11/09/2025
آیئے ایک دوسرے کا سہارا بنیں۔
مشکل کی اس گھڑی میں، جب ہمارے وسیب کو سیلاب کی آفت کا سامنا ہے، حکومت اپنی سی کوشش کر رہی ہے لیکن یہ ایک ایسی آفت ہے جس سے اکیلے نمٹنا گورنمنٹ کے لئےممکن نہیں۔
ایسے میں، یہ دیکھ کر دل کو اطمینان ہوتا ہے کہ فلاحی تنظیمیں اور سول سوسائٹی بھرپور طریقے سے میدان میں موجود ہیں۔ وہ ہمارے سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کی دامے، درمے، سخنے ہر طرح سے مدد کر رہے ہیں۔
جہاں کہیں بھی ضرورت کی نشاندہی کی جاتی ہے، وہاں کوئی نہ کوئی مدد کے لیے پہنچ جاتا ہے۔
پھر بھی کچھ نہ کچھ کمی رہ جاتی ہے اور بہتری کی گنجائش بھی ہمیشہ موجود رہتی ہے، لیکن اس وقت غیر ضروری تنقید سے گریز کرنا چاہیے۔ بے جا تنقید ان لوگوں کے حوصلے پست کر سکتی ہے جو اس مشکل وقت میں بے لوث ہو کر دوسروں کی مدد کر رہے ہیں۔ اس وقت ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے، نہ کہ ایک دوسرے پر تنقید کرنی ہے۔
ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ہم سب مل کر ہی اس مشکل سے نکل سکتے ہیں۔ آئیے ایک دوسرے کا سہارا بنیں اور اپنے ان بہن بھائیوں کی مدد کریں جو اس آفت کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