Daily Hadith-e-Nabvi

Daily Hadith-e-Nabvi May Allah Guide Us on the Way of ISLAM.

02/10/2025

*راستے سے رکاوٹ ہٹانا نیکی!*
حضرت ابوبرزہؓ نے حدیث بیان کی کہا میں نے عرض کی اللّٰہ کے نبی آپ مجھے کوئی ایسی بات سکھا دیں جس سے میں نفع حاصل کروں آپ نے فرمایا مسلمانوں کے راستے سے تکلیف دینے والی چیز کو ہٹا دیا کرو
(صحیح مسلم:6673)

30/09/2025

*ہتھیار سے اشارہ بھی منع!*
رسول اللّٰہﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی کی طرف ہتھیار سے اشارہ نہ کرے کیونکہ تم میں سے کوئی شخص نہیں جانتا کہ شاید شیطان اچانک اس کے ہاتھ میں اسے حرکت دے (اور وہ دوسرے مسلمان کو لگ جائے) اور وہ (جس کے ہاتھ سے ہتھیار چلے) جہنم کے گڑھے میں گر جائے
(صحیح مسلم:6668)

29/09/2025

*چہرے پر مارنے سے اجتناب!*
رسول اللّٰہﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی سے لڑے تو اس کے چہرے پر طمانچہ نہ مارے
(صحیح مسلم:6654)

27/09/2025

نبی کریم ﷺ نے فرمایا ( تجارتی ) قافلوں سے آگے جا کر نہ ملا کرو ( ان کو منڈی میں آنے دو ) اور کوئی شہری ، کسی دیہاتی کا سامان نہ بیچے ، انہوں نے بیان کیا کہ اس پر میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ حضور اکرم ﷺ کے اس ارشاد کا کہ ” کوئی شہری کسی دیہاتی کا مال نہ بیچے “ مطلب کیا ہے ؟ تو انہوں نے فرمایا کہ مطلب یہ ہے کہ اس کا دلال نہ بنے ۔
البخاری: 2158

25/09/2025

*بدترین شخص !*
رسول اللّٰہﷺ نے فرمایا تم لوگوں میں سے بدترین شخص اسے پاؤ گے جس کے دو چہرے ہیں ان کے پاس ایک چہرہ لے کر آتا ہے اور ان کے پاس دوسرا چہرہ لے کر آتا ہے
(صحیح مسلم:6632)

24/09/2025

*رسول اللّٰہﷺ کی دعا !*
رسول اللّٰہﷺ دعا کرتے ہوئے فرما رہے تھے اے اللہ محمد ایک بشر ہی ہے جس طرح ایک بشر کو غصہ آتا ہے اسے بھی غصہ آتا ہے اور میں تیرے حضور ایک وعدہ لیتا ہوں جس میں تو میرے ساتھ ہرگز خلاف ورزی نہیں فرمائے گا کہ جس مومن کو بھی میں نے تکلیف پہنچائی اسے برا بھلا کہا یا کوڑے سے مارا تو اس سب کچھ کو اس کے لیے گناہوں کا کفارہ بنا دینا اور ایسی قربت میں بدل دینا جس کے ذریعے سے قیامت کے دن تو اسے اپنا قرب عطا فرمائے
(صحیح مسلم:6622)

22/09/2025

*نرم خوئی کے بغیر خیر نہیں!*
رسول اللّٰہﷺ نے فرمایا جس شخص کو نرم خوئی سے محروم کر دیا جائے وہ بھلائی سے محروم کر دیا جاتا ہے
(صحیح مسلم:6598)

18/09/2025

یا رب العالمین
تمام سیلاب زدگان کو ان کے گھروں میں جلد از جلد آباد کر دیجیے۔
آمین

18/09/2025

*صدقہ معافی اور انکساری!*
آپﷺ نے فرمایا صدقے نے مال میں کبھی کوئی کمی نہیں کی اور معاف کرنے سے اللّٰہ تعالیٰ بندے کو عزت ہی میں بڑھاتا ہے اور کوئی شخص (صرف اور صرف) اللّٰہ کی خاطر تواضع (انکسار) اختیار نہیں کرتا مگر اللّٰہ تعالیٰ اس کا مقام بلند کر دیتا ہے
(صحیح مسلم:6592)

16/09/2025

*مسلمان ایک جسم کی مانند!*
رسول اللّٰہﷺ نے فرمایا مسلمانوں کی ایک دوسرے سے محبت ایک دوسرے کے ساتھ رحم دلی اور ایک دوسرے کی طرف التفات و تعاون کی مثال ایک جسم کی طرح ہے جب اس کے ایک عضو کو تکلیف ہوتی ہے تو باقی سارا جسم بیداری اور بخار کے ذریعے سے (سب اعضاء کو ایک دوسرے کے ساتھ ملا کر) اس کا ساتھ دیتا ہے
(صحیح مسلم:6586)

15/09/2025

*بھائی کی مدد چاہے ظالم یا مظلوم !*
دو لڑکے آپس میں لڑ پڑے ایک لڑکا مہاجرین میں سے تھا اور دوسرا لڑکا انصار میں سے مہاجر نے پکار کر آواز دی اے مہاجرین اور انصاری نے پکار کر آواز دی اے انصار تو (اچانک) رسول اللّٰہﷺ باہر تشریف لے آئے اور فرمایا یہ کیا زمانہ جاہلیت کی سی چیخ و پکار ہے؟
انہوں نے عرض کی نہیں اللّٰہ کے رسول بس یہ دو لڑکے آپس میں لڑ پڑے ہیں اور ایک نے دوسرے کی سرین پر ضرب لگائی ہے آپ نے فرمایا کوئی (بڑی) بات نہیں اور ہر انسان کو اپنے بھائی کی خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم مدد کرنی چاہیے اگر اس کا بھائی ظالم ہو تو اسے (ظلم سے) روکے یہی اس کی مدد ہے اور اگر مظلوم ہو تو اس کی مدد کرے
(صحیح مسلم:6582)

15/09/2025

سود کھانے والے

💞 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سود کھانے والے، سود کھلانے والے، سود کے لیے گواہ بننے والے اور اس کے کاتب (لکھنے والے) پر لعنت فرمائی ہے۔*💞

(«سنــن ابــو داٶد-3333»)

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Hadith-e-Nabvi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share