انصاف نیوز پہاڑ پور

انصاف نیوز پہاڑ پور Insaf News Paharpur
Social media network
Regional News
Country conditions
International News
Playground
latest news

سورج اور زمین کے درمیان پندرہ کروڑ کلومیٹر کا فاصلہ  ہے۔زمین پر سورج کی روشنی 8.3 منٹ کے بعد آتی ہے۔اگر یہ سورج ابھی تبا...
05/05/2025

سورج اور زمین کے درمیان پندرہ کروڑ کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔زمین پر سورج کی روشنی 8.3 منٹ کے بعد آتی ہے۔اگر یہ سورج ابھی تباہ ہو جائے تو ہمیں اس کا پتہ 8.3 منٹ کے بعد چلے گا۔یعنی زمین کے لمحہ موجود اور سورج کے لمحہ موجود میں 8.3 منٹ کا فرق ہے۔جو سورج ہمیں نظر آتا ہے وہ 8.3 منٹ پہلے کا ہوتا ہے۔
لیکن اگر لمحہ موجود کا یہی فرق بڑھتے بڑھتے پچیس لاکھ نوری سال ہو جائے تو۔۔۔؟یہ فاصلہ پچیس لاکھ نوری سال ہو سکتا ہے اگر ہم سورج کی طرف نا دیکھیں بلکہ کہکشاں M.31 کی طرف دیکھیں ۔۔۔M31 کہکشاں زمین سے اتنی دور ہے کہ اس کی روشنی کو زمین تک آتے آتے پچیس لاکھ نوری سال لگ جاتے ہیں۔۔اگر آج ہم کہکشاں M.31 کا مشاہدہ دور بین سے کرتے ہیں تو ہمیں پچیس لاکھ نوری سال پہلے کے مناظر نظر آئیں گے۔۔ہو سکتا ہے لمحہ موجود میں وہ کہکشاں تباہ ہو چکی ہو۔۔وہ کہکشاں لمحہ موجود میں موجود بھی ہے کہ نہیں ؟ یہ سب جاننے کیلیے ہمیں مزید پچیس لاکھ نوری سال انتظار کرنا ہو گا۔۔مختصر یہ کہ ہم اجرام فلکی کو ہمیشہ ان کے ماضی میں دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ہم ان کے حال سے بے خبر ہوتے ہیں ۔۔
ہماری زمین سے ستتر سال دوری پہ ایک ستارہ موجود ہے جسے سائنسدان 84 CETI کہتے ہیں ۔اگر کوئی شخص اس ستارے سے ٹیلی سکوپ کے ذریعہ ہماری زمین کا مشاہدہ کر رہا ہو گا تو اسے زمین پہ وہ مناