Raza Ali Fans

Raza Ali Fans Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Raza Ali Fans, Digital creator, Lahore.

19/02/2026
14/02/2026
13/02/2026
Kya zamana tha
12/02/2026

Kya zamana tha

السلام وعلیکم پیارے دوستو آپ کے لیے چیلنج ہے
10/02/2026

السلام وعلیکم پیارے دوستو آپ کے لیے چیلنج ہے

10/02/2026

کبھی آپ نے شیطان کو دھوکہ دیا ہے؟

یہ کوئی مشکل کام نہیں۔۔۔
بس ذرا سی ہوشیاری،
ذرا سی تیزی،
اور نیت میں خلوص چاہیے۔
یہ دراصل ایک بہت مزے کی گیم۔
جس میں ہار شیطان کی ہوتی ہے،
اور جیت۔۔۔ اللہ کی رضا کی۔

یہ گیم سیکھیں۔۔۔

"نیکی کو ہر وقت لمبی چوڑی سوچ میں مت الجھایا کریں، بس فوراً کرلیا کریں، تاکہ شیطان کو وسوسہ ڈالنے کا موقع ہی نہ ملے۔"

چلیں آئیں دیکھتے ہیں کیسے۔۔۔؟

کبھی قضائے حاجت سے فراغت پر ہاتھ دھوتے ہوئے اچانک وضو شروع کردیا کریں۔
شیطان کو موقع ہی نہ دیں کہ کہے
"بعد میں کر لینا"
"ابھی کیوں کرنا ہے؟"
"اس وضو نے رہنا نہیں ہے"
بس آپ کرلیں۔۔۔ بنا کچھ سوچے۔
آپ کے گناہ بہتے جائیں گے۔۔۔
اور شیطان سر پکڑے بیٹھا ہوگا۔

گھر والوں کو اچانک مسکرا کر دیکھ لیجیے۔۔۔
کسی ایک کو بلا وجہ دعا دے دیجیے۔
یہ بھی صدقہ ہے۔

کبھی گھر میں ادھر اُدھر آتے جاتے ہوئے اچانک جائے نماز پر کھڑے ہو جائیے،
دو نفل کی نیت باندھ لیجیے،
بغیر کسی لمبی تمہید کے،
بس اللہ کی رضا کے لیے۔

کبھی موبائل استعمال کرتے ہوئے اچانک قرآن و حدیث ایپلیکیشن کھول کر چند آیات پڑھ لیں۔

آپ تسبیح کو دیکھ کر یہ سوچتے ہوئے گزر رہے ہیں کہ آرام سے فارغ ہوکر پڑھوں گا/گی۔
بس آپ اچانک سے اٹھائیں اور پڑھنا شروع کردیں،
چاہے 30,40 بار ہی کچھ پڑھیں۔

صدقے کا خیال آئے تو " بعد میں" کا دروازہ بند کرکے
جو ابھی ہے۔۔۔
اسی میں سے فوراً نکال دیجیے۔

دل میں کسی کے لیے کبھی حسد سا ابھر آئے تو اچانک اس کے لیے بہترین سی دعا کر دیجیے،
یہ دل کو صاف کر دیتا ہے
اور حقوقُ العباد کی خاموش عبادت ہے۔

اذان کی آواز پر نماز کو ٹالنے کی بجائے اچانک اٹھ جائیے اور کہیے
لبیک یا ربی۔۔۔
"میں اسی لمحے حاضر ہو ہوں میرے اللہ۔۔۔!"

کبھی بیٹھے بیٹھے اچانک مسکرا کر "الحمدللہ" کہہ دیجیے۔
شکر۔۔۔ شیطان کی سب سے بڑی شکست ہے۔

خاموشی سے کام کاج میں مصروف ہیں تو اچانک کلمہ طیبہ پڑھ لیں۔
کبھی سورہ اخلاص پڑھ لیجیے۔
یہ ایمان کی تازگی بھی ہے،
اور توحید کا اعلان بھی۔۔۔ اور
شیطان کو سب سے زیادہ ناپسندیدہ بھی۔۔۔

کھانا کھانے لگے ہیں۔۔۔
اچانک ایک پلیٹ کسی اور کے لیے نکال لیجیے۔

کسی نے دل دکھا دیا تھا۔۔۔
اور وہ باتیں یاد آرہی ہوں تو
اچانک خود سے کہہ دیجیے کہ
اللہ آپ کی رضا کے لیے اسے معاف کیا۔
یہ نفس پر سب سے بھاری
اور اللہ کے ہاں سب سے وزنی عمل ہے۔

پڑھائی یا کام کاج کی مصروفیات میں ہلکان ہوتے ہوئے اچانک کچھ وقت کے لیے ماں باپ کے پاس آ کر بیٹھ جائیے، کبھی مسکراتے ہوئے ان کے ہاتھ تھام لیجیے۔
کسی اہم موقع کا انتظار کیے بغیر کبھی اچانک انہیں گرمجوشی سے گلے مل لیجیے،
خاموشی سے دعا لے لیجیے۔
یہ جنت کے خوبصورت دروازے ہیں۔

اور سب سے خوبصورت لمحہ وہ ہوتا ہے، جب کسی خاص موقع کی تلاش کی بجائے کام کاج میں مصروف ہوں تو۔۔۔
آپ اچانک اللہ سے کہہ دیں:
"اللہ جی میں آپ سے محبت کرتا/کرتی ہوں۔"
مجھے نفس و شیطان کے شر سے بچا لیجیے۔
شیطان سر پیٹتا رہا جائے گا۔

یقین کیجیے۔۔۔
یہ "اچانک" والی نیکیاں۔۔۔
شیطان کو سب سے زیادہ پریشان کرتی ہیں۔
کیونکہ اسے مہلت ہی نہیں ملتی کہ اس نیکی کو delay کروانے کا وسوسہ ڈالے۔

تو آج ہی سے یہ "اچانک والے کام" شروع کر دیجیے۔
ہر اچانک والی نیکی اللہ کے قریب اور شیطان سے دور لیتی جائے گی۔ ان شاءاللہ

07/02/2026

Oh ho cut g*i patang

06/02/2026

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Raza Ali Fans posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share