Newsworldplus

  • Home
  • Newsworldplus

Newsworldplus News World Plus :Latest News, Breaking News, Pakistan News, World News, Business News, Science and T

کل میں نے جھنگ میں میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال  کے حوالہ سے تحریر لکھی کہ جھنگ سے تمام ن لیگ سے تعلق رکھنے والے سیاست دان ص...
12/08/2025

کل میں نے جھنگ میں میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال کے حوالہ سے تحریر لکھی کہ جھنگ سے تمام ن لیگ سے تعلق رکھنے والے سیاست دان صرف وزیر اعلی سیکرٹریٹ سے صرف ڈائریکٹو جاری کروا دے میڈیکل کالج کا اگلا کام میرا ہے میں جو کرو انشااللہ میڈیکل کالج بنے گا کسی سیاسی نے ڈائریکٹو کی بات تو دور جواب دینے کی زحمت نہ کی سابقہ سیاسی ہو پی ٹی آئی دور کے یا موجودہ سب صرف تبادلوں ہر زور لگانے کے لیے ہیں۔چلے کوئی تو مخلص آئے گا جس کو جھنگ کی ترقی سے پیار ہوگا کسی سیاسی کو تو توفیق نہ ہوئی لیکن۔جھنگ کے ایک سپوت فخر جھنگ ۔جھنگ کی مٹی سے پیار کرنے والے ہمارے بڑے بھائی ہمارے محسن جناب جاوید اقبال مارتھ صاحب CM اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رابطہ کیا کہ نوید بھائی ہمارے بچے دوسروں۔شہروں میڈیکل کالج میں پڑھے ہمیں مشکلات کا پتہ ہے جھنگ کی مٹی کا قرض ہے انشااللہ میں اپنی کوشش سے وزیر اعلی سیکرٹریٹ سے جھنگ میں۔میڈیکل کالج کے لیے ڈائریکٹو جاری کروانے کی پوری کوشش کرو گا جو میرے سیاسی دوست ہیں ان کو کہو گا انشاااللہ کوشش پوری ہوگی باقی جیسے اللہ کو منظور وہی ہوگا
ویلڈن جاوید مارتھ صاحب پورے جھنگ کو آپ پر فخر ہے چلے آپ نے درد محسوس کیا رابطہ کیا سیساسیوں۔نے تو اس بات کو مذاق سمجھا اللہ پاک آپ کو اور عزت دے انشااللہ جھنگ میڈیکل کالج بنے گا

*جھنگ.چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر احمد شہزاد کی ھدایت پر ڈاکٹر گل زہرا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی کارروائی۔ ڈ...
12/08/2025

*جھنگ.چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر احمد شہزاد کی ھدایت پر ڈاکٹر گل زہرا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی کارروائی۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے جعلی رفاہ لیبارٹری سیل کر دی*

ایس ایچ او کوتوالی جھنگ انسپکڑ   ملک امان اللہ دیندار جھنگ پولیس کے تجربہ کار انسپکڑ ہیں تفتیش کو سمجھتے ہیں اور جتنا بھ...
11/08/2025

ایس ایچ او کوتوالی جھنگ انسپکڑ ملک امان اللہ دیندار جھنگ پولیس کے تجربہ کار انسپکڑ ہیں تفتیش کو سمجھتے ہیں اور جتنا بھی پیچیدہ ایشو ہو چند منٹوں میں ہی حل نکال لیتے ہیں یہ ان میں خوبی ہے آج ایک معذور بندہ آیا جیسے ہی ایس ایچ او کوتوالی کو پتہ چلا دفتر سے اٹھ کر نہ صرف اس کی بات سنی بلکہ فوری اس کا مسئلہ حل کیا ویلڈن ایس ایچ او کوتوالی جھنگ

الحمدللہ رب العالمین ۔میرے بہت ہی پیارے بھائی جناب چوہدری لیاقت کریانہ سٹور حیدری چوک پیارے بھائی چوھدری ریاض صاحب اور ا...
10/08/2025

