Pakistan Overall News

Pakistan Overall News پاکستان اور دنیا بھر میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر بھروسہ مند اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا ذریعہ

پاکستان میں شوال کا چاند 🌙 نظر آ گیا ہے تمام عالم اسلام کو عید الفطر کی مبارک باد. اللہ سے دعا ہے کہ وہ اس عید کو ہم سب ...
30/03/2025

پاکستان میں شوال کا چاند 🌙 نظر آ گیا ہے
تمام عالم اسلام کو عید الفطر کی مبارک باد.
اللہ سے دعا ہے کہ وہ اس عید کو ہم سب کے لیے باعثِ رحمت و مغفرت بنائے اور رمضان المبارک کے تمام روزے قبول فرمائے. آمین یا رب العالمین.

23/08/2024

مونسون بارشوں کا طاقتور سلسلہ 26 اگست سے جنوبی پنجاب سندھ اور بلوچستان کو متاثر کرنے کا امکان ان علاقوں میں رہنے والے کسان حضرات کپاس کی فصل سے پانی کی نکاسی کا بندوبست کریں تفصیلات بہت جلد

15/04/2024

حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 14 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا، پیٹرول 4.53روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 8.14روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 289.41روپے سے بڑھ کر293.94 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 282.24روپے سے بڑھ کر 290.38روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اس خاص دن کے موقع پر اپنے فلسطین کے بہن بھائیوں کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔"عید مبارک! یہ خاص دن آپ کے لیے خوشی، امن اور برک...
10/04/2024

اس خاص دن کے موقع پر اپنے فلسطین کے بہن بھائیوں کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔

"عید مبارک! یہ خاص دن آپ کے لیے خوشی، امن اور برکت لے کر آئے۔ آپ کو اور آپ کے چاہنے والوں کے لیے خوشیوں اور خوشحالی سے بھری ایک شاندار زندگی کی دعا کرتے ہیں۔"

30/03/2024

پیشنگوئی کے عین مطابق طاقتور ترین مغربی سسٹم نے پنجاب خیبرپختونخوا شمال مشرقی بلوچستان گلگت کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش برفباری دی بعض مقامات پر شدید ترین موسمی صورتحال پیدا ہوئی
حالیہ سسٹم اس وقت شمالی علاقوں کر متاثر کر رہا ہے کل صبح تک پاکستان سے کوچ کر جائے گا
دوسرا مغربی سسٹم 2 اپریل کی لیٹ یا 3 اپریل سے ملک میں داخل ہوگا 🌧️⛈️🌪️ اسکا زیادہ فوکس شمالی علاقوں پر دیکھائی دے رہا ہے اس کے بعد اگلے ہفتے کے آخر میں ماہ اپریل کا دوسرا مغربی سسٹم اثرانداز ہوگا وہ کہاں بارش برسائے گا اور کس نوعیت کا ہوگا تفصیلات جلد ⛈️⛈️🌪️
جڑے رہیں پاکستان اور آل ویدر کے ساتھ ❤️
Follow Sadiqabad weather

رحیم یار خان:خواجہ فرید یونیورسٹی کے قریب خواجہ فرید یونیورسٹی کی بس نے موٹر سائیکل سوار 2 طالب علموں کو کچل دیا، دونوں ...
22/03/2024

رحیم یار خان:خواجہ فرید یونیورسٹی کے قریب خواجہ فرید یونیورسٹی کی بس نے موٹر سائیکل سوار 2 طالب علموں کو کچل دیا، دونوں طالب علم موقع پر جانبحق

18/03/2024

کراچی: زمان ٹاؤن پولیس کی جانب سے ایک کروڑ 18 لاکھ روپے کی ڈکیتی کرنے والے مرکزی کردار کراچی سے فرار ہوگئے۔

18/03/2024

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں قیدیوں کیلیے 3 ماہ سزا کی معافی اور155 قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کی مشکلات کا اندازہ ہے،ان کے مسائل اور کھانے پینے کے نظام میں بہتری لائیں گے۔

کراچی گھگھر پھاٹک کے قریب صابو کلمتی بلوچ گوٹھ کے مقام پر کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے ھالیجی کنڈیوٹ میں تاج محمد عرف ت...
18/03/2024

کراچی گھگھر پھاٹک کے قریب صابو کلمتی بلوچ گوٹھ کے مقام پر کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے ھالیجی کنڈیوٹ میں تاج محمد عرف تاجو کلمتی بلوچ کی آٹھ 8 سالہ معصوم بچی پینے کے لئے پانی بھرتے ہوئے گر گئی.

18/03/2024

خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں کمرے کی چھت گرنے کے باعث بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کمرے کی چھت گرنے کا واقعہ تحصیل برمل کے علاقے راغزائی میں پیش آیا۔

بلوچستان میں بارش کا نیا سسٹم داخل ہوگیا ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردرہے گا۔...
05/03/2024

بلوچستان میں بارش کا نیا سسٹم داخل ہوگیا
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردرہے گا۔تاہم شمال مغربی/جنوبی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ ، زیارت، تربت ، نوکنڈی،ژوب،قلات، خضدار، چاغی، پنجگور، واشک، دالبندین، خاران اورگوادر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

Address

Main Street
Lahore
54700

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Overall News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share