اردو ادب

اردو ادب Urdu Adab is all about making people aware of day to day news, entertainment, education and all common interests as well.

"چھوٹے اقدامات، بڑا فرق!" 🌍✨کیا آپ جانتے ہیں کہ ہماری روزمرہ کی چھوٹی تبدیلیاں زمین کے لیے بہت مفید ثابت ہو سکتی ہیں؟ 💚 ...
04/03/2025

"چھوٹے اقدامات، بڑا فرق!" 🌍✨

کیا آپ جانتے ہیں کہ ہماری روزمرہ کی چھوٹی تبدیلیاں زمین کے لیے بہت مفید ثابت ہو سکتی ہیں؟ 💚 کپڑے کے تھیلے استعمال کرنا، پانی بچانا، اور درخت لگانا جیسے معمولی اقدامات بھی ایک بہتر ماحول کی جانب بڑا قدم ہیں۔ 🌱🌎

آئیے مل کر ایک سرسبز اور صاف ستھرا مستقبل بنائیں! 🌿💖
آپ کے پسندیدہ ماحولیاتی اقدامات کون سے ہیں؟ تبصرے میں ضرور بتائیں! ⬇️💬

28/12/2024
28/12/2024

Good bye
2024

31/12/2023

‏اک نئے سال کی آمد کا سہارہ لے کر...
‏بیت جائیں گے نا جانے دسمبر کتنے...

اگر درود ابراہیمی کی برکات سارا دن بھی  لکھتے رہیں  تو بھی ختم نہ ہوں گی یہ درود شریف ہر تالے کی چابی ہے اس کا پاپندی سے...
04/12/2023

اگر درود ابراہیمی کی برکات سارا دن بھی لکھتے رہیں تو بھی ختم نہ ہوں گی یہ درود شریف ہر تالے کی چابی ہے اس کا پاپندی سے کثرت کے ساتھ ورد کرنے والوں پر اللہ تعالیٰ کا ایسے کرم ہوتے ہیں کہ دنیا حیران رہ جاتی ہے جادو، جنات کو دفع کرنے گندے اثرات کو ختم کرنے بیماریوں پریشانیوں سے نجات پانے اور اللہ پاک سے کوئی بھی جائز حاجات منوانے کے لیے اس درود شریف کا پڑھنا بہت ہی فائدے مند ہے جس کسی کی کوئی بھی جائز حاجت ہو اس حاجت کی نیت سے درود ابراہیمی پڑھنا شروع کردے انشاء اللہ اللہ کے فضل و کرم سے حاجتیں پوری ہوں گی بیماریوں پریشانیوں سے نجات ملے گئی جادو،جنات نظر بد کے گندے اثرات ختم ہو جائیں گے زندگی میں سکون ہی سکون ہو گا اور سب سے بڑی بات اللہ پاک بار بار اپنے گھر حرم پاک میں حاضری نصیب فرمائیں گے بار بار حج و عمرے کی سعادت نصیب ہوگئی اگر کوئی بھی بہن بھائی یہ پڑھے تو سچے دل سے اچھی نیت کے ساتھ جائز حاجات کے لیئے آج ہی درود ابراہیمی کا ورد شروع کردیں انشاءاللہ اسکے سارے معاملات ٹھیک ہونے لگیں گے

27/11/2023

تیرے غم کو جاں کی تلاش تھی تیرے جاں نثار چلے گئے
جنہیں جرم عشق پہ ناز تھا وہ گناہ گار چلے گئے
( فیض )

