Halal Lifestyle

Halal Lifestyle "Welcome" to Halal Lifestyle, your ultimate guide to embracing a halal lifestyle. just fun

18/03/2026
28/02/2026

اللہ بہت بڑا ہے !

اور اگر مومنوں کے دو گروہ آپس میں لڑ پڑیں تو ان میں صلح کرا دو سوره الحجرات (9)



جنگ مسائل کا حل نہیں ۔۔۔

ملک کرایے پر دستیاب ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سات ممالک کے درمیانواقع ۔ سرسبز  خوش نما  ملک۔ سینکڑوں سال کے جنگ و جدل  کی تاریخ ...
28/02/2026

ملک کرایے پر دستیاب ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سات ممالک کے درمیان
واقع ۔ سرسبز خوش نما ملک۔ سینکڑوں سال کے جنگ و جدل کی تاریخ رکھنے والا پورا ملک میدان جنگ کے طور پر استعمال کیلئے دستیاب ہے حکومت کوئی نہیں۔غیر تسلیم شدہ۔ بڑی طاقتوں کا ازمودہ۔ تعلیم اور انسانی حقوق کے بکھیڑوں سے پاک۔کرنسی دوسروں سے مضبوط جو چاہے پورا ملک استعمال کرے کرایہ صرف ڈالر میں

19/02/2026

میں کئی کام تو دانستہ الٹ کرتا تھا
تاکہ وہ نقص نکالے کہ نہیں،ایسے کر

🫠✨

15/02/2026

اگر آج انڈیا کے کھلاڑیوں نے ہاتھ نہ ملایا تو ان کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے ؟

Jo meri post pe nahi aate hain unko mar rahi hun jo log aate hainWo Side ho jaye nahi to aap logon ke upar gir jayegi🤧🤧🤧
30/01/2026

Jo meri post pe nahi aate hain unko mar rahi hun jo log aate hain
Wo Side ho jaye nahi to aap logon ke upar gir jayegi🤧🤧🤧

30/01/2026


❤️

سونا اور چاندی جیسی سرمایہ کاریاں ایک عجیب نفسیاتی کھیل کھیلتی ہیں۔جو شخص ان میں پیسہ لگا لیتا ہے وہ جب تک اپنے پاس رکھت...
30/01/2026

سونا اور چاندی جیسی سرمایہ کاریاں ایک عجیب نفسیاتی کھیل کھیلتی ہیں۔
جو شخص ان میں پیسہ لگا لیتا ہے وہ جب تک اپنے پاس رکھتا ہے ہر لمحہ اسی فکر میں گھلتا رہتا ہے کہ کہیں قیمت گر نہ جائے۔ دل دھڑکتا رہتا ہے کہ آج تو اچھا منافع ہوا، مگر کل کیا پتہ؟
اور جب اچھا منافع مل بھی جائے تو خوشی چند لمحوں کی مہمان ثابت ہوتی ہے۔ کیونکہ چند دن بعد ہی قیمت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے اور وہی شخص کاش کی گردان شروع کر دیتا ہے
کاش تھوڑا اور صبر کر لیتا
کاش ابھی نہ بیچتا
کاش زیادہ خرید لیا ہوتا
دوسری طرف وہ لوگ جو پیسے ہونے کے باوجود خریدنے سے ہچکچاتے ہیں، وہ بھی سکون سے محروم رہتے ہیں۔ قیمت بڑھتی دیکھ کر ان کا دل چیخ اٹھتا ہے
کاش خرید ہی لیتا
کاش موقع ہاتھ سے نہ جانے دیتا
آج کتنا منافع مل جاتا
پھر جب قیمتیں حد سے زیادہ چڑھ جاتی ہیں تو لالچ غالب آ جاتا ہے اور وہ آخری وقت میں انٹی لے لیتا ہے لیکن جیسے ہی قیمت میں معمولی سی بھی کمی آتی ہے خوف جاگرتا ہے اور جلدی جلدی بیچ دیتا ہے اور بالکل اسی وقت قیمت دوبارہ اڑان بھر لیتی ہے۔ نتیجہ؟ دوبارہ وہی کاش اور افسوس کا چکر۔
یوں تو سونا اور چاندی دونوں ہی ہاتھ میں ہوں، دل بے چین رہتا ہے۔ اور جب بیچ بھی دیں تو خوشی عارضی افسوس مستقل۔
آخر کار، چاہے کسی نے سو لاکھ کمائے ہوں یا دس کروڑ، وہ بھی وہی کاش کاش کرتا پھرتا ہے۔
یہ سرمایہ کاری نہیں ایک نفسیاتی امتحان ہے جس میں سکون تقریباً ہمیشہ ہار جاتا ہے۔

