Eman News HD

Eman News HD ہر خبر پر نظر

05/06/2025

گاڑی کے ٹائر کے اوپر اگر ایل یا جے لکھا ہوا ہے تو ذرا احتیاط کیجیے مزید جانیے اس ویڈیو .

ملک بھر سے نمائندگان کی ضرورت ہےشعبہ صحافت سے وابستہ خواتین و حضرات رابطہ کریں۔ Eman News HD
04/06/2025

ملک بھر سے نمائندگان کی ضرورت ہے
شعبہ صحافت سے وابستہ خواتین و حضرات رابطہ کریں۔

Eman News HD

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ویپنگ سینٹرز بند کرانے کا حکم دے دیا۔پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ویپنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پی...
04/06/2025

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ویپنگ سینٹرز بند کرانے کا حکم دے دیا۔
پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ویپنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیشِ نظر بڑا قدم اٹھا لیا ۔۔ پنجاب کابینہ نے ویپنگ سینٹرز کو بند کرنے کی باقاعدہ
منظوری دے دی ہے۔۔ وزیر اعلیٰ نے ویپنگ سینٹرز کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت کردی۔۔ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں ویپنگ سینٹرز بند کرائے جائیں گے۔۔ ویپنگ کی خریدو فروخت پر بھی مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے۔۔حکام کا کہنا ہے کہ ویپنگ کے باعث نوجوان نسل بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

صوبہ پنجاب کے وسطی شہر حافظ آباد میں پولیس ایک ایسے مقدمے کی تفتیش کر رہی ہے جس کی درج ایف آئی آر کے مطابق مبینہ طور پر ...
04/06/2025

صوبہ پنجاب کے وسطی شہر حافظ آباد میں پولیس ایک ایسے مقدمے کی تفتیش کر رہی ہے جس کی درج ایف آئی آر کے مطابق مبینہ طور پر چار نامعلوم افراد نے ایک خاتون کو اس کے شوہر کے سامنے ریپ کا نشانہ بنایا اور اس دوران وہ ان کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔

مقامی پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس واقعہ کو ہوئے ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے اور مقدمے کا اندراج پولیس میں اس وقت کروایا گیا جب ملزمان کی جانب سے مبینہ گینگ ریپ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی۔

اس واقعہ سے متعلق جو مقدمہ درج کیا گیا، اس کے مدعی گینگ ریپ کا شکار ہونے والی خاتون کے شوہر ہیں۔

یہ مقدمہ 3 جون کو حافظ آباد کے تھانہ کسوکی میں درج کیا گیا، جس میں چار ملزمان کو نامزد کیا گیا جو نامعلوم ہیں اور پولیس ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

اس معاملے کی ایف آئی آر کے مطابق ’خاتون کو ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان نے دونوں میاں بیوی سے مبینہ طور پر اسلحہ کے زور پر جنسی عمل بھی کروایا اور اس کی بھی ویڈیو بنانے کے بعد فرار ہو گئے۔‘

وزیراعلیٰ مریم نواز نے شجرکاری مہم کے دوران ڈیڑھ کروڑ پودے لگانے کا ٹارگٹ مقرر کردیاEman News HD
22/03/2025

وزیراعلیٰ مریم نواز نے شجرکاری مہم کے دوران ڈیڑھ کروڑ پودے لگانے کا ٹارگٹ مقرر کردیا
Eman News HD

وفاقی وزیر کی تنخواہ میں 159 فیصد اضافہ منظور کیا گیا جبکہ وزیر مملکت اور مشیر برائے وزیراعظم کی تنخواہوں میں بھی ایک 18...
22/03/2025

وفاقی وزیر کی تنخواہ میں 159 فیصد اضافہ منظور کیا گیا جبکہ وزیر مملکت اور مشیر برائے وزیراعظم کی تنخواہوں میں بھی ایک 188 فیصد تک اضافہ منظور کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دے دی۔ ترمیم 1975 کے ایکٹ کی مختلف شقوں میں کی گئی، وزرا کے الاؤنس، گاڑی، دفتر وغیرہ تنخواہوں کے علاوہ ہے، ترمیم کے بعد وزرا کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کابینہ کے 4 فروری کے اجلاس سے مذکورہ سمری کو آخری وقت میں ایجنڈے سے نکال دیا گیا تھا، کابینہ ایجنڈے سے سمری کو نکالنے کا مقصد عوام اور میڈیا تنقید سے بچنا تھا۔
خیال رہے کہ 2 ماہ قبل اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکرٹری کے برابر کرنے کے معاملے پر فنانس کمیٹی نے ایم این ایز اور سینیٹرز کی تنخواہ اور مراعات میں اضافے کی منظوری دی تھی۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے متفقہ منظوری دی تھی ایم این اے اور سینیٹر کی تنخواہ و مراعات 5 لاکھ 19 ہزار مقرر کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔ تنخواہوں اور مراعات کے معاملے پر پیپلز پارٹی، ن لیگ سمیت دیگر جماعتیں ہم آواز ہیں۔ تمام کٹوتیوں کے بعد وفاقی سیکرٹری کی تنخواہ اور الاؤنسز 5 لاکھ 19 ہزار ماہانہ ہیں، اراکین پارلیمنٹ کو سہولیات بھی وفاقی سیکریٹری کے مساوی حاصل ہوں گی۔

شہباز شریف کابینہ کے اراکین نے اپنی تنخواہوں میں 188 فیصد اضافہ کر لیاسرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری کے بعد اب وفاقی ک...
22/03/2025

شہباز شریف کابینہ کے اراکین نے اپنی تنخواہوں میں 188 فیصد اضافہ کر لیا
سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری کے بعد اب وفاقی کابینہ میں شامل اراکین کو لاکھوں روپے اضافی تنخواہ ملے گی

Eman News HD

پیپلزپارٹی سندھ کا 6 نہروں کے منصوبے کیخلاف 25 مارچ کو سندھ بھر میں احتجاج کا اعلانن لیگ کی حکومت نہروں کے منصوبے پر آمر...
22/03/2025

پیپلزپارٹی سندھ کا 6 نہروں کے منصوبے کیخلاف 25 مارچ کو سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان
ن لیگ کی حکومت نہروں کے منصوبے پر آمرانہ کردار ادا کر رہی ہے، پنجاب حکومت نے چولستان کینال کیلئے بجٹ مختص کرکے غیر آئینی کام کیا ہے، صدرپیپلزپارٹی سندھ نثار احمد کھوڑو
Eman News HD

سوئیڈن میں قرآنِ کریم کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کےمطابق قرآن پاک کی بے ح...
21/03/2025

سوئیڈن میں قرآنِ کریم کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے عراقی نژاد ملعون سلوان صباح مومیکا کو مبینہ طور پر سوئیڈن کے شہر سودر تلجے میں اس کے اپارٹمنٹ میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا
Eman News HD

بالی ووڈ کے معروف اداکار کی نئی تصویر نے سب کو حیران کردیا، پہچانیے یہ کون ہے؟
21/03/2025

بالی ووڈ کے معروف اداکار کی نئی تصویر نے سب کو حیران کردیا، پہچانیے یہ کون ہے؟

Eman News HD
21/03/2025

Eman News HD

Address

Lahore
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Eman News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share