Hikmat E Kamil

Hikmat E Kamil Pak Hai "ALLAH" ki zaat jo hai MOHABBAT k Qabil

07/11/2025

*صبح ہوتی ہے ، شام ہوتی ہے،*
*یوں ہی زندگی تمام ہوتی ہے ،*

*ہم نفس کے شکنجے میں جکڑے اور انجام سے اجنبی ہو کر دنیا میں مست ہیں،*

"سامان سو برس کا ہے بل بھر کی خبر نہیں" حقیقت یہی ہے کہ زندگی کے شجر پر وقت کی کلہاڑی کی کاری ضربیں مسلسل برس رہی ہیں۔

نجانے کس موڑ پر زندگی کی شام ہو جائے

، مگر افسوس!! ہم ظالم بن کر غفلت کی چادر اوڑھے اس مسافر گاہ کو اپنا مسکن بنا بیٹھے ہیں...!!

*جاگ جائیے اس سے پہلے کہ موت ہم سب کو جگادےکیونکہ غفلت میں ڈوبے انسان کی آنکھ تو قبر میں ہی جاکر کھلتی ہے

07/11/2025

دنیا تمہارے بارے میں کیا بولتی ہے، دنیا تمہیں کس نظر سے دیکھتی ہے، اس کی پرواہ کرنا چھوڑ دو۔ ان کی باتوں پر صبر کرو اور بس اپنے رب کو راضی رکھو۔ دنیا بولتی رہے گی اور بولتے بولتے یہ دنیا ہی فنا ہو جائے گی اور پھر اللہ ہی ہے جس کو ہم جواب دہ ہوں گے۔ اس لیے اس وقتی زندگی کے چکر میں لوگوں کی باتیں دل پر لے کر خود کو خوار مت کرو۔ بس اللہ سے دوستی لگاؤ، پھر دیکھنا اللہ تمہیں کیسے نوازتا ہے۔

07/11/2025

❖ *زندگی خوبصورت تب تک ہے جب تک ایسے لوگ موجود ہیں جن کے دل بادلوں کی طرح نرم ہوں،*
*جو اپنے اخلاق اور باتوں سے دل جیت لیتے ہیں۔*
*مسکرائیں! اور اپنے خوبصورت چہروں سے غم کو دور جانے دیں۔*

07/11/2025

مستقل دُعاؤں میں بہت طاقت ہوتی ہے، اور مستقل دُعائیں وہ ہوتی ہیں جب تم سب ختم ہو جانے کے بعد بھی اللہ کو پکارتے ہو اور اس یقین کے ساتھ پکارتے ہو کے وہ نصیب کا پابند نہیں ہے اور جب چاہے جو چاہے سب بدل سکتا ہے جب تم ضد سے نہیں عاجزی سے مانگتے ہو۔

07/11/2025

🌿 `آج کا عہد:`
آج ہم اپنے دل میں امید زندہ رکھیں گے۔
مایوسی سے دور رہیں گے،
اور یقین رکھیں گے کہ اللہ ہمیشہ ہمارے حق میں بہتر فیصلہ کرتا ہے 🤍

"اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو،
بے شک اللہ تمام گناہوں کو معاف کر دیتا ہے۔" 🌸 (القرآن)

اگر آپ کو یہ بات اچھی لگی 🍃
تو اسے آگے ضرور شیئر کریں 💌

07/11/2025

*اے الله*
ہمیں مانگنے کا سلیقہ نہیں آتا، پھر بھی ہر روز ہاتھ پھیلائے اس یقین کے ساتھ تجھ سے مانگتے ہیں کہ تیرے سوا ہماری دعاؤں کو مقبول کرنے والا کوئی نہیں۔
اے مالک ہماری ٹوٹی پھوٹی دعاؤں کو نہ دیکھ ہمارا تجھ پر جو یقین کامل ہے، اس کو دیکھ اور ہماری حاجتوں کو پورا کر دے۔
*آمین یا رب العالمين*

07/11/2025

🧠 *اپنی پہچان بدلنا کیوں ضروری ہے؟*

کیونکہ ہمارا دماغ ہمیشہ اس چیز کے مطابق عمل کرتا ہے جو بھی ہم اپنے بارے میں سوچتے ہیں۔

اگر آپ خود کو کمزور سمجھیں گے، تو کیا ہوگا؟
دماغ آپ کو سستی، ٹال مٹول اور خوف میں رکھے گا۔

اگر آپ خود سے کہیں:
> “میں ایک مضبوط، پکے اردے والا اور نظم و ضبط رکھنے والا انسان ہوں”

تو دماغ اسی سمت میں کام کرے گا۔

07/11/2025

👈 *پھر تو اَللّٰہ کا ہو جا __*!!

ایک بادشاہ کا غلام گھوڑے پر سوار غرور کے عالم میں چلا آرہا تھا۔ سامنے ایک بزرگ آگئے، انہوں نے اس مغرور غلام سے کہا، یہ اکڑ خانی تو اچھی نہیں ۔ غلام نے اور زیادہ اکڑ سے کہا ۔

” میں فلاں بادشاہ کا غلام ہوں “
اور وہ بادشاہ مجھ پر بہت بھروسہ کرتا ہے جب وہ سوتا ہے تو میں اس کی حفاظت کرتا ہوں۔ جب اسے بھوک لگتی ہے تو میں اسے کھانا دیتا ہوں ۔ کوئی حکم دیتا ہے تو فوراً بجا لاتا ہوں ۔“
اس پر بزرگ نے پوچھا اور جب تم سے کوئی غلطی ہوجاتی ہے تو ؟
غلام نے جوا ب دیا۔
”اس صورت میں مجھے کوڑے لگتے ہیں۔"
اس پر بزر گ بولے ۔

” تب تم سے زیادہ مجھے اکڑنا چاہیے ۔“

غلا م نے حیران ہوکر پوچھا۔
وہ کیسے..؟ بزرگ بو لے، میں ایسے بادشاہ کا غلام ہوں کہ جب میں بھوکا ہوتا ہوں تو وہ مجھے کھلاتا ہے جب میں بیمار ہوتا ہوں وہ مجھے شفا دیتا ہے جب میں سوتا ہوں تو وہ ہر طرح میری حفاظت کرتا ہے ۔ “ جب مجھ سے غلطی ہوجائے اور میں اس سے معافی مانگ لوں تو بغیر کوئی سزا دئیے اپنی رحمت و مہربانی سے مجھے بخش دیتا ہے ۔ یہ سن کر اس مغرور غلام نے کہا تب تو مجھے بھی اس کا غلام بنا دیں ، بزرگ فوراً بولے ۔

"بس پھر تو اَللّٰهْ کا ہو جا"
ایسا مالک تمہیں کہیں نہیں ملے گا۔💯♥️

07/11/2025

*اے الله!*
ہمارے انتظار کو مختصر کر دے۔ ہماری دعائیں، جو تیری قبولیت کی منتظر ہیں ان پر اپنا "کُن" فرما دے۔ آمین، یا ربّ العالمین

07/11/2025

ہمیشہ اتنا مہربان رہیں کہ کوئی آپ کے سامنے اپنے احساسات کو بیان کرتے ہوئے ہچکچائے نا کوئی آپ کے سامنے اپنا دل کھول کر رکھ دے صرف اس امید پر کہ آپ کا مہربان لہجے کی مٹھاس اس کے دل کا بوجھ ہلکا کرے

07/11/2025

🌸 *بیٹی…*
`بوجھ نہیں، جنت کا دروازہ ہے!`
*نبی کریم ﷺ نے فرمایا:*

"جس نے بیٹیوں کی وجہ سے خود کو معمولی سی بھی تکلیف میں ڈالا، تو وہ بیٹیاں اس کے لیے دوزخ سے بچاؤ کی آڑ بن جائیں گی۔"
(صحیح بخاری: 1418)

07/11/2025

*•••🌸سونے سے پہلے کے کام و اذکار🌸•••*

*وضو کرنا*
➊⓿⊰ بسترے کو جھاڑ کر صاف کرنا ✓
➋⓿⊰ دائیں طرف رخ کر کے لیٹنا ✓
➌⓿⊰ آیۃ الکرسی پڑھنا ✓
➍⓿⊰ معوذتین ( سورۃ الفلق ، الناس ) ✓
➎⓿⊰ سورۃ البقرہ کی آخری دو آیات ✓
➏⓿⊰ سورۃ الملک ✓
➐⓿⊰ 33بار سبحان اللہ ✓
➑⓿⊰ 33بار الحمدللہ ✓
➒⓿⊰ 34 بار اللہ اکبر ✓
⓿➊⊰ سونے سے پہلے کی دعا ( اَللّٰھُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَ اَحْیَا) ✓
➊➊⊰ فجر کی نماز کا ارادہ کرنا ✓
➋➊⊰ توبہ کرنا ✓
➌➊⊰ شکر ادا کرنا ✓
➍➊⊰ اللّٰہ سے باتیں کرنا اور اللہ کو سوچتے ہوئے سو جانا ✓
➎➊⊰ سب کو معاف کر کے سوئیں ✓
*⊰فی امان اللّٰه⊰*

Address

Lahore

Telephone

+923244522216

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hikmat E Kamil posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share