DAILY BAZM-e-SAQI

DAILY BAZM-e-SAQI مزید اچھی انفارمیشن ویڈیو اور بریکنگ نیوز کے لیے ہمارے پیج کو لائک کرے

09/01/2024

پنجاب کے میدانی علاقوں میں جاری دھند کی شدت میں کل سے کمی کا امکان، بعض علاقوں میں دوپہر کے اوقات میں سورج نکلنے کا بھی امکان ہے۔ جس میں دن بہ دن بہتری آئے گی۔

عوام الناس کے پرزور مطالبہ پر سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ کی خصوصی ہدایت پر علی پور چٹھہ میں لرنر لائسنس کا کاؤنٹر دوبا...
08/01/2024

عوام الناس کے پرزور مطالبہ پر سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ کی خصوصی ہدایت پر علی پور چٹھہ میں لرنر لائسنس کا کاؤنٹر دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔کل مورخہ 8جنوری بروز سوموار سے لرنر لائسنس کااجرا شروع کردیا جائے گا۔اس موقع پر انچارج لائسنس برانچ سب انسپکٹر محمد جعفر نواز کا کہنا تھا کہ سی ٹی او صاحبہ کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے شہریوں کو ڈور سٹیپ پر سہولیات دینے کےلیے پوری کوشش جاری رہے گی۔شہری لرنرز ڈرائیونگ لائیسنس بنوانے کےلیے القادر پٹرولیم حافظ آباد روڈ بالمقابل الزہرا ہسپتال تشریف لاکر سہولت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

)تھانہ علی پور چٹھہ کے فرنٹ ڈیسک پر پنجاب کے دیگر تھانوں کی طرح لرنر و ریگولر ڈرائیونگ لائسنس انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس ...
06/01/2024

)
تھانہ علی پور چٹھہ کے فرنٹ ڈیسک پر پنجاب کے دیگر تھانوں کی طرح لرنر و ریگولر ڈرائیونگ لائسنس انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس اور رینیول آف لائسنس سروس کا آغاز کرنے کے ساتھ ٹیسٹنگ سنٹر قائم کیا جائے شہریوں کا وزیراعلیٰ پنجاب سیدمحسن رضا نقوی ، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور چیف ٹریفک آفیسر میڈم عائشہ بٹ سے مطالبہ یاد رہے کہ تھانہ علی پور چٹھہ 150 کے لگ بھگ دیہات پر مشتمل ہے آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے سروس فی الفور مہیا کی جائے تاکہ لوگوں کو دیگر شہروں کا رخ نہ ادا کرنا پڑے

(سوشل ڈیسک)چکن کی قیمتوں کو دوبارہ پر لگ گئے اونچی اڑان علی پور چٹھہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، چ...
06/01/2024

(سوشل ڈیسک)
چکن کی قیمتوں کو دوبارہ پر لگ گئے اونچی اڑان علی پور چٹھہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، چکن کی فی کلو قیمت 603 روپے تک پہنچ گئی دو ہفتے کے دوران مرغی کی فی کلو قیمت میں 140 روپے کا اضافہ ہوا دوسری جانب فارمرز کا کہنا ہے کہ فیڈ کی قیمت میں اضافہ اور دیگر اخراجات کے باعث قیمت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ شہریوں نے اس اضافے کو ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا فرق پول اور خود ساختہ مہنگائی قرار دیا ہے

یونان کی وولوس جیل میں قید پاکستانیوں کے ساتھ جنگلی لڑائی۔روما اور پاکستانیوں کے درمیان جیل میں فٹبال میچ سے لڑائی۔ 10 ا...
05/01/2024

یونان کی وولوس جیل میں قید پاکستانیوں کے ساتھ جنگلی لڑائی۔روما اور پاکستانیوں کے درمیان جیل میں فٹبال میچ سے لڑائی۔ 10 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ معلومات کے مطابق روما نے تین پاکستانیوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ فٹ بال کھیلنے جیل کے صحن میں گئے تھے۔ انہوں نے انہیں زمین پر پھینکا اور مکے اور لاتیں مارنا شروع کر دیں جس کے نتیجے میں جیل میں قید پاکستان اور روما کے لوگوں کے درمیان لڑائی ہو گئی۔

 #موسم : مغربی سلسلے کے زیر اثر بلوچستان میں زبردست بارشوں کا آغاز اس وقت صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہ...
05/01/2024

#موسم : مغربی سلسلے کے زیر اثر بلوچستان میں زبردست بارشوں کا آغاز اس وقت صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں درمیانی #بارش مغربی شمالی پہاڑوں پر #برفباری کی اطلاعات اس وقت سندھ کے بالائی وسطی علاقوں جنوبی پنجاب میں مغربی سلسلے کے بادل داخل سندھ بلوچستان بارڈر پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری دھند کی لہر پنجاب کے مشرقی وسطی علاقوں تک محدود آج #بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں، بالائی #سندھ، جنوب مغربی #پنجاب اور #خیبرپختونخوا کے بعض جنوبی میدانی علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان.

