12/03/2026
ساہیوال(کرائم رپورٹر ) ساہیوال تھانہ برج والا پولیس اسٹیشن میں ریکارڈ یافتہ ملزم گرفت میں نا آسکا، انسداد منشیات فورس پنجاب ساہیوال ریجن اور ساہیوال پولیس کے درمیان ناقص کوارڈینیشن کے باعث مقدمے میں نامزد ملزم کو گرفتار کرکے چھوڑ دیا۔ ذرائع کے مطابق نامزد ملزم کو با اثر سیاسی شخصیت کی سفارش کے بعد دو روز حراست میں رکھ کر رہا کر دیا جبکہ متعلقہ پولیس لاعلم رہی ۔ 96/9 ایل کا رہائشی مزمل ولد ظفر یوسف والا پولیس کو اقدام قتل، اغواء، منشیات فروشی جیسی وارداتوں میں مطلوب ہے ۔ مقدمہ درج ہونے کے ایک ماہ بعد بھی پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔ متاثرین نے ڈی پی او ساہیوال سے انصاف کی فراہمی کی اپیل کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ساہیوال شہر کے مضافاتی گاؤں 96/9 ایل میں ریکارڈ یافتہ ملزم مزمل ولد ظفر سرعلاقے مین منشیات فروشی کرتا تھا ۔ علاقہ مکینوں کے روکنے پر ملزم نے چند روز قبل گائں کے رہائشی دلشاد ولد دلدار کے پہلے ہوائی فائرنگ کرکے ڈرانے کی کوشش کی جس پر شہری نے پولیس کو بروقت اطلاع دے کر اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیا ۔ بعد ازاں کچھ روز گزرنے پر ملزم مزمل ولد ظفر اپنی حرکتوں سے بعض نا آیا اور گھر سے تھوڑی دوری سے دلشاد کے چودہ سالہ اکلوتے بیٹے اسد کو دن کی روشنی اسلحہ کے زور پر اغوا کرنے کی کوشش کی ۔ بچے کے شور مچانے پر والد موقع پر پہنچا تو علاقہ میں خوف کی علامت سمجھا جانے والے ریکارڈ یافتہ ملزم مزمل ولد ظفر نے فوئر کھول دیا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ملزم سرعام اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے قتل کرنے اور بچوں کو اغوا کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گیا ۔ متاثرہ شہری نے پولیس کو بروقت ون فائیو پر اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر گولیوں کے خ*ل بر آمد کئے اور ابتدائی رپورٹ تیار کی۔ پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا ہے لیکن ایک ماہ گزرنے کے باوجود ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔ستم بالا ستم یہ ہے کہ محکموں کی آپسی کوارڈینیشن نا ہونے کی وجہ سے مقدمے میں نامزد ملزم کو پی این سی ایف نے دو روز تک حراست میں رکھا اور دوسرے روز شہر کی سیاسی شخصیت کہنے پر رہا کر دیا۔علاوہ ازیں جس پولیس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف مقدمات درج ہیں وہاں کے ایس ایچ او عامر فاروق گجر سمیت انوسٹی گیشن عملہ بھی رہائی سے بے خبر رہا۔ پنجاب نارکوٹکس کنٹرول فورس ساہیوال ریجن کے ایس ایچ او رانا اسلم کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی لیکن منشیات بر آمد نا ہونے کی وجہ سے چھوڑ دیا تھا جبکہ متعلقہ پولیس اسٹیشن یوسف والا میں اسکے خلاف مقدمہ درج ہونے کا انہیں علم نہیں ہے۔ 96/9 ایل کے مقدمہ متاثرین نے ڈی پی او ساہیوال اور انوسٹی گیشن ونگ پولیس افسران کو عادی مجرم کی فوری گرفتاری اور کیفر کردار تک پہنچانے کی استدعا کی ہے ۔