Mutalia Publisher

Mutalia Publisher The more that you read, the more things you will know. The more that you learn, the more place you'll go.

07/09/2024

"جن کے باپ مر جاتے ہیں،
ان کے صحن میں ایک درخت ہونا چاہیئے ،زندگی بہت تھکا دیتی ہے کبھی کبھی سائے کی ضرورت پڑتی ہے۔"

ماں کی جمع "مائیں "
باپ کی جمع کیا ہے ؟
میں نے باپ کے تمام مترادف سوچے۔۔۔۔۔
والد
باپ
اَبو
لیکن کسی ایک بھی لفظ کی جمع نہی مل سکی ۔۔۔۔۔
بہت حیرت سے سوچا
کہ ہم نے کبھی غور ہی نہیں کیا کہ انسان کی زندگی میں ماں کے رتبے پر بہت سے رشتے جڑ جاتے ہیں، لیکن باپ ہمیشہ ایک ہی رہتا ہے !
اسی لیے زندگی میں اسکی کمی کا خلاء کبھی پُر نہیں ہوتا !!

مدت کے بعد خواب میں آیا تھا میرا باپ
اور اس نے مجھ سے اتنا کہا " خوش رہا کرو "!

تمام اہل اسلام کواس نئے اسلامی ھجری سال 1446 ھ میں ہر قسم کی سلامتی اور عافیت نصیب ہو۔ آمین، ثم آمیناللَّهُمَّ أَدْخِلْه...
07/07/2024

تمام اہل اسلام کو
اس نئے اسلامی ھجری سال 1446 ھ میں ہر قسم کی سلامتی اور عافیت نصیب ہو۔ آمین، ثم آمین

اللَّهُمَّ أَدْخِلْهُ عَلَيْنَا بِالْأَمْنِ وَالْإِيمَانِ ، وَالسَّلَامَةِ وَالْإِسْلَامِ ، وَرِضْوَانٍ مِنَ الرَّحْمَنِ ، وَجِوَارٍ مِنَ الشَّيْطَانِ

04/07/2024

🌹 بلا عنوان 🌹

ایک ٹیچر سکول میں بچوں کو یہ کہانی سنا رہی تھی ۔۔
" ایک سیاحتی اور تفریحی بحری جہاز سمندر میں
حادثے کا شکار ہو گیا، اس جہاز میں ایک میاں بیوی بھی سوار تھے،
لائف بوٹ کی طرف جانے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ
اس میں صرف مزید ایک شخص کی گنجائش باقی ہے۔
اس وقت شوہر نے اپنی بیوی کو اپنے پیچھے دھکیل دیا اور خود لائف بوٹ پر چھلانگ لگا دی۔
بیوی نے ڈوبتے ہوئے جہاز پر کھڑے ہو کر اپنے
شوہر سے ایک جملہ کہا،
یہاں ٹیچر خاموش ہو گئی اورکلاس کے بچوں سے پوچھا، "آپ لوگوں کا کیا خیال ہے کہ
وہ کیا بات کہہ رہی تھی؟"
زیادہ تر طلباء نے جواب دیا ، اس عورت نے کہا ہوگا
، "میں تم سے نفرت کرتی ہوں!
تم نے مجھے دھوکہ دیا، اور خود لائف بوٹ میں جمپ کر گئے ہو ۔ تم بہت خود غرض ہو " 🥺
اب ٹیچر نے ایک لڑکے کو دیکھا جو اس تمام قصے کے دوران خاموش رہا تھا، استانی نے اسے جواب دینے کے لیے کہا اور اس نے جواب دیا،
"میڈم ، مجھے یقین ہے کہ وہ چیخی ہوگی -
"ہمارے بچے کا خیال رکھنا!"
استانی نے حیرانی سے پوچھا
"کیا تم نے یہ کہانی پہلے سنی ہوئی ہے؟"
لڑکے نے کہا ، "نہیں،
لیکن یہ بات میری ماں نے میرے والد کو بیماری سے مرنے سے پہلے کہی تھی"۔
استانی نے افسوس کرتے ہوئے کہا، "جواب صحیح ہے"۔
تفریحی بحری جہاز ڈوب گیا،
وہ شخص بخیریت گھر پہنچ گیا
اور اپنی بیٹی کو اکیلے ہی پالا۔
اس شخص کی موت کے کئی سال بعد،
ان کی بیٹی کو اپنا سامان صاف کرتے ہوئے
والد کی ایک ڈائری ملی۔
اس ڈائری سے یہ راز پتہ چلا کہ " جب اس کے والدین تفریحی جہاز پر گئے تھے، تو ماں کو پہلے سے ہی ایک لاعلاج بیماری کی تشخیص ہو چکی تھی.
باپ نے سوچا کہ اگر میں ڈوب گیا اور میری بیوی اپنی بیماری سے مر گئی تو ہماری بچی کو کون پالے گآ اس لئے ، باپ زندہ بچ جانے کے موقع سے فائدہ اٹھا کر لائف بوٹ میں کود گیا۔
اس نے اپنی ڈائری میں لکھا تھا،
"میری پیاری بیوی! میری بہت بہت خواہش تھی کہ
تمہارے ساتھ سمندر کی تہہ میں ڈوب مروں،
لیکن اپنی بیٹی کی خاطر میں تمہیں ہمیشہ کے لیے سمندر کی گہرائیوں میں اکیلا رہنے کے لیے چھوڑ آیا ہوں"۔
کہانی ختم ہوئی، کلاس میں خاموشی چھا گئی۔ -----------
دنیا میں اچھائی اور برائی کا وجود ہے،
لیکن ان کے پیچھے بہت سے secrets ہیں
جن کو سمجھنا مشکل ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ہمیں کبھی بھی Just apparent circumstances سے حالات کو دیکھ کر اور دوسروں کو پہلے سمجھے بغیر فیصلہ صادر نہیں کرنا چاہئے۔

