Level Up

Level Up Fueling young minds with knowledge, inspiration, and a dash of fun.

30/04/2024

History of Theories on Light in Urdu_Hindi | Maxwell's Electromagnetic Theory of Light

23/04/2024

What Does the Brain Think Right Before Death | Moat Se Phle Kia Nazar Ata Ha

سائنسدانوں نے ایک نئی قسم کا سولر پینل تیار کیا ہے جو پتلا، لچکدار اور قابلِ پرنٹ ہے۔ یہ سولر پینلز عمارتوں، گاڑیوں، کپڑ...
15/04/2024

سائنسدانوں نے ایک نئی قسم کا سولر پینل تیار کیا ہے جو پتلا، لچکدار اور قابلِ پرنٹ ہے۔ یہ سولر پینلز عمارتوں، گاڑیوں، کپڑوں اور پہننے کے قابل آلات پر استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
نئے سولر پینلز روایتی سولر پینلز سے سستے اور بنانے میں آسان ہیں۔ وہ کم وزن کے بھی ہوتے ہیں، جس سے انہیں نقل و حمل اور انسٹال کرنا آسان ہو جاتا ہے۔
سائنسدان اب اس بات پر کام کر رہے ہیں کہ بڑے پیمانے پر قابلِ پرنٹ سولر پینلز کیسے تیار کیے جائیں۔ وہ امید کرتے ہیں کہ یہ نئی ٹیکنالوجی سولر انرجی کو زیادہ سستی اور قابل رسائی بنا دے گی۔

ایک ایسا ناول جو بائیں آنکھ کے جھپکنے سے لکھا گیا تھا۔فرانسیسی ناول نگار جان ڈومینیک مکمل طور پر مفلوج تھا اور بول بھی ن...
08/04/2024

ایک ایسا ناول جو بائیں آنکھ کے جھپکنے سے لکھا گیا تھا۔
فرانسیسی ناول نگار جان ڈومینیک مکمل طور پر مفلوج تھا اور بول بھی نہیں پاتا تھا۔ انہوں نے تقریباً 150 صفحات پر مشتمل ایک کتاب لکھی..!!
اپنی بائیں آنکھ کی پلک کو حرکت دے کر...!!
ایڈیٹر ہر بار اسے حروف تہجی کے ترتیب سے سناتی، جس حرف کو وہ چاہتا کہ لکھا جائے وہ بائیں آنکھ کو جھپکاتا یہاں تک کہ حروف الفاظ بنیں، الفاظ جملے، اور جملے مضمون بن کر کتاب کی تکمیل کرتے رہیں.
وہ روزانہ چھ 6 گھنٹے صرف آدھے صفحے کی لکھائی میں گزارتے.
ناول کا نام: ڈائیونگ بیل اینڈ بٹر فلائی

📙 The Diving Bell and the Butterfly

08/04/2024

The Dark Secrets of Samsung's | The Reality of Samsung's Business Empire

میانوالی کا 26 سالہ درزی قیصر حسن گزشتہ 6 سالوں سے یتیم بچوں کے کپڑے بالکل مفت سی رہا ہے۔ اس وقت اس کے پاس 100 یتیم بچے ...
05/04/2024

میانوالی کا 26 سالہ درزی قیصر حسن گزشتہ 6 سالوں سے یتیم بچوں کے کپڑے بالکل مفت سی رہا ہے۔ اس وقت اس کے پاس 100 یتیم بچے رجسٹرڈ ہیں جن کے وہ نہ صرف کپڑے مفت سلائی کرتا ہے بلکہ ان کو دو سو روپے عیدی بھی فراہم کرتا ہے۔
قیصر حسن کا کہنا ہے کہ وہ ایسے یتیم بچوں کی مکمل مالی کفالت تو نہیں کرسکتا لیکن عید الفطر کے موقع پر مفت کپڑے سلائی کرکے انہیں خوشیاں فراہم کرکے دلی سکون ضرور محسوس کرتا ہے اور یہی سنت رسول صل و علیہ وسلم کی پیروی بھی ہے۔
قیصر حسن کا یہ کام معاشرے میں موجود افراد کے لیے ایک بڑی مثال ہے۔