الحمدللہ رب العالمین ۔
میرے بہت ہی پیارے بھائی جناب چوہدری لیاقت کریانہ سٹور حیدری چوک پیارے بھائی چوھدری ریاض صاحب اور ان کے تمام بھائیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میرے پر اعتماد کا اظہار کیا اور مرکزی انجمن تاجران اتحاد گروپ کے ساتھ بھرپور سپورٹ اور ووٹ کا اعلان کیا دعائے خیر کی گئی میں چوہدری لیاقت صاحب چوہدری فیاض صاحب اور ان کے چھوٹے بھائیوں کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے اپنے گھر میں ہمیں بہت زیادہ عزت دی اور میں چوہدری محمد اسماعیل چیئرمین نوجوان گروپ چوہدری اون عباس چوہدری محمد لطیف چوہدری محمد حسین چوہدری غلام حسین کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بھرپور کوشش کی اور شرکت کی۔ چوہدری محمد اسماعیل نوجوان گروپ کے چیئرمین کی بھرپور کاوش تھی اور ان کی کاوش رنگ لے ائی میں مشکور ہوں تمام دوستوں کا تمام بھائیوں کا جنہوں نے اعتماد کا اظہار کیا اور انجمن تاجران کے الیکشن کی ابتدا ہی میں پیارے بھائی لیاقت نے گروپ کے ساتھ محبت کا اظہار کیا ہم ان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ویلکم کرتے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
دعا گو ۔
چوہدری غلام شبیر طاہر چیئرمین چیف ارگنائزر مرکزی انجمن تاجران اتحاد شورکوٹ
0333/03216116353

10/08/2025

جھنگ میں۔ایک بار پھر مردہ گوشت ہکڑا گیا فوڈ اتھارٹی گزشتہ چار روز سے مسلسل رابطہ کئی من مردہ گوشت پکڑ چکی ہے آج پھر کسی پرہیز گار مسلمان کا فوڈ اتھارٹی جھنگ کے ڈپٹی ڈائرہکٹر عدنان حیدر کی سربراہی میں پکڑا گیا جھنگ میں جعلی دودھ اور مردہ گوشت تو ایسے سامنے آرہا ہے جیسے ججز کی سپیڈ پی ٹی آئی ٹرایل پر ہے یا ان کی سزاوں میں تیزی ہے یا جھنگ میں مردہ گوشت میں تیزی

تونسہ شریف میں افسوسناک سانحہ، ایک ہی خاندان کے دو بچے جاں بحق، تیسرا زیرِ علاج تونسہ شریف کے علاقے میں ایک دلخراش واقعہ...
10/08/2025

تونسہ شریف میں افسوسناک سانحہ، ایک ہی خاندان کے دو بچے جاں بحق، تیسرا زیرِ علاج
تونسہ شریف کے علاقے میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں خواجہ غیاث الدین کے تین بچوں اور اہلیہ کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی۔ اہلِ خانہ کو فوری طور پر ایمرجنسی میں ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ منتقل کیا گیا، جہاں ایک بچے نے دم توڑ دیا۔ دیگر دو بچوں کو تشویشناک حالت کے پیشِ نظر ملتان چلڈرن ہسپتال ریفر کیا گیا، جہاں ایک اور بچے کی موت واقع ہو گئی جبکہ تیسرے کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے اور وہ زیرِ علاج ہے۔
ابتدائی شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ واقعہ کسی زہریلی چیز یا آلودہ کھانے کے باعث پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر تونسہ، احمد ندیم ہاشمی، ڈی ایس پی تونسہ ایس ایچ اوسٹی تونسہ لواحقین کے گھر پہنچے، متاثرہ خاندان سے افسوس کا اظہار کیا اور سانحہ کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے بچوں کے درجات کی بلندی اور بچے کی صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

چونیاں دیو سیال میں باپ کے خلاف اپنی بیٹی سے زنا کا مقدمہ درج مزید تفتیش جاری ہے*اسلامی جمہوریہ پاکستان* کی عوام کو کیا ...
10/08/2025

چونیاں دیو سیال میں باپ کے خلاف اپنی بیٹی سے زنا کا مقدمہ درج مزید تفتیش جاری ہے
*اسلامی جمہوریہ پاکستان* کی عوام کو کیا ھو گیا ھے مرنا بول گیا یا خدا کا ڈر ہی نہیں رہا دل میں کم سے کم انسانیت کا تھوڑا سا احساس ہی کر لو نام کے مسلمان بن ریے ھو کیا ۔۔۔ نماز زکوٰۃ روزہ حج سب سے زیادہ وزن اخلاق کا ھونا ھے اے مسلمان اے ابن آدم کی اولاد سمجھ جا ابھی بھی وقت ھے سمجھا جا

سولر پلیٹوں نے آج ایک اور جان لے لی 😭 جلالپور بھٹیاں کے نواحی گاؤں بھوبھڑہ تھانہ سکھیکی سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف...
03/08/2025