میرے موبائل میں موجود پاکستان کی ڈیجیٹل ایپلیکیشن کی حیثیت فضول میموری کے سوا کچھ نہیں وہ کیسے میں اپ کو بتاتا ہوںمیرے ف...
13/01/2026

میرے موبائل میں موجود پاکستان کی ڈیجیٹل ایپلیکیشن کی حیثیت فضول میموری کے سوا کچھ نہیں وہ کیسے میں اپ کو بتاتا ہوں
میرے فون میں موجود یہ درجن بھر ایپس دراصل ڈیجیٹل شو پیس ہیں یہ میموری ایسے کھاتی ہیں جیسے مفت کی بریانی لیکن جب ضرورت پڑے تو یہ ایسے ہاتھ کھڑے کر دیتی ہیں جیسے ان کا آپ سے کوئی تعلق ہی نہ ہو۔ یہ ایپس سہولت کم اور اسکرین شاٹس کا مجموعہ زیادہ ہیں کیونکہ آخر میں آپ کو وہ اسکرین شاٹ ہی کسی دفتر میں دکھانا پڑتا ہے

پاکستان کا ڈیجیٹل نظام دراصل ایک ایسی اندھیری سرنگ ہے جس کے دوسرے سرے پر روشنی نہیں بلکہ ایک اور Error 404 کا بورڈ لگا ہوا ہے
اول تو انہوں نے کوئی کام کرنا نہیں ہوتا بس نوٹیفکیشن بھیج کر یہ احساس دلانا ہوتا ہے کہ ہم زندہ ہیں سچ تو یہ ہے کہ ان میں سے آدھی ایپس صرف ایک Web Link ہیں جسے زبردستی ایپ کا لبادہ پہنایا گیا ہے

یہ ایپس اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہم نے سسٹم کو ڈیجیٹل تو کر دیا ہے لیکن ذہنیت اب بھی وہی کل آنا والی رکھی ہے
ایپ چل جائے تو سرور ڈاؤن ہوتا ہے
سرور ٹھیک ہو تو ایپ کریش ہو جاتی ہے
اور اگر خوش قسمتی سے دونوں ٹھیک ہوں تو آپ کا ڈیٹا ریکارڈ میں موجود نہیں ہوتا

سب سے پہلے میں بات کروں گا پاکستان کا ڈیجیٹل قومی عذاب سرور ڈاؤن ہے پاکستان کا قومی ترانہ
ہمارے ڈیجیٹل نظام میں سرور کسی نازک مزاج محبوبہ کی طرح ہے جو ذرا سا بوجھ پڑتے ہی منہ پھلا کر بیٹھ جاتا ہے۔ آپ کسی بھی سرکاری دفتر چلے جائیں یا ایپ کھولیں آپ کو ایک ہی جملہ سننے یا دیکھنے کو ملے گا ابھی سرور ڈاؤن ہے ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کا پورا ڈیجیٹل ڈھانچہ ایک پرانے پنکھے پر چل رہا ہے جو گرمی بڑھتے ہی رک جاتا ہے

لوڈنگ کا لامتناہی سفر
ان ایپس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ حکومتِ پاکستان اب بھی ڈائل اپ انٹرنیٹ والے دور میں جی رہی ہے آپ ایپ کھولتے ہیں ایک کپ چائے پیتے ہیں، محلے کا چکر لگاتے ہیں، واپس آتے ہیں اور ایپ اب بھی آپ کے صبر کا امتحان لے رہی ہوتی ہے

