موسم

موسم Bringing you the latest weather news, forecasts, and climate insights. Your one-stop destination for
(1)

03/11/2025

**ایم اے او کالج میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں چار قیمتی جانیں موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئیں۔ مگر افسوس کہ ہم ایک بے حس قوم بن چکے ہیں۔**
جس جگہ یہ حادثہ پیش آیا، وہیں لوگوں نے سبق لینے کے بجائے زمین پر گری ہوئی بوتلیں اٹھا کر چوری کرنا شروع کر دیں۔
اصل میں ایک **بوتلوں سے بھرا ہوا ٹرک** رکشے پر الٹ گیا تھا، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے — اور باقی لوگ اس سانحے کو تماشہ سمجھ کر ویڈیوز بنانے اور بوتلیں لوٹنے میں مصروف رہے۔

**

03/11/2025
ملک کے بالائی علاقوں میں 04 نومبر کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش (پہاڑوں پر برفباری )کی پیشگوئیآئندہ چند ر...
03/11/2025

ملک کے بالائی علاقوں میں 04 نومبر کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش (پہاڑوں پر برفباری )کی پیشگوئی
آئندہ چند روز میں ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 03نومبر کی رات سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہےجو05نومبر تک موجود رہےگا۔

جس کے زیر اثر
04سے 05نومبر کی صبح کے دوران: چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، صوابی، نوشہرہ، پشاور، مردان، چارسدہ، کرم، اورکزئی، ہنگو، کوہاٹ، گلیات کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھانوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور) اور گلگت بلتستان (دیامیر، استور، سکردو، گلگت، ہنزہ، گھانچے، شگر)میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش(پہاڑوں پر برفباری) کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
04نومبر کے دوران: اسلام آباد/راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، سرگودھا، خوشاب، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور میں بھی تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر
بارش کے دوران دن کے درجۂ حرارت میں کمی متوقع۔جبکہ رات کے درجۂ حرارت میں اس سلسلہ کے بعد نمایاں کمی آئی گی۔
بارشوں کے سلسلے کے دوران سموگ/ دھند میں کمی جبکہ بارش کے بعد دوبارہ بڑھنے کا امکان۔
کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔
مسافروں اور سیاح حضرات موسمی حالات کے مطابق(خصوصاً پہاڑی علاقوں میں) اپنے سفر کا انتظام کریں ۔
آندھی/جھکڑ چلنے، ژالہ باری اورگرج چمک کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر کو نقصان کا اندیشہ۔

03/11/2025

مٹھی شہر موسلادہار بارش جاری
ضلع تہرپارکر
❤️

02/11/2025

لاہور ایم اے او کالج کے پاس بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشہ پر گر گیا جس کے نتیجے میں چار افراد کی موقع پر جاں بحق ہوگئے
انا للہ وانا الیہ راجعون

02/11/2025

بابو سر ٹاپ کے انتہائی خوبصورت مناظر ہلکی ہلکی برف باری

02/11/2025

بارشیں آرہی ہیں لیکن اتنی نہیں جتنی فیک موسمی پیجز نے بتائی ہے. بہت محدود سپیل ہے. محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آتے ہی شیئر کی جائے گی

02/11/2025

پنجاب میں تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اب کوئی بھی اسکول صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں کھلے گا۔ اس حکم نامے پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا اور یہ حکم 31 جنوری 2026 تک نافذ رہے گا

Weather situation 🤪🤪
31/10/2025

Weather situation 🤪🤪

31/10/2025

ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے،
جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہے گا۔ 🏔️
نوٹ: پنجاب کے کئی اضلاع میں مسلسل خشک موسم اور فضائی آلودگی کے باعث
سموگ برقرار رہنے کی توقع ہے۔ شہری احتیاطی تدابیر اپنائیں اور غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔

31/10/2025

بابو سر ٹاپ پر ہلکی ہلکی برفباری شروع

Address

Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when موسم posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share