16/09/2025
نیند میں قے ہوئی جو اس ننھے بچے نے ، شاید واش روم وغیرہ جانے تک روکنے کی کوشش کی یا پھر نیند میں ہونے کی وجہ سے ، وہ سانس کی نالی کے ذریعے پھیپھڑوں میں چلی گئی۔ حالت بگڑنے پر ہاسپٹل لے جایا گیا لیکن پھیپھڑوں پر قے پھیل جانے کی وجہ سے صورت حال مزید خراب ہوگئی۔ سانس کا رستہ رکنے سے ہارٹ فیل ہوگیا اور ننھا عمر لاکھوں کروڑوں لوگوں کے دلوں کو اداس کر کے اس دنیا سے چلاگیا۔
اپنے بچوں کو سمجھائیں ، جب بھی متلی ہو اور الٹی آئے تو روکنے کی کوشش ہرگز نہ کریں۔ ڈریں نہ کہ بستر یا فرش گندا ہوا تو گھر والوں سے ڈانٹ پڑے گی۔ روکنے کی کوشش میں قے اگر سانس کی نالی میں چلی جائے تو یہ پھیپھڑوں میں جا کر سانس کی آمدورفت بلاک کردیتی ہے جس کے بعد ہارٹ فیل ہوجاتا ہے۔ یہ بہت نقصان دہ ہو سکتی ہے اور اللہ نہ کرے کوئی دائمی صدمہ بھی پہنچا سکتی ہے۔
اللہ تعالیٰ عمر کے لواحقین اور چاہنے والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین