The Press Club

The Press Club Consortium of Press Clubs and Unions of journalists Pakistan and abroad.

21/08/2026

کیا آپ ذمہ دار صحافی ہیں؟
اگر ہاں، تو کیسے؟

روہی نیوز ملتان کے 40 کارکنوں کی جبری بر طرفی کے خلاف متعلقہ فورم پر آواز اٹھانے کے ساتھ ساتھ آج واجبات کی وصولی کے لئے ...
13/07/2026

روہی نیوز ملتان کے 40 کارکنوں کی جبری بر طرفی کے خلاف متعلقہ فورم پر آواز اٹھانے کے ساتھ ساتھ آج واجبات کی وصولی کے لئے لیبر کورٹ میں بھی کیس دائر ھو جائے گا
Source: Shakeel Anjum

10/07/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
ڈان نیوز کے کرائم رپورٹر طاہر نصیر کی ہمشیرہ کا انتقال ہو گیا ہے۔ نماز جنازہ اسلام آباد ہائی وےگراونڈ جنازہ گاہ ڈھوک کالا خان راولپنڈی بعد نماز عشاء ادا کی جائے گی۔
Source: Shakeel Qarar

ایک عشرہ سے زائد کا عرصہ ایک ادارے کو دینے والوں کو پل بھر میں پرایا کر دیا گیا، روہی نے اپنے سٹاف سے کیے گئے وعدوں کے ب...
06/07/2026

ایک عشرہ سے زائد کا عرصہ ایک ادارے کو دینے والوں کو پل بھر میں پرایا کر دیا گیا، روہی نے اپنے سٹاف سے کیے گئے وعدوں کے برعکس انتہائی قدم اٹھا دیا۔
اگر یہی وقت ان نوجوانوں نے کسی سرکاری ادارے میں لگایا ہوتا تو نہ صرف کئی درجے پروموشن ہو چکی ہوتی بلکہ تنخواہوں میں بھی دوگنا اضافہ ہو گیا ہوتا
کیا سرکار اس بات کا نوٹس لے گی؟

04/07/2026

آج ٹی وی کے ایم سی آر، پی سی آر کے ہڑتال کرنے والے ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تنخواہیں پھر بھی نہیں دینی
سورس: علی عمران جونیئر

02/07/2026

365 نیوز نے لاہور سٹاف کو ملازمت کے خاتمے کا اطلاع نامہ جاری کردیا

02/07/2026

پریس ریلیز: آج نیوز تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ

آج نیوز ، تنخواہوں کی عدم ادائیگی ناقابل قبول، سرکاری اشتہارات کو ورکرز کی تنخواہوں سے مشروط کیا جائے، کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور)

کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر نصراللہ چوہدری، سیکرٹری ریحان خان چشتی اور مجلس عاملہ نے آج نیوز کے ملازمین کو مسلسل تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید تشویش، افسوس اور سخت احتجاج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا ورکرز کو معاشی اذیت میں مبتلا رکھنا کھلی استحصالی پالیسی ہے جس کی کسی مہذب معاشرے میں گنجائش نہیں۔
کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ میڈیا ادارے صحافیوں اور ورکرز کی محنت سے چلتے ہیں، لیکن افسوس کے ساتھ بعض ادارے ملازمین کے بنیادی حقوق پامال کرتے ہوئے تنخواہوں کی ادائیگی میں مسلسل تاخیر یا عدم ادائیگی کو معمول بنا چکے ہیں۔
چار ماہ تک تنخواہوں کی بندش نے درجنوں خاندانوں کو شدید مالی بحران سے دوچار کردیا ہے۔ انہو نے وفاقی و صوبائی وزارت اطلاعات سے مطالبہ کیا کہ سرکاری اشتہارات کے اجرا کے نظام میں فوری اصلاحات کی جائیں اور تمام میڈیا اداروں کے لیے واضح پالیسی مرتب کی جائے کہ سرکاری اشتہارات صرف انہی اداروں کو دیے جائیں جو اپنے ورکرز اور ملازمین کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا ہاؤسز کو عوامی وسائل سے حاصل ہونے والے اشتہارات کا فائدہ اٹھانے کی اجازت اس وقت تک نہیں ہونی چاہیے جب تک وہ اپنے ملازمین کے قانونی، اخلاقی اور مالی حقوق ادا نہ کریں۔ کراچی یو نین آف جرنلسٹس دستور نے کہاخخ حکومت سرکاری اشتہارات کو ورکرز کی تنخواہوں کی ادائیگی سے مشروط کرے اور اس عمل کی موثر نگرانی کے لیے شفاف نظام قائم کیا جائے۔
کے یو جے دستور نے آج نیوز انتظامیہ سے فوری طور پر تمام بقایا تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر ملازمین کے مسائل حل نہ کیے گئے تو صحافتی تنظیمیں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر مجبور ہوں گی۔