*بریکنگ نیوز*محکمہ موسمیات کی وارننگ*12 جنوری سے پندرہ جنوری* کی راتیں پاکستان کی 100 سالہ تاریخ کی سرد ترین راتیں اور د...
05/01/2024

*بریکنگ نیوز*

محکمہ موسمیات کی وارننگ
*12 جنوری سے پندرہ جنوری* کی راتیں پاکستان کی 100 سالہ تاریخ کی سرد ترین راتیں اور دن ھو سکتے۔
اس دوران سعودی عرب کی طرح دن یا رات کو برفباری بھی ھو سکتی ھے۔
جن علاقوں میں برفباری ھو سکتی ھے وہ وسطی پنجاب کے مندرجہ ذیل اضلاع ہیں۔
*گجرات، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، خانیوال، بہاولپور، قصور ، ویہاڑی، اوکاڑہ، ساہیوال، حافظ آباد، چکوال، جہلم، میانوالی، بھکر، لیہ، چنیوٹ، سرگودھا، خوشاب، ڈیرہ غازیخان، راجن پور، اور رحیم یار خان* شامل ہیں۔
یہ پاکستان بھر میں خصوصا" پنجاب میں تاریخ کی سردی کی شدید ترین لہر ھو گی۔
عوام کو آگاہ کیا جاتا ھے کہ اس دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، شمالی علاقوں کا سفر نہ کریں، پانی زیادہ سے زیادہ پیئیں۔ قہوہ کا زیادہ استعمال کریں۔ موٹا اونی لباس پہنیں۔ اپنے ارد گرد کے لوگوں کی، ہمسایوں اور نادار لوگوں کی خبر رکھیں،
اللہ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین

04/01/2024
04/01/2024

پنجاب میں نہروں کی بندش کا شیڈول جاری ۔۔۔۔
محکمہ آبپاشی نے ربیع فصل 2023-24کے لئے سالانہ بندش کا شیڈول جاری کر دیا ۔
ترجمان آبپاشی کے مطابق پنجاب کی مختلف سالانہ نہریں 26 دسمبر 2023 تا 30 جنوری 2024 تک بند رہیں گی ۔
شیڈول کے مطابق منگلا اور تربیلا ڈیم سے نکلنے والی تمام نہروں کی سالانہ بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔ شیڈول کے تحت منگلا کمانڈ سے نکلنے والی
*لوئر جہلم کینال اور رسول قادرآباد لنک کینال26 دسمبر 2023 سے 12جنوری2024 تک بند رہیں گی ۔
*قادر آباد بلوکی لنک کینال27 دسمبر سے 13 جنوری تک بند رہے گی ۔
*لوئر باری دوآب کینال اور بلوکی سلیمانکی کینال 29 دسمبر سے 15جنوری تک بند رہیں گی
*اپرپاکپتن کینال اور ایسٹرن صادقیہ کینال 30 دسمبر سے 16 جنوری تک بند رہیں گی۔
*اپرجہلم کینال 12جنوری سے 29 جنوری ،
*لوئر چناب کینا، جھنگ برانچ 13 جنوری سے 30جنوری تک بند رہیں گی۔
*جھنگ برانچ 27 دسمبر سے 13 جنوری ،اپر بہاول کینال 13 جنوری سے 30 جنوری تک بند رہیں گی۔
*اپر چناب کینال 26 دسمبر سے 12 جنوری اور سنٹرل باری دو آب کینال 27دسمبر سے 13 جنوری تک بند رہیں گی ۔
*تربیلا کمانڈ سے نکلنے والی تھل کینال 13 جنوری سے 30 جنوری تک بند رہے گی
*تریموں بیراج سے نکلنے والی تمام نہریں بشمول تریموں سدھنائی لنک کینال 10 جنوری سے 27جنوری تک بند رہیں گی۔
*سدھنائی کینال اور سدھنائی میلسی بہاول لنک کینال 11 جنوری سے 28 جنوری ،
*لوئر پاکپتن کینال 12 جنوری سے 29 جنوری تک بند رہے گی،
*لوئر بہاول کینال 13 جنوری سے 30 جنوری ،
*پنجند بیراج سے نکلنے والی تمام نہریں 5 جنوری سے 22 جنوری بند رہیں گی
* تونسہ بیراج سے نکلنے والی تمام نہریں 31 دسمبر سے 17 جنوری تک بند رہیں گی
۔اس بندش کے دوران محکمہ آبپاشی سالانہ منصوبے کے تحت منتخب سالانہ نہروں میں بھل صفائی کرائے گا۔

04/01/2024

یونین کونسل احمد نگر سال 2023 میں 116 افراد اپنے پیاروں سے بچھڑ گئےسال 2023 میں یونین کونسل احمدنگر 20 خواتین کو طلاق جبکہ 11 نے خلح لیایونین کونسل احمد نگر سال 2023 میں 651 بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں 335 لڑکیاں ہیں

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DAILY BAZM-e-SAQI posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to DAILY BAZM-e-SAQI:

Share