آپ ﷺ سے پوچھا گیا: کونسا صدقہ افضل ہے؟رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: رمضان میں صدقہ کرنا۔(جامع ترمذی : 663)
03/04/2024

آپ ﷺ سے پوچھا گیا: کونسا صدقہ افضل ہے؟
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: رمضان میں صدقہ کرنا۔
(جامع ترمذی : 663)

عرفان محسود 8 سال سے کم عرصے میں 100 گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے اور عرفان محسود نے اٹلی کے...
02/04/2024

عرفان محسود 8 سال سے کم عرصے میں 100 گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے اور عرفان محسود نے اٹلی کے مارسیلو فیری کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ کی سنچری مکمل کی۔

مارسیلو نے انگلیوں سے 56 کلو وزن اٹھا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ عرفان محسود نے 63 کلو وزن اٹھا کر یہ ریکارڈ توڑ دیا۔

عرفان محسود نے پش اپس کیٹیگری میں سب سے زیادہ 46 ریکارڈ بنائے ہیں۔ انہوں نے 100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ 31 ریکارڈ بھی بنائے ہیں۔

انہوں نے مارشل پش اپس، اسکواٹس، جمپنگ جیکس، اسٹیپ اپس، نی اسٹرائیکس، ایلبو اسٹرائیکس، سائیڈ جمپس، ہائی جمپس اور اسٹار چیمپس وغیرہ کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

عرفان محسود اب تک 16 ممالک کے عالمی ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔ ان ممالک میں امریکہ، برطانیہ، ہندوستان، چین، ناروے، جرمنی، فرانس، فن لینڈ، فلپائن، اسپین، اٹلی، لبنان، مصر، عراق، پاکستان اور شام شامل ہیں۔

ان کے 16 طلبا بھی گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا چکے ہیں۔

عرفان محسود کو 2023 میں اچھی کارکردگی پر صدارتی ایوارڈ بھی ملا ہے۔

لاہور میں فضائی آلودگی بے قابو ہو چکی ہے اور شہر دنیا بھر میں آلودگی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیک...
02/04/2024

لاہور میں فضائی آلودگی بے قابو ہو چکی ہے اور شہر دنیا بھر میں آلودگی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس"AQI 114" ہے۔

امجد صابری 23 دسمبر 1976 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد غلام فرید صابری اور چچا مقبول فرید صابری پاکستان میں ریڈ...
27/03/2024

امجد صابری 23 دسمبر 1976 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد غلام فرید صابری اور چچا مقبول فرید صابری پاکستان میں ریڈیو پاکستان، آڈیو کیسٹ، اور پی ٹی وی کے مشہور قول تھے۔ امجد صابری نے والد اور چچا سے تربیت حاصل کی تھی اور ان کی گائی ہوئی قوالیاں خود بھی مقبول ہوئیں۔ ان کی معروف قوالیوں میں "بھر دو جھولی میری"، "تاجدار حرم ہو"، "نگاہِ کرم"، "ملتا ہے کیا نماز میں سجدے میں جا کے دیکھ"، "نور مجسم"، اور دیگر شامل ہیں۔

امجد صابری کے وفات کے بعد، ان کے بیٹے مجدد صابری نے ان کی فنی وراثت کو جاری رکھا۔ مجدد صابری کا کہنا ہے کہ لوگ ان کے والد کی وجہ سے ان سے محبت کرتے ہیں۔

امجد صابری کے آخری وقت میں، ان کی گاڑی میں موجود انکے ساتھی قوال سلیم چندا نے کہا کہ ان کی روح کا خلا کبھی بھی پورا نہیں ہو سکتا۔

امجد صابری نے اپنے آخری ٹی وی پروگرام میں اے سبز گنبد والے منظور دعا کرنا،جب وقتِ نزع آئے دِیدار عطا کرناسنا کر سب کو آبدیدہ کردیا تھا۔

امجد صابری 16 رمضان, 22 جون 2016 کو لیاقت آباد انڈر پاس کے قریب شہید ہوئے تھے۔

حضرت سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ حضرتِ سیّدہ فاطمۃُالزّہراء رضی اللہ عنہا کے گلشن کے مہکتے پھول، اپنے نانا جان، رحمتِ عا...
26/03/2024

