HaZRaT Farhad

HaZRaT Farhad Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from HaZRaT Farhad, Radio Station, Lahore.

15/09/2016
01/09/2016

24/08/2016

ایک پُرانی یاد
_________________________________________________
_______________سیاہ روشنائی________________
یہ اُن دنوں کی بات ہے جب میں درجہ سوئم میں
پی-اے-ایف بیس منہاس کامرہ کے ایک مقامی سکول میں زیرِ تعلیم تھا,
ہمارا گھر سکول سے چند منٹ کی مسافت پر تھا,
اسلیئے پیدل آنا جان معمول کی بات تھی,
چھُٹی ہونے پر طُلباء و طالبات کے غول شور مچاتے, گپیں ہانکتے اپنے اپنے گھروں کو چل دیتے تھے,
گھر آتے ہی ہماری والدہ محترمہ ہمیں ٹھنڈا مشروب پیش کرتیں, اور لباس تبدیل کرنے کا حُکم صادر فرماتی,
اسکے بعد والدِ گرامی گھر پہنچ جاتے تھے, (پورے 2 بجے (وہ گھر ہوتے تھے
والدِ محترم پاک فضائیہ میں ملازمت کے فرائض سرانجام دے رہے تھے.
کھانا سب مل کر کھاتے تھے,
اور اسکے بعد کیلولا لازمی تھا,ورنہ شامت لازمی تھی,
اب والد صاحب کا رعب و دبدبہ اتنا تھا کہ نیند نہ بھی آئے, تو بھی آنکھیں بند کر کے لیٹنے کا ڈرامہ رچانا پڑتا تھا,
ایک مخصوص وقت پر سب کو جگادیا جاتا,
وضو کروا کے اپنا اپنا بستہ لانے کو کہا جاتا,
ہمارے والد محترم ایک ذہین اور دور اندیش انسان ہیں,
پڑھانے کا انداز بھی نرالا تھا,
ایسی ایسی مثالوں سے وضاحت دیتے تھے کہ بات دل میں اُتر جاتی تھی,
والدِ محترم لکھنے کے لیے سیاہ روشنائی کا استعمال کیا کرتے تھے,
اور ہم بھی سیاہ روشنائی سے لکھنے کا کام سرانجام دیا کرتے تھے,
سکول کے باقی بچے عموماً نیلی روشنائی استعمال کیا کرتے تھے,
کچھ ماہ بعد ہماری سابقہ اُستانی کا تبادلہ ہوا تو اُنکی جگہ میڈم تسلیم کو سونپ دی گئی,
بس پھر کیا تھا,
انہوں نے اس بچہِ ناچیز پر میری بچپن کی
تاریخ کا پہلا فتویٰ جڑ دیا,
کہ کالی روشنائی کا استعمال ممنوع ہے,
خبردار جو اس سے لکھا,
میں حیران ہو کر گھر آیا,
والد صاحب کو معاملہ سے آگاہ کیا,
اُنہوں نے معاملہ کو معمولی سمجھ کر نظرانداز کر دیا,
اگلے روز پھر میری کاپی میرے منہ پر ماری گئی, سر پر ماری گئی, اور کہا
" ارے لوفر, تیری سمجھ میں بات نہیں آتی ؟"
"کالا رنک بہت پسند ہے تیرے کو, کل پالش لے آنا, تیے منہ کو بھی پالش کردوں گی, آجاتے ہیں گھر سے پڑھنے ".
میری کاپی بھی چیک نہیں کی, بھری جماعت میں ایک نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچے کا تماشہ بنایا گیا,
مگر بچہ بچہ ہوتا ہے,
, گھر پُہچا تو والدِ محترم کا پہلا سوال تھا,
کیا آج بھی میڈم نے ڈانٹا ؟
اب میری آنکھیں بھر آئی,
میں نے روتے ہوئے سارا ماجرا کہہ ڈالا,
اور یہ بھی بتایا کہ اگر کل بھی سیاہ روشنائی سے لکھا, تو میڈم مجھے ہیڈمسٹریس کے پاس لے جائیں گی...!!
اب والد صاحب خاموش ہوگئے,
پڑھائی کا وقت آیا تو آج کا سبق سب اے منفرد مِلا,
والد صاحب نے چند باتیں یاد کروائی اور کہا کہ جب ہیڈمسٹریس کے پاس جاؤ, تو صرف اُنہیں کے روبرو کہنا,
میں نےوہ تمام نُقاط حفظ کیے, اور والد صاحب نے مجھے اُنکا مفہوم و معانی بھی سمجھایا...!!
اگلے دن سینہ تان کر سکول داخل ہوا, اور میڈم کے کہے بغیر ہی کاپی نکال لی, اور ورق گردانی کرنے لگا,
جیسے ہی اُستانی صاحبہ کی نظر مجھ پر پڑی, وہ غُصے سے آگ بگولہ ہو گئیں,
"لوفر کہیں کے سکول سے نکال دوں گی تجھے,
سمجھتے کیا ہو اپنے آپ کو,
کلاس میں پوزیشن کیا لیتے ہو خود کو تیس مار خان سمجھنے لگے ہو"......!!
بھیجتی ہوں ابھی ہیڈمسٹریس کے پاس تمہیں,
کاپی بھی پھینک دی, میں نے کاپی اُٹھائی, بستہ مجھے اُٹھوا دیا گیا, اور مقدمے کی پیشی کے لیے سکول کی سُپریم کورٹ میں ایک سینئر جماعت کے طالبِ علم کے ساتھ بھیجوادیا......!!
معاملہ پہلے ہی اُنکے علم میں تھا,
میڈم شازیہ نے پاس بُلایا, اور پوچھا کِس سے پڑھتے ہو,؟
جواب دیا, اپنے ابو جی سے,
تو کہنے لگی کہ کالی روشنائی سے کیوں لکھتے ہو ؟
اب والدِ گرامی کے الفاظ گونجنے لگے...!!
کیونکہ میں مسلمان ہوں,
میرے آقا محمد ص کی کملی کالی ہے,
خانہ کعبہ کا غلاف کالا ہے,
قرآن مجید کے حروف کالی روشنائی سے لکھے گئے ہیں,
مذید جملے ابھی نکلے بھی نہ تھے, کہ میڈم آبدیدہ ہو گئی,
وہ ایک چھوٹے بچے سے ایسے الفاظ کی توقع نہیں کر
رہی تھیں....!!
مجھے ساتھ والے کمرے میں بھیجا گیا, اور مس تسلیم کو طلب کر لیا گیا,
"یہ بچہ چاہے کالے سے لکھے, چاہے پیلے سے,
اسکا لکھا ہوا کام چیک ہونا چاہیے,
اور کوئی بات نہیں,
سمجھ گئی ہیں آپ مِس تسلیم؟
اور اس بچے سے امتیازی رویہ بھی نہیں رکھیں گی,
یہ میرا بیٹا ہے, سُنا آپ نے.....!!!
اُسکے بعد میری کلاس میں کالے مارکر استعمال ہونا شروع ہو گئے,
ہیڈنگ کے لیے,
بہت سے الفاظ تیر کی طرح جگر چیر جاتے ہیں.
تحریر:- بادشاہ جوگی

22/08/2016

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HaZRaT Farhad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category