او ٹی پی (OTP) کا انتظارِ مسلسل
پاکستان میں کسی ایپ پر رجسٹریشن کرنا اور OTP کا انتظار کرنا ایسا ہی ہے جیسے کسی بچھڑے ہوئے رشتے دار کے خط کا انتظار کرنا۔ کبھی کبھار تو OTP تب آتا ہے جب انسان اس کام کا ارادہ ہی ترک کر چکا ہوتا ہے۔ اور جب وہ آتا ہے، تو پتا چلتا ہے کہ اس کی مدت (Expiry) 30سیکنڈ تھی جو 2 گھنٹے پہلے گزر چکی ہے۔

وقت کی ستم ظریفی
اس نظام کی سب سے بڑی کامیڈی یہ ہے کہ
ایپ کی ٹائم لیمیٹ 60 سیکنڈ
او ٹی پی کے پہنچنے کا وقت 45 منٹ
او ٹی پی کی اپنی زندگی 30 سیکنڈ
یہ تو وہ حساب ہوا کہ مہمان تب پہنچا جب ولیمہ ختم ہو چکا تھا اور برتن بھی دھل چکے تھے۔ جب میسج کی ٹِنگ سنائی دیتی ہے تو انسان کو یاد ہی نہیں ہوتا کہ اس نے کس مقصد کے لیے اپلائی کیا تھا پاسپورٹ کے لیے یا بجلی کا بل دیکھنے کے لیے

سرکاری ایپس کا او ٹی پی تبھی نخرے دکھاتا ہے جب آپ کو سب سے زیادہ جلدی ہو۔ آپ چھت پر چڑھ جائیں موبائل کو جھنڈے کی طرح لہرائیں یا آسمان کی طرف منہ کر کے کھڑے ہو جائیں میسج نہیں آئے گا۔ لیکن جیسے ہی آپ فون جیب میں ڈال کر سوئیں
گے آدھی رات کو 348291 آپ کے خوابوں میں مخل ہونے آ جائے گا۔

بایومیٹرک اور فیس آئی ڈی پر چلی گئی ہے اور ہم اب بھی ایک 6 ہندسوں کے کوڈ کے محتاج ہیں جو اکثر راستے میں ہی شہید ہو جاتا ہے
اور اگر آپ کا کوڈ پہلے ہی ہلے میں آ جائے تو سمجھ لیں کہ آج آپ کا ستارہ بلند ہے صدقہ دیں اور فوراً کوئی لاٹری یا کم از کم سرکاری نوکری کے لیے اپلائی کر دیں

ان سب سے بڑا عذاب ڈیجیٹلائزیشن یا فوٹو کاپی کا عشق؟
حکومت کہتی ہے پاکستان ڈیجیٹل ہو گیا ہے لیکن آپ کوئی بھی آن لائن فارم بھر دیں آخر میں آپ کو کہا جائے گا اس کا پرنٹ نکالیں دو تصویریں چسپاں کریں اور قریبی دفتر میں جا کر لائن میں لگ جائیں۔ یہ کیسا ڈیجیٹل نظام ہے جہاں ای میل کے دور میں بھی فائل کو ہاتھوں ہاتھ پہنچانا ضروری ہے؟

آن لائن ادائیگی کا عذاب فیس آن لائن جمع کروانے کا مطلب ہے کہ آپ نے اپنے پیسے خلا میں بھیج دیے ہیں رسید ملے گی یا نہیں؟ بینک سے کٹ گئے تو سرکاری کھاتے میں پہنچے یا نہیں؟ یہ وہ سوالات ہیں جن کا جواب ناسا کے پاس بھی نہیں ہے

پاکستان کا ڈیجیٹل نظام ایک ایسی تیز رفتار گاڑی ہے جس کے پہیے نہیں ہیں انجن میں تیل نہیں ہے لیکن ہارن بہت زور سے بجتا ہے۔ ہم کاغذ بچانے کے چکر میں ویب سائٹس بناتے ہیں اور پھر ان ویب سائٹس کی رسیدیں سنبھالنے کے لیے الگ سے فائلیں خریدتے ہیں
ٹیکنالوجی کا تھانہ کلچر سرکاری ایپس کا انٹرفیس (Interface) دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے کسی نے 1995 میں ویب سائٹ بنائی تھی اور پھر اسے اپ ڈیٹ کرنا گناہِ کبیرہ سمجھ لیا

