26/07/2025
انتہائی شرمناک اور افسوسناک واقعہ ۔۔۔
ملیے پاکستان کا نام روشن کرنے والے ڈاکٹر عطیہ شیخ اور ان کے شوہر عمر شیخ سے.
ڈاکٹر عطیہ شیخ انگلینڈ کے ہسپتال میں خدمات سرانجام دیتی تھیں کروناوائرس کے دوران انہوں نے اپنے ہسپتال سے میڈیکل دستانے اور ماسک وغیرہ چرائے اور Ebay پر بیچنے شروع کر دئیے. چار کمپنیوں کے ذریعے اشتہارات لگا کر چار ماہ کے دوران آٹھ ہزار پاؤنڈ کے دستانے اور ماسک بیچے.
ہسپتال کو ماسک سپلائی کرنے والی کمپنی نے اپنا مال انٹرنیٹ پر فروخت ہوتا دیکھا تو ہسپتال کو رپورٹ کیا، ہسپتال نے آگے پولیس کو رپورٹ کر دیا. پولیس نے تفتیش کی کہ یہ Ebay پر کون ہے جو ہسپتال کا سامان بیچ رہا ہے. کھرا ڈاکٹر عطیہ شیخ کے گھر نکلا.
ولیس نے چھاپہ مارا تو 121 پیٹیاں سامان کی برآمد ہوگئیں.
میں یہاں اپنی اپنی طرف سے کچھ نہیں لکھتا، انگلش جج نے جو کہا وہ بتا دیتا ہوں. جج کہتا ہے،"ایک ڈاکٹر کی جانب سے ہسپتال سے چوری شدہ سامان کو ذاتی مالی فائدے کے لیے بیچنا انتہائی قابلِ نفرت حرکت ہے۔"ہم اپنے ڈاکٹروں پر بھروسہ کرتے ہیں، ان کی عزت کرتے ہیں اور جب لوگ ہسپتالوں اور کیئر ہومز میں کرونا سے مر رہے تھے، عملہ دستیاب وسائل کے ساتھ اپنی جان خطرے میں ڈال کر کام کر رہا تھا، تب یہ خاتون اور ان کا شوہر اس حالتِ زار سے مالی فائدہ اٹھا رہے تھے."
"یہ اخلاقی پستی کی انتہا ہے. یہ سن کر میرا سر شرم سے جھک جاتا ہے۔ یہ حد درجہ قابل مذمت ہے. اگر یہ کسی عام شخص کی طرف سے ہوتا تو بھی افسوسناک تھا مگر ایک ڈاکٹر اور اُس کا شوہر؟ یہ ناقابلِ یقین ہے!" اس ہفتے انہیں 8 مہینے قید کی سزا سنا دی گئی ہے
اور خاص بات یہ کہ
انگلینڈ میں ڈاکٹروں کی تنخواہ آٹھ نو ہزار پونڈ ماہانہ سے زیادہ ہی ہوتی ھے ۔۔
تو سب سے افسوس ناک بات یہ ھے کہ ان بی بی نے اپنی صرف ایک مہینے کی تنخواہ کے برابر فراڈ کر کے اپنی جاب سے بھی ہاتھ دھویا ھے اور شاید اپنا ڈاکٹری کا لائسنس بھی کھو دیا ھے ۔۔۔
سلیوٹ کرنے کو دل چاہتا ھے ان خاتون کو!!