
03/05/2025
ڈیرہ اسماعیل خان : گومل یونیورسٹی جرنلزم ڈیپارٹمنٹ میں ہمارے سنئیر ساتھی مختلف ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کرنے والے صحافی اور پیچلے کچھ عرصے سے ڈبلیو ایچ او کے ساتھ وابستہ
راز محمد اکاخیل کو اغواء ہوئے 20 دن ہوگئے مگر ابھی تک بازیاب نا ہو سکے
ڈبلیو ایچ او کے مقامی اہلکار سنئیر صحافی راز محمد اکاخیل اور اس کے ساتھی محمد اصف کو 20 روز قبل کلاچی میں نامعلوم مسلح افراد نے اُس وقت اغواء کرلیا جب وہ اپنے معمول کے طبی فرائض انجام دے رہے تھے۔ 20 کے قریب دن گزر جانے کے باوجود ان کی رہائی کے لئے نہ انتظامیہ کی طرف سے کوئی خاطر خواہ پیشرفت ہوئی ہے اور نہ ہی حکومتی ادارے اس واقعے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔
اہل خانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ ہر دروازہ کھٹکھٹایا، علی امین گنڈہ پور کے پاس بھی فریاد لے کر گئے مگر ابھی تک رہائی کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی۔ راز محمد کے بچوں کی آنکھیں اپنے باپ کے انتظار میں خشک ہو چکی ہیں، ہر روز دروازے پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں کہ شاید آج کوئی خوشخبری ملے۔