
27/08/2025
یہ کتاب سب سے عظیم ماں’’ حضرت سیدہ آمنہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا‘‘کی پاکیزہ اور روشن زندگی پر روشنی ڈالتی ہے۔وہ عظیم ہستی جنہیں ربّ کائنات نے آقائے دوجہاں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی والدہ ماجدہ ہونے کا شرف عطا فرمایا۔ان کی زندگی صبر ،ایمان،محبت اور عظمت ِمادری کی درخشاں مثال ہے۔اس کتاب میں آپ کو وہ روح پرور پہلو ملیں گے جو دل کو موم اور ایمان کو تازہ کرتے ہیں۔
یہ کتاب نہ صرف ایک ماں کی عظمت کو بیان کرتی ہے بلکہ امت مسلمہ کو اپنے نبی کریم ﷺ کی نسبت سے ایک انمول سرمایہ بھی عطا کرتی ہے۔
یہ کتاب سات حصوں پر مشتمل ہے۔
پہلا حصہ:اس میں حضرت سیدہ آمنہ سلام اللہ علیہا کا تذکرہ مبارکہ بطور عورت اور ماں کے کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں اس حصہ میںدیگر انبیاء کی مائوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
دوسرا حصہ:اس میں اس دور کی تہذیب،رسم و رواج ،آپ سلام اللہ علیہاکے خاندان کی روایات اور عرب معاشرہ میں آپ کے قبیلہ کے مقام کو بیان کیا گیا ہے۔
تیسرا حصہ: اس حصہ میں رسول اللہ ﷺ کے والدین کریمین کی شادی مبارک کا ذکر جمیل ہے۔
چوتھا حصہ:رسول اللہ ﷺ کے والد گرامی کا سفر یثرب اور آپ کے انتقال پر ملال کا اشک بار تذکرہ ہے۔
پانچواں حصہ:رسول اللہ ﷺ کی ولادت با سعادت اور آپ کی شیر خوارگی کے ایام کو انتہائی دلکش انداز میں بیان کرتا ہے۔
چھٹا حصہ:حضرت سیدہ آمنہ سلام اللہ علیہا کا رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سفر یثرب اور واپسی پر راستے میں آپ کا وصال پر ملال اور حضور ﷺ کی اس موقع پر دکھ بھری کیفیت اور پھر رسول اللہ ﷺ کا حضرت ام ایمن رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے ساتھ مکہ کی طرف واپسی کے سفر کی زہرہ گداز کیفیت کے احوال کو بیان کرتا ہے۔
ساتواں حصہ:آپ سلام اللہ علیہا کے زندہ جاوید تذکروں اور ناقابل فراموش مہکتی یادوں پر مشتمل ہے۔
اگر آپ ایک ماں کی عظمت اور نور نبوت کے حسین امتزاج کو محسوس کرنا چاہتے ہیں تو یہ کتاب ضرور پڑھیں
یہ کتاب آپ کے دل کو نوراور آنکھوں کو اشک ِ محبت عطا کرے گی۔
نام کتاب | سیرت حضرت سیدہ آمنہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا
مصنف | ڈاکٹرعائشہ عبدالرحمٰن الشاطی
مترجم | الاستاذظفراقبال کلیار
صفحات | 256
ہدیہ | 1000
مزید معلومات یا آرڈر کرنے کے لئے نیچے لنک پر کلک کر کہ ہمیں براہ راست وٹس ایپ کرلیں۔
📦https://wa.me/923214771504
🩸 ہماری نئی کتب دیکھنا چاہتے ہیں توہمارا وٹس ایپ چینل فالو کرلیں ۔
🖱️https://whatsapp.com/channel/0029VaG70J97j6g9cnbxNO0p
🩸ہماری وٹس ایپ کیٹلاگ سے بھی آپ اپنی پسند کی کتب کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
📚https://wa.me/c/923214771504
🩸ہم اپنی ویب سائٹ پر اپنی ہر کتاب رعائیتی قیمت پر دے رہے ہیں ضرور وزٹ کریں اور اسے آفر سے فائدہ اٹھائیں۔
📚https://subhenoorpublications.com/
🩸 ہمارے نمائندے سے براہ راست بات کرنے کے لئے اس نمبر پر رابظ فرمائیں ۔ 📞03214771504
ابھی آرڈر کرنے کے لیے ہمیں پیج پر ابھی انباکس کریں یا ان نمبرز پر کال ،میسج ، واٹس ایپ کریں ۔اور بذریعہ ڈاک کیش آن ڈیلیوری کی سہولت کے ساتھ تین سے چار روز میں اپنا آرڈرحاصل کریں.
03214771504
03201957441