Light Up The Town

Light Up The Town I creat this page .because I want a family a town of positive peoples . so that we oll have a place where we can share our thoughts.

26/05/2024

یہ الگ بات مَیں شہر زدہ ہوں لیکن۔۔
بچپنا اب بھی میرا گاؤں میں رکھا ہوا ہے

دَربدر ڈھونڈتا پھرتا ہے زمانہ جس کو
وہ گھنا سایہ فقط ماؤں میں رکھا ہوا ہے

25/01/2024

Short portry

تُم حقیقت نہیں ہو حَسرت ہوجو مِلے خواب میں وہ دولت ہومیں تُمہارے ہی دَم سے زندہ ہُوںمَر ہی جاؤں جو تُم سے فُرصت ہوتُم ہو...
25/08/2023

تُم حقیقت نہیں ہو حَسرت ہو
جو مِلے خواب میں وہ دولت ہو

میں تُمہارے ہی دَم سے زندہ ہُوں
مَر ہی جاؤں جو تُم سے فُرصت ہو

تُم ہو خُوشبو کے خواب کی خُوشبو
اور اتنی ہی بے مروّت ہو

تُم ہو پہلُو میں پَر قرار نہیں
یعنی ایسا ہے جیسے فُرقت ہو

تُم ہو اَنگڑائی رنگ و نکہت کی
کیسے اَنگڑائی سے شکایت ہو

کِس طرح چھوڑ دُوں تُمہیں جاناں
تُم مِری زندگی کی عادت ہو

کِس لیے دیکھتی ہو ۔۔ آئینہ
تُم تو خُود سے بھی خُوبصورت ہو

داستاں ختم ہونے والی ہے
تُم مِری آخری مُحبّت ہو❤️

جون ایلیاء

20/07/2022

نکل نہ آئے مری آنکھ سے کہیں زم زم
تمہارے خواب یہاں ایڑیاں رگڑتے ہیں

20/05/2022

محبت کو عقیدہ، عاشقی کو دِین کہتا تھا
کوئی تھا جو مری ھر بات پر آمین کہتا تھا

وہ ھر ھر سانس میں جپتا تھا میرے نام کی مالا
کبھی مہتاب کہتا تھا، کبھی ماھین کہتا تھا

کبھی آنے نہیں دیتا تھا میری آنکھ میں آنسُو
مرے اشکوں کو اپنے عشق کی توھین کہتا تھا

اُسے ھر ذائقہ ملتا تھا میرے نرم ھونٹوں میں
کبھی شیریں بتاتا تھا، کبھی نمکین کہتا تھا

کبھی تتلی کے رنگوں کو چُراتا تھا سہولت سے
کبھی مجھ کو محبت سے ،گُلِ نسرین کہتا تھا

محبت کی کرشمہ سازیوں سے ہی سُنہری ہو
مجھے یہ بات کہہ کر وہ کبھی رنگین کہتا تھا

مرے تہہ دار شعروں پر غضب کی داد دیتا اور
مجھے وہ دورِ حاضر کی حسیں پروین کہتا تھا

تمہارے جیسی اک لڑکی مرے خوابوں میں آتی تھی
ارے تم تھیں ، تمہی تو ہو مری ماہین ، کہتا تھا

راشدہ ماہین

31/03/2022

08/12/2021

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Light Up The Town posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share