حضرت سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ حضرتِ سیّدہ فاطمۃُالزّہراء رضی اللہ عنہا کے گلشن کے مہکتے پھول، اپنے نانا جان، رحمتِ عالمیان صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم کی آنکھوں کے نور، راکبِ دوشِ مصطفےٰ (مصطفےٰ جانِ رحمت صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم کے مبارک کندھوں پر سواری کرنے والے)، سردارِ امّت ، حضرت سیّدُنا امام حَسَن مجتبیٰ رضی اللہ عنہ کی ولادتِ باسعادت 15 رمضان المبارک 3 ہجری کو مدینہ طیبہ میں ہوئی۔

آپ رضی اللہ عنہ کا نام حسن کنیت ”ابو محمد“ اور لقب ”سبطِ رسول اللہ“(رَسُوۡلُ اللہ صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم کے نَواسے) اور”رَیْحَانَۃُ الرَّسُوْل“(رَسُوۡلُ اللہ صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم کے پھول)ہے۔

نبی کریم صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم نے آپ رضیَ اللہُ تعالٰی عنہُ کے کان میں اذان کہی۔ اور اپنے لعابِ دہن سے گھٹی دی۔

نبیِّ کریم صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم نےآپ رضی اللہ عنہ کے عقیقے میں دو دنبے ذبح فرمائے۔

حضورِ اکرم صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم کوآپ رضی اللہ عنہ سے بے پناہ محبت تھی۔ پیارے آقا صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم آپ رضیَ اللہُ تعالٰی عنہُ کو کبھی اپنی آغوشِ شفقت میں لیتے تو کبھی مبارک کندھے پر سوار کئے ہوئے گھر سے باہر تشریف لاتے، آپ رضی اللہ عنہ کی معمولی سی تکلیف پر بےقرار ہوجاتے، آپ کو دیکھنے اور پیار کرنے کےلیے سیّدتنا فاطمہ رضی اللہ عنہا کے گھر تشریف لے جاتے۔ آپ رضی اللہ عنہ بھی اپنے پیارے نانا جان صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم سے بے حد مانوس تھے، نماز کی حالت میں پشت مبارک پر سوار ہو جاتے تو کبھی داڑھی مبارک سے کھیلتے لیکن سرکارِ دو عالم صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم نے انہیں کبھی نہیں جھڑکا۔ ایک مرتبہ آپ رضی اللہ عنہ کو حضور پرنور صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم کےشانۂ مبارک پرسوار دیکھ کر کسی نے کہا: صاحبزادے ! آپ کی سواری کیسی اچھی ہے۔
تو نبیِّ کریم صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: سواربھی تو کیسا اچھا ہے۔

آپ رضی اللہ عنہ نہایت رحم دل، سخی، عبادت گزار اور عفو و درگزر کے پیکر تھے۔
آپ رضی اللہ عنہ حضرت علی شیر خدا رضی اللہ عنہ اور خاتون جنت حضرت فاطمہ الزہراء رضی اللہ عنہا کی پہلی اولاد ہیں۔

حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت امام حسن علیہ السلام سینہ سے سرتک نبی کریم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کامل شبیہہ ہیں۔

حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ( امام) حسن رضیَ اللہُ تعالٰی عنہُ سے بڑھ کرکوئی بھی حضور اکرم صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم سے مُشابہت رکھنے والا نہ تھا۔

رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:جنت کے آٹھ دروازے ہیں۔ ان میں ایک دروازے کا نام ریان ہے۔ جس سے داخل ہونے والے صرف روزے دار ہ...
21/03/2024

رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
جنت کے آٹھ دروازے ہیں۔ ان میں ایک دروازے کا نام ریان ہے۔ جس سے داخل ہونے والے صرف روزے دار ہوں گے۔ (صحیح بخاری 3257)

تمام مسلمان روزے رکھنے کی کوشش ضرور کریں اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں دروازہ ریان سے جنت میں داخل ہونے کی سعادت نصیب فرمائے۔ آمین

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Level Up posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share