سولر پلیٹوں نے آج ایک اور جان لے لی 😭
جلالپور بھٹیاں کے نواحی گاؤں بھوبھڑہ تھانہ سکھیکی سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف قانون دان دلشاد خان ایڈووکیٹ ولد خان محمد بھٹی سولر پلیٹوں سے کرنٹ لگنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق وہ آج دن 10 بجے کے قریب اپنے رہائش واقع بھوبھڑہ میں نصب سولر پلیٹوں کی کچھ صفائی ستھرائی سیٹنگ وغیرہ کر رہے تھے۔ کام کے دوران انکو سولر پلیٹوں سے سخت کرنٹ کا جھٹکا لگا۔ کرنٹ کے جھٹکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ جھٹکے نے انکو زندہ نہ چھوڑا وہ جھٹکے کی تاب نہ لا سکے اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن

جھنگ(چوہدری نوید ناصر)شورکوٹ:چناب کالج شورکوٹ کی مسجد سے ڈیڈ باڈی برآمد شورکوٹ مچھر چوک (4گھگھ) کا رہائشی ندیم ولد غلام ...
25/07/2025

جھنگ(چوہدری نوید ناصر)شورکوٹ:چناب کالج شورکوٹ کی مسجد سے ڈیڈ باڈی برآمد شورکوٹ مچھر چوک (4گھگھ) کا رہائشی ندیم ولد غلام عباس آرائیں چناب کالج شورکوٹ میں مالی ھےشورکوٹ:متوفی رات اکیلا 1:30 پہ چناب کالج میں آیا سیکورٹی گارڈ کا موقف شورکوٹ متوفی نے مبینہ طور پہ خود کشی کی ھےشورکوٹ چوکی انچارج اے ایس آئی ثناء اللہ بھاری نفری کے ساتھ موقع پہ موجود حتمی نتائج فرنزک ٹیم ھی تعین کر سکے گی پولیس مزید تفتیش میں مصروف عمل۔

ضلع جھنگ کا صرف ایک بچہ جو مدرسہ عبداللہ بن عباس شہید روڈ فوارہ چوک جھنگ  کا طلب علم ہے فیصل آباد بورڈ میں دوسری پوزیشن ...
25/07/2025

ضلع جھنگ کا صرف ایک بچہ جو مدرسہ عبداللہ بن عباس شہید روڈ فوارہ چوک جھنگ کا طلب علم ہے فیصل آباد بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی سرکاری یا پرائیویٹ سکول کا طالب علم پوزیشن حاصل نیں کر سکا
استاتذہ کرام رئیس ادارہ مولانا عتیق الرحمن

جھنگ (۔       ) ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ دفتر میں آ نے والے سائلین کے مسائل کو فوری حل کیا جا ئے اوپن ڈور پالیسی کے تحت دفتر...
25/07/2025

جھنگ (۔ ) ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ دفتر میں آ نے والے سائلین کے مسائل کو فوری حل کیا جا ئے اوپن ڈور پالیسی کے تحت دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کے لئے کھلے ہیں ان خیالات کا اظہار ایس ڈی او سول لائن سب ڈویثزن فیسکو( واپڈا )جھنگ سمیع اللہ خان نے ملک وحید احمد صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ اور مہر محمد ریاض نول سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ سے ملاقات کے دوران بتائی ۔انہوں نے کہا کہ کبھی بھی سیاسی پریشر کو ملحوظ خاطر نہیں لاتا ہمیشہ میرٹ پر کام کیا ہے کرپشن اور سائلین سے ناروا رویہ کسی صورت بر داشت نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوری جرم ہے اعلی افسران کی زیر نگرانی بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے اور چوری کے مرتکب افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں شہری بجلی چوری کی روک تھام میں ساتھ دے کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں ایسے عناصر کی نشاندہی کرنے والے شہری کا نام صیغہ راز میں رکھا جا ئے گا۔ صدر اور سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ کا کہنا تھا کہ ایس ڈی او سول لائنز سب ڈویژن سمیع اللہ خان ایک با اخلاق اور محنتی آفیسر ہیں۔موصوف واپڈا صارفین کے مسائل کو فوری حل کر نے کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔

ڈی پی او ٹوبہ ٹیگ سنگھ عبادت نثار کا کمال ایکشن،بچے سے زیادتی کے مجرم کو دو ہفتے سے ذاتی حیثیت میں ریلیف دینے پر تفتیشی ...
25/07/2025

ڈی پی او ٹوبہ ٹیگ سنگھ عبادت نثار کا کمال ایکشن،

بچے سے زیادتی کے مجرم کو دو ہفتے سے ذاتی حیثیت میں ریلیف دینے پر تفتیشی سب انسپکٹر کو ایک ہی دن میں پہلے اے ایس آئی بنایا، اے ایس آئی سے ہیڈ کانسٹیبل اور پھر ہیڈ کانسٹیبل سے کانسٹیبل بنانے کے بعد نوکری سے ہی فارغ کر دیا۔ڈی پی او کے اس اقدام کو عوام کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Newsworldplus posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share