جو لوگ کھانے کا بل ادا کرنا پسند کرتے ہیں، وہ اس لیے نہیں کرتے کہ وہ دولت مند ہیں بلکہ اس لیے کہ وہ دوستی کو پیسے پر prefer کر تے ہیں۔

جو لوگ کام میں پہل کرتے ہیں وہ اس لیے نہیں کرتے کہ وہ بیوقوف ہیں بلکہ اس لیے کہ وہ ذمہ داری کے تصور کو سمجھتے ہیں۔

جو لوگ جھگڑے کے بعد پہلے معافی مانگتے ہیں وہ اس لیے نہیں کرتے کہ وہ غلط ہیں بلکہ اس لیے کرتے ہیں کہ وہ اپنے اردگرد کے لوگوں کی قدر کرتے ہیں۔
جو لوگ اکثر آپ کو میسج کرتے ہیں، ایسا اس لیے نہیں کرتے کہ ان کے پاس کرنے کے لیے کچھ بہتر کام نہیں ہے بلکہ اس لیے کہ آپ ان کے دل میں بستے ہیں۔

ایک دن ہم سب ایک دوسرے سے بچھڑ جائیں گے۔ ہم ہر موضوع اور موقع کے بارے میں گفتگو کو یاد کریں گے۔اور ان خوابوں کو جو ہم نے مل کر دیکھے تھے۔ دن، مہینے، سال گزرتے جائیں گے، یہاں تک کہ یہ رابطے نایاب ہو جائیں گے۔
ایک دن ہمارے بچے ہماری تصویریں دیکھیں گے اور پوچھیں گے کہ یہ کون لوگ ہیں؟
اور ہم پوشیدہ آنسوؤں کے ساتھ مسکرائیں گے کیونکہ ایک مضبوط لفظ دل کو چھو لیتا ہے اور ہم کہیں گے:
" یہ وہی تھے جن کے ساتھ ہم نے اپنی زندگی کے
بہترین دن گزارے تھے "۔

انگریزی لٹریچر سے یہ کہانی
ہماری سوسائٹی کے لئے ایک سبق ے۔

03/06/2024
🌹‏اُردو زبان کا خُوب صُورت انداز 🌹❤️ قہقہے ناں سہی ، دھیمی مسکان ہی سہی ❤️حجّام کی دوکان پر لکھا ہوا پڑھا.۔۔۔۔۔ "ہم دِل ...
02/06/2024