ہمارا نظام ایسا ہی ہے جیسے کسی بابا آدم کے زمانے کی گاڑی پر ٹیسلا کا لوگو لگا دیا گیا ہو۔ ہم نے فائلوں کو اسکین کر کے پی ڈی ایف تو بنا دیا لیکن اس پی ڈی ایف کو اوکے کروانے کے لیے آج بھی آپ کو اسی کلرک کے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑا ہونا پڑتا ہے جو کمپیوٹر کے ماؤس کو بھی تسبیح کی طرح پھیرتا ہے

میرے نزدیک اس نظام کی حقیقت اور حمیت یہی ہے
پاکستان کا ڈیجیٹل نظام دراصل کاغذی کارروائی کا ڈیجیٹل ورژن ہے۔ یہ ایک ایسی بھول بھلیاں ہے جہاں داخل ہونے کے لیے آپ کو تیز انٹرنیٹ کی نہیں بلکہ تیز قسمت کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ نظام سہولت کے نام پر شروع ہوتا ہے اور تکنیکی خرابی کے بہانے پر دم توڑ دیتا ہے
ہمارے رونے دھونے احتجاج کرنا سب بے کار ہے مجھے پاکستان جیسے ملک کے پیدا ہونے کا بڑا د کھ ہے

06/01/2026

Little Queen 👑
04/01/2026

Little Queen 👑

*‏یہ آرٹیکل ایکسپریس ٹریبیون سے ڈیلیٹ کر دیا گیا۔*آرٹیکل کا اردو ترجمہ!طاقتور بوڑھے مرد اور عورتیں جو اقتدار میں ہیں، ان...
04/01/2026

*‏یہ آرٹیکل ایکسپریس ٹریبیون سے ڈیلیٹ کر دیا گیا۔*

آرٹیکل کا اردو ترجمہ!

