Daily BC Lahore

Daily BC Lahore latest news updates,live interviews&events

12 ربیع الاول کے حوالے سے پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا کا ہنگامی اجلاس، آئندہ کا لائحہ عمل تیارساہیوال(رانا عمران بوبی) پرن...
21/08/2026

12 ربیع الاول کے حوالے سے پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا کا ہنگامی اجلاس، آئندہ کا لائحہ عمل تیار
ساہیوال(رانا عمران بوبی) پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا کا ہنگامی اجلاس زیرِ صدارت رانا وحید منعقد ہوا، جس میں تنظیم کے آئندہ کے لائحہ عمل اور مختلف امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں سرپرست ملک آصف نواز اعوان۔ رانا سلیم، سید علمدار حسین زیدی، شیخ محمد نعیم پراچہ،جاوید خان۔ سلیم اللہ وراہ، انفارمیشن سیکرٹری حارث شاہ گیلانی، عمران زمان، رانا عمران بوبی، میاں علی رضا، حافظ علی حسن قصوری سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر رانا وحید نے کہا کہ پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ہمیشہ کی طرح مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کی آواز بلند کرتا رہے گا اور عوامی مسائل و شکایات کو حکامِ بالا تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا کی باڈی کو مکمل کرکے باضابطہ طور پر اعلان کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ساہیوال میں مثبت، خوبصورت اور صحافتی و ادبی سرگرمیوں سمیت مشاعروں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
رانا وحید نے واضح کیا۔ تنظیم کا مقصد مثبت، ذمہ دار اور حقائق پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے چوتھے ستون کا علم ہمیشہ بلند رکھا جائے گا اور عوامی مسائل کو حقائق کی بنیاد پر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام تک پہنچایا جائے گا۔
اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافتی اقدار، مظلوم کی آواز اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر اپنا کردار ادا کیا جائے گا.

ٹکرزاوکاڑہ۔ ریونیو رینکنگ میں ٹاپ پوزیشنز کے حصول کا تسلسل برقراراوکاڑہ۔ بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی رینکنگ جاری، ضلع اوک...
26/05/2026

ٹکرز

اوکاڑہ۔ ریونیو رینکنگ میں ٹاپ پوزیشنز کے حصول کا تسلسل برقرار
اوکاڑہ۔ بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی رینکنگ جاری، ضلع اوکاڑہ پنجاب بھر میں سرفہرست
اوکاڑہ۔ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی قیادت میں ضلع اوکاڑہ نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی
اوکاڑہ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شجین وسطرو کی زیر نگرانی ضلع اوکاڑہ نے 97.84 پوائنٹس حاصل کیے۔
اوکاڑہ۔ پہلی پوزیشن ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید
اوکاڑہ۔ ریونیو ٹیم نے دن رات محنت کر کے ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ ڈپٹی کمشنر
اوکاڑہ۔ محنت اور لگن سے کامیابی کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید

Address

F, Punjab Society, Ghazi Road Lahore Cantt
Lahore
54792

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily BC Lahore posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily BC Lahore:

Shortcuts

Share