🌹‏اُردو زبان کا خُوب صُورت انداز 🌹
❤️ قہقہے ناں سہی ، دھیمی مسکان ہی سہی ❤️

حجّام کی دوکان پر لکھا ہوا پڑھا.۔۔۔۔۔
"ہم دِل کا بوجھ تو نہیں لیکن
سر کا بوجھ ضرور ہلکا کر سکتے ہیں۔"🤣

بجلی کی دوکان والے نے بورڈ کے نیچے لکھوایا....
"آپ کے دِماغ کی بتی بھلے ہی جلے یا نہ جلے،
مگر ہمارا بلب ضرور جلے گا"😁

چائے والے نے اپنے کاؤنٹر پر لکھوایا.....
"میں بھلے ہی عام ہوں مگر چائے اسپیشل بناتا ہوں"۔😄

ایک ریسٹورینٹ نے سب سے الگ فقرہ لکھوایا......
"یہاں گھر جیسا کھانا نہیں ملتا،
آپ اطمینان سے تشریف لائیں۔"😊

الیکٹرونکس کی دوکان پر سلوگن پڑھا تو میں
دم بہ خود رہ گیا...
"اگر آپ کا کوئی فین نہیں ہے تو یہاں سے لے جائیں۔"😅

گول گپے کے ٹھیلے پر یوں لکھا تھا.....
"گول گپے کھانے کے لئے دِل بڑا ہو نہ ہو،
منہ بڑا رکھیں، پورا کھولیں۔"😂

پھل والے کے یہاں تو غضب کا فقرہ لکھا دیکھا....
"آپ تو بس صبر کریں، پھل ہم دے دیں گے۔"😔

گھڑی کی دوکان پر بھی ایک زبردست فقرہ دیکھا...
"بھاگتے ہوئے وقت کو اپنے بس میں رکھیں،
چاہے دیوار پر ٹانگیں، یا ہاتھ پر باندھیں۔"😀

بالوں کی ایک کمپنی نے تو اپنے ہر پروڈکٹ پر لکھ دیا
"ھم بھی بال بال بچاتے ھیں"😆

اور ایک دندان ساز کا لکھا فقرہ پڑھا تو میں
دم بہ خود رہ گیا
"دانت کوئی بھی توڑے
لگا ہم دیں گے"🤪

چٹائی بیچنے والے نے کہا
"900 روپے میں خریدیں, ساری عمر بیٹھ کر کھائیں"

ایک دوکان میں لکھا دیکھا

دوکان کے اوقات کار:
صبح 9 سے شام 6 تک،
لیکن
"ہم اپنی اوقات میں رہتے ہیں."

اپنے دلوں کو سکون دیںحاصل لا حاصل کی پریشانی سے نکلیںراضی با رضا ہونا سیکھیںجو ہوا جو ہو رہا ہے اور جو ہوگا سب بہترین ہے...
31/05/2024

اپنے دلوں کو سکون دیں
حاصل لا حاصل کی پریشانی سے نکلیں
راضی با رضا ہونا سیکھیں
جو ہوا جو ہو رہا ہے اور جو ہوگا سب بہترین ہے
کیونکہ وہ اللّٰـــہ کی مرضی سے ہے
اور یہی ہمارے حق میں بہتر ہوتا ہے.
غیب صرف اللّٰـــہ جانتا ہے
ہم نہیں جانتے ہم اپنا اچھا نہیں کر سکتے
اللّٰــــہ ہمارے حق میں بہترین کرتا ہے
راضی رہیں پرسکون رہیں
ہر چیز ہر رشتہ عارضی ہے
اللّٰـــہ ہم سب کو پر سکون کر دے
اپنی رضا میں راضی کر دے
آمین ثم آمین ۔

18/03/2024

‏" ہم محبتوں سے آشنا جدائی کے بعد ہی ہوتے ہیں۔"

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mutalia Publisher posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mutalia Publisher:

Share

Category