انا للہ وانا الیہ راجعون
01/07/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون

اگر یہ تصویر اس بچے کے والدین تک چلی گئی تو سمجھ لیں اپ کا اور ہمارا حق ادا ہو گیا۔ضلع ملیر کے تھانہ قائدآباد کی حدود سے...
28/06/2026

اگر یہ تصویر اس بچے کے والدین تک چلی گئی تو سمجھ لیں اپ کا اور ہمارا حق ادا ہو گیا۔

ضلع ملیر کے تھانہ قائدآباد کی حدود سے تقریباً 3 سالہ کم سن بچہ لاوارث حالت میں ملا ہے، جو کم عمری کے باعث اپنا نام و پتہ بتانے سے قاصر ہے؛ اگر کوئی اسے جانتا ہو تو فوری طور پر 15 پر اطلاع دے۔

جیو نیوز کی بندش اور معافی کی حقیقتقلمِ عظیم متنازعہ مواد دکھانا یقینا جیو کی پالیسی نہیں ہو گی جیسا کہ انہوں نے وضاحت ک...
28/06/2026

جیو نیوز کی بندش اور معافی کی حقیقت
قلمِ عظیم
متنازعہ مواد دکھانا یقینا جیو کی پالیسی نہیں ہو گی جیسا کہ انہوں نے وضاحت کی ہے مگر معاملہ اتنا سادھا بھی نہیں ہے۔ اگر کوئی چیز لائیو ہو تو اس میں یہ رعائیت دی جا سکتی ہے کہ چینل کی پالیسی نہیں مگر لائیو میں یہ بلنڈر ہو گیا ہے۔ جو ڈاکیومنٹری سفر عشق دکھائی گئی وہ چاہے جیو نیوز کی تیار کردہ نا بھی ہو تو ہر بڑے ادارے میں ایک ایڈیٹوریل مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ ہوتا ہے، میں خود سماء نیوز میں اس ڈیپارٹمنٹ کا حصہ رہا ہوں لہذا بہت ہی اچھے سے جانتا ہوں کہ یہ ممکن نہیں کہ اتنا بڑا بلنڈر غلطی سے آن ائیر ہوا ہو، کسی کی نیت پر شک میں نہیں کروں گا مگر نتیجہ دو پہلوؤں سے نکلتا ہے ایک یہ کہ مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ انتہائی ناقص العقل اور نا اہل جاہلوں پر مبنی ہے دوسرا یہ کہ کسی نے جان بوجھ کر یہ حرکت کی ہے۔
کوئی بھی آن ائیر ہونے سے قبل کم از کم دو مختلف ڈیپارٹمنٹس یا افراد کے Preview کے بعد آن ائیر کی جاتی ہے یہ کیسے ممکن ہے کہ دونوں لوگوں کی جانب سے اس معاملے کو متنازعہ نا سمجھا گیا ہو؟
میں یقینا یہ ماننے کو تیار ہوں کہ جیو بطور ادارہ اور اس کے مالکان اس کے نا حامی ہوں گے نا ایسا چاہتے ہوں گے نا ان کی نیت بُری ہو گی مگر جن لوگوں نے اس کو Preview کر کے Approved کیا ہے انہوں نے کیوں کیسے اور کس سوچ سے کیا وہ منظر عام پر آنا چاہیے۔
لہذا اس غفلت پر جیو کی 15 روز کی بندش بلکل درست ہے۔ پیمرا کا ایکشن بلکل قانونی ہے۔
اس پر اب کوئی آزادی اظہار کا کارڈ یا فلاں غلط فلاں غلط کی دلیل دے تو انتہائی نا مناسب ہے۔

Address

Canal Road
Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Press Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share