19/06/2022
میری یہ تحریر بانیان و مومنین کے نام ایک دفعہ ضرور پڑھ لیں شکریہ
میں حیدر علی ایڈمن شیعہ عزاداری نیٹ ورک مولا کو حاضر ناظر جان کر عہد کرتا ہوں کہ عزاداری کے فروغ کے لیے اور اس کی روحانیت کی بقا کے لیے مندرجہ ذیل معاملات پہ عمل کروں گا..
1. شریک صف عَزا کے پوسٹر سے بائیکاٹ کروں گا
2. دوران مصائب ممبر پہ فوٹو گرافی اور ویڈیو کلپ سے بائیکاٹ کروں گا
3. مجلس عزا کو 30 منٹ کے وقفے سے لائیو کروں گا کہ کوئی مسلہ بنے ویڈیو کو روک سکوں.
4. کسی بانی کو تنگ نہیں کروں گا کہ مجھے بلاو چاہے کم نیاز دو دوسرے سے کسی کا حق نہیں ماروں گا
5. ویوز کی خاطر عزداری کی بدنامی والی ویڈیو کو اپ لوڈ نہیں کروں گا.
6. حق اور سچ کا ساتھ دوں گا تعلقات کو بالا تر کر کے ہمیشہ
7. عزاداری کو خدمت سمجھوں گا
8. اپنی حق زحمت لوں گا مہنگائی کے عالم میں عزداری کے فروغ کے لیے بانیان سے تعاون کروں گا
9. خوشامدی لوگوں سے کنارہ کروں گا گروپ بندی سے اجتناب کروں گا ایسے کسی معاملہ میں نہیں آوں گا جس سے عَزادری کا نقصان ہو.
اللہ تعالی بحق آل محمد ع ہمیں عَزادری کے فروغ کے لیے احسن اقدامات کرنے کی توفیق دے
جس کو بھی اس میں سے کسی بات پہ عتراض ہے وہ اپنی جگہ رکھے کیونکہ رزق نجف ع کے شہنشاہ عطا کرتے ہیں
خادم عزاداران
حیدر علی
ایڈمن شیعہ عزاداری نیٹ ورک