
28/03/2025
تیرے آنے سے دل خوش ہوا تھا
اور ذوق عبادت بڑھا تھا
آہ! اب دل پہ ہے غم کا غلبہ
الوداع الوداع ماہِ رمضان
تمام دوستوں کو ماہِ رمضان الکریم 1446ھ / 2025 کا جمعتہ الوداع مبارک ہو 💚
ربِ کائنات ہماری اس ماہ کی تمام عبادات اور دعاؤں کو قبول و منظور فرمائے اگر کہیں کوئی کمی کوتاہی رہ گئی ہو تو اُسے اپنی رحمت سے معاف فرمائے اور ہمیں رمضان المبارک کے بعد بھی عبادات و ذکر اذکار کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہمت طاقت اور توفیق عطا فرمائے ❤
خالقِ کُل جہان سے دعا ہے کہ آج ماہِ مقدس کے آخری جمعہ کی بابرکت گھڑیوں میں اپنے حبیبِ مکرم حضرت محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے وسیلہء جلیلہ سے ہمارے تمام مرحومین کی کامل بخشش و مغفرت فرمائے، بیماروں کو شفا عطا فرمائے اور ہم سب کو صحت و عافیت کے ساتھ یہ پیارا مہینہ بار بار نصیب فرمائے ❤💚
(آمین یا رب العالمین)