25/11/2023

قران اور اسلام کے 100 مختصر احکام ❤️

1 گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو۔
2 غصے کو قابو میں رکھو۔
3 دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو۔
4 تکبر نہ کرو۔
5 دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو۔
6 لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو۔
7 اپنی آواز نیچی رکھا کرو۔
8 دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو۔
9 والدین کی خدمت کیا کرو۔
10 منہ سے والدین کی توہین کا ایک لفظ نہ نکالو۔
11 والدین کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو۔
12 حساب لکھ لیا کرو۔
13 کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو۔
14 اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کے لیے مزید وقت دے دیا کرو۔
15 سود نہ کھاؤ۔
16 رشوت نہ لو۔
17 وعدہ نہ توڑو۔
18 دوسروں پر اعتماد کیا کرو۔
19 سچ میں جھوٹ نہ ملایا کرو۔
20 لوگوں کے درمیان انصاف قائم کیا کرو۔
21 انصاف کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہو جایا کرو۔
22 مرنے والوں کی دولت خاندان کے تمام افراد میں تقسیم کیا کرو۔
23 خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں۔
24 یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو۔
25 یتیموں کی حفاظت کرو۔
26 دوسروں کا مال بلا ضرورت خرچ نہ کرو۔
27 لوگوں کے درمیان صلح کروا دیا کرو۔
28 بدگمانی سے بچو۔
29 غیبت نہ کرو۔
30 جاسوسی نہ کرو۔
31 خیرات کیا کرو۔
32 غرباء کو کھانا کھلایا کرو۔
33 ضرورت مندوں کو تلاش کر کے ان کی مدد کیا کرو۔
34 فضول خرچی نہ کیا کرو۔
35 خیرات کر کے جتلایا نہ کرو۔
36 مہمانوں کی عزت کیا کرو۔
37 نیکی پہلے خود کرو اور پھر دوسروں کو تلقین کرو۔
38 زمین پر برائی نہ پھیلایا کرو۔
39 لوگوں کو مسجدوں میں داخلے سے نہ روکو۔
40 صرف ان کے ساتھ لڑو جو تمہارے ساتھ لڑیں۔
41 جنگ کے دوران جنگ کے آداب کا خیال رکھو۔
42 جنگ کے دوران پیٹھ نہ دکھاؤ
43 دین میں کوئی سختی نہیں۔
44 تمام انبیاء پر ایمان لاؤ۔
45 حیض کے دنوں میں مباشرت نہ کرو۔
46 بچوں کو دو سال تک ماں کا دودھ پلاؤ۔
47 جنسی بدکاری سے بچو۔
48 حکمرانوں کو میرٹ پر منتخب کرو۔
49 کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالو۔
50 نفاق سے بچو۔
51 کائنات کی تخلیق اور عجائب کے بارے میں گہرائی سے غور کرو۔
52 عورتیں اور مرد اپنے اعمال کا برابر حصہ پائیں گے۔
53 منتخب خونی رشتوں میں شادی نہ کرو۔
54 مرد کو خاندان کا سربراہ ہونا چاہیے۔
55 بخیل نہ بنو۔
56 حسد نہ کرو۔
57 ایک دوسرے کو قتل نہ کرو۔
58 فریب (دھوکا دہی) کی وکالت نہ کرو۔
59 گناہ اور شدت میں دوسروں کے ساتھ تعاون نہ کرو۔
60 نیکی میں ایک دوسرے کی مدد کرو۔
61 اکثریت سچ کی کسوٹی نہیں ہوتی۔
62 صحیح راستے پر رہو۔
63 جرائم کی سزا دے کر مثال قائم کرو۔
64 گناہ اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے رہو۔
65 مردہ جانور‘ خون اور سور کا گوشت حرام ہے۔
66 شراب اور دوسری منشیات سے پرہیز کرو۔
67 جوا نہ کھیلو۔
68 ہیرا پھیری نہ کرو۔
69 چغلی نہ کھاؤ۔
70 کھاؤ اور پیو لیکن اصراف نہ کرو۔
71 نماز کے وقت اچھے کپڑے پہنو۔
72 جو لوگ مدد اور تحفظ مانگیں ان کی حفاظت اور مدد کرو۔
73 طہارت قائم رکھو
74 اللہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہو۔
75 اللہ نادانستگی میں کی جانے والی غلطیاں معاف کر دیتا ہے۔
76 لوگوں کو دانائی اور اچھی ہدایت کے ساتھ اللہ کی طرف بلاؤ۔
77 کوئی شخص کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔
78 غربت کے خوف سے اپنے بچوں کو قتل نہ کرو۔
79 جس کے بارے میں علم نہ ہو اس کا پیچھا نہ کرو۔
80 پوشیدہ چیزوں سے دور رہا کرو (کھوج نہ لگاؤ)۔
81 اجازت کے بغیر دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہو۔
82 اللہ اپنی ذات پر یقین رکھنے والوں کی حفاظت کرتا ہے۔
83 زمین پر عاجزی کے ساتھ چلو۔
84 دنیا سے اپنے حصے کا کام مکمل کر کے جاؤ۔
85 اللہ کی ذات کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو۔
86 ہم جنس پرستی میں نہ پڑو۔
87 صحیح (سچ) کا ساتھ دو‘ غلط سے پرہیز کرو۔
88 زمین پر ڈھٹائی اور اکڑ سے نہ چلو۔
89 عورتیں اپنی زینت کی نمائش نہ کریں۔
90 اللہ شرک کے سوا تمام گناہ معاف کر دیتا ہے۔
91 اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو۔
92 برائی کو اچھائی سے ختم کرو۔
93 فیصلے مشاورت کے ساتھ کیا کرو۔
94 تم میں وہ زیادہ معزز ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے۔
95 مذہب میں رہبانیت نہیں۔
96 اللہ علم والوں کو مقدم رکھتا ہے۔
97 غیر مسلموں کے ساتھ مہربانی اور اخلاق کے ساتھ پیش آؤ۔
98 خود کو لالچ سے بچاؤ۔
99 اللہ سے معافی مانگو، وہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے۔
100 جو شخص دست سوال دراز کرے اسے انکار نہ کرو۔

اللہﷻ عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
CNC:

20/10/2023

Address

30-M, Civic Center, Model Town
Lahore
54700

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 15:00

Telephone

+923008040400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when اردو ادب posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to اردو ادب:

Share

Category