09/03/2026
چئیرمین آئزک ٹی وی واٹرنل لائف منسٹریز چرچ پاکستان پاسٹر انور فضل نے حکومت کی جانب سے تیل سمیت انرجی کے ذرائع محفوظ بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات کو خوش آئند قراردیا ہے انہوں نے عوام سے بھی اس کڑے وقت میں احتیاط سے کام لینے کی اپیل کی ہے انہوں نے کہا کہ مشرقی وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے باعث پوری دنیا اس وقت مشکل حالات سے دوچار ہے ضرورت ہے کہ کفایت شعاری اورسمجھداری کے ساتھ ان کا مقابلہ کیا جائے خدا سے دعا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنا امن واطمینان دنیا پر نازل کرے تاکہ امن قائم ہو اور زندگی معمول پر آئے ۔