طاقتور بوڑھے مرد اور عورتیں جو اقتدار میں ہیں، ان کے لیے یہ ختم ہو چکا ہے۔ نوجوان نسل کو آپ جو کچھ بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ کچھ بھی نہیں خرید رہی۔ آپ سکولوں اور کالجوں میں جتنے بھی لیکچر اور سیمینارز کا اہتمام کر لیں، patriotism کو فروغ دینے کی کوشش کر لیں، یہ کام نہیں کر رہا۔ patriotism فطری طور پر آتا ہے جب برابر مواقع ہوں، مضبوط انفراسٹرکچر ہو اور موثر نظام موجود ہو۔ جب آپ اپنے لوگوں کو بنیادی ضروریات فراہم کریں اور ان کے حقوق یقینی بنائیں تو آپ کو سکولوں کالجوں میں جا کر طلبہ کو یہ نہیں بتانا پڑے گا کہ وہ اپنے ملک سے محبت کریں، وہ ویسے بھی کریں گے۔
نوجوان ذہن، جنریشن زیڈ، الفا، وہ بالکل جانتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے اور آپ کی مسلسل کوششوں کے باوجود کہ آپ انہیں اپنا patriotism کا نقطہ نظر بیچیں، وہ اسے دیکھ رہے ہیں۔ انٹرنیٹ کی بدولت، جو تھوڑی بہت تعلیم ہمارے پاس باقی ہے اس کی بدولت، آپ کی بہترین کوششوں کے باوجود کہ عوام کو جتنا ہو سکے ان پڑھ رکھا جائے، آپ ناکام ہو گئے۔ آپ ناکام ہو گئے کہ لوگوں کو بتائیں کہ وہ کیا سوچیں، وہ خود سوچ رہے ہیں۔ شاید وہ اپنے خیالات بلند آواز سے کہنے سے ڈرتے ہوں کیونکہ وہ سانس لینا پسند کرتے ہیں۔ لیکن وہ آپ کے خود ساختہ نیکی اور فضیلت کے نقاب کو دیکھ رہے ہیں۔ آپ طاقت سے اقتدار میں رہ سکتے ہیں لیکن لوگوں کو آپ کی کوئی پرواہ نہیں۔ آپ سیکیورٹی کے بغیر گھر سے باہر بھی نہیں نکل سکتے، اگر یہ آپ کی عوام میں مقبولیت کے بارے میں نہیں بتاتا تو آپ کو چیزوں کا جائزہ لینا چاہیے۔
نوجوانوں نے کافی ہو گیا ہے اور کیونکہ انہوں نے سیکھ لیا ہے کہ وہ طاقتوروں کو چیلنج نہیں کر سکتے، وہ ملک چھوڑ رہے ہیں۔ یہ بہت مثالی ہو گا اگر سوچیں کہ وہ کرپشن کے خلاف تحریک چلائیں گے۔ وہ خاموشی سے نکل جائیں گے اور مڑ کر نہیں دیکھیں گے کیونکہ ان کے دوست جو بولے تھے، خاموش کر دیے گئے۔
لیکن بومرز کے لیے یہ ختم ہو چکا ہے۔ ان کا کوئی مستقبل نہیں۔ نوجوان آبادی اور موجودہ حکومت کے درمیان بہت بڑا خلیج ہے۔ کوئی مشترکہ بنیاد نہیں۔ جنریشن زیڈ تیز انٹرنیٹ چاہتی ہے، اقتدار والے مضبوط فائر وال چاہتے ہیں۔ جنریشن زیڈ سستے سمارٹ فونز چاہتی ہے، بومرز ان پر ٹیکس لگانا چاہتے ہیں۔ جنریشن زیڈ فری لانسنگ پر پابندیاں نرم چاہتی ہے، بومرز ریگولیشن بڑھانا چاہتے ہیں۔ ان کے درمیان کوئی مشترکہ نکتہ نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بومرز ہار گئے ہیں۔
آپ جتنی جنگیں چاہیں کروا لیں، جنریشن زیڈ ان پر میمز بنا لے گی۔ مین سٹریم میڈیا کو سینسر کر لیں، جنریشن زیڈ Rumble، YouTube اور Discord جیسے پلیٹ فارمز پر چھلانگ لگا کر اپنی رائے دے گی۔ بومرز، اب آپ خیالات کو سینسر نہیں کر سکتے۔ وہ دن گئے جب آپ لوگوں کو بے وقوف بنا سکتے تھے۔ اب کوئی بے وقوف نہیں بن رہا۔ ہاں، ہمارے پاس لائبریریاں نہیں۔ ہاں، اپارٹمنٹ کرائے پر لینا افورڈ نہیں کر سکتے۔ ہاں، کار خریدنا افورڈ نہیں کر سکتے۔ آپ کی محنتوں کی بدولت، جو معیشت ہمیں سونپی گئی ہے وہ آپ کے اخلاق سے بھی بدتر ہے۔
لیکن اس سب کے باوجود ہم چلتے رہتے ہیں، کتابوں، سوشل میڈیا، کافی شاپس (جتنا میں ان سے نفرت کرتا ہوں) اور ڈبل پیٹی بیف برگرز میں تسلی ڈھونڈتے ہوئے۔ ہم گندے پانیوں میں تیرتے رہتے ہیں۔ ہم آپ کی ٹی وی پر تقریریں نہیں دیکھتے کیونکہ اکثر جو آپ کہتے ہیں وہ ہنسی کا سامان ہوتا ہے۔ اس کے لیے ہمارے پاس سٹینڈ اپ کامیڈی ہے، مین سٹریم میڈیا کیوں دیکھیں؟
وقت بدل رہا ہے اور جتنی جلدی آپ سمجھیں اتنا بہتر۔ لیکن آپ کو پرواہ بھی نہیں۔ آپ کے بچے باہر ہیں، آپ روزانہ لاکھوں کما رہے ہیں، آپ کے پاس لامحدود طاقت ہے، آپ بہترین کھانے کھاتے اور صاف پانی پیتے ہیں، آپ کو پرواہ کیوں ہو گی؟
تب ہو گی جب آپ کو پتہ چلے گا کہ کوئی آپ کی سن نہیں رہا۔
جانتے ہیں کیوں؟
جنریشن زیڈ نے ہیڈ فون لگا رکھے ہیں اور Spotify پیڈ ہے، اگر صورتحال ناقابل برداشت ہو گئی تو آدھے کے پاس جانے کے وسائل ہوں گے، باقی آدھے آپ کو اپنا میوزک سنوائیں گے اور اچھے انداز میں نہیں۔
بومرز، ہم تنگ آ چکے ہیں ہم آپ کا بیانیہ اب نہیں خرید رہے یہ پرانا ہو چکا ہے۔

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Halal Lifestyle posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share