08/08/2025
صرف اور صرف معلومات کے لیے بتا رہا ہوں کہ لاہور میں کوئی ٹرام(ٹریک لیس ٹرام) نہیں چلی۔ اگست کے آخر میں ٹرانسپورٹ کا ایک ایکسپو منعقد ہو رہا ہے جس کے لیے دنیا بھر سے ٹرانسپورٹ سے متعلقہ مختلف ماڈلز منگوائے گئے ہیں۔ اسی میں اس ٹرام کا ماڈل بھی موجود ہے۔ فی الوقت اسے صرف ایکسپو کے لیے لایا گیا تھا لیکن منصوبہ یہ بنا کہ اسے لاہور کی سڑکوں پر چلا کر دیکھا جائے گا کہ کیا اسے مستقل طور پر لاہور میں چلایا جا سکتا ہے یا نہیں؟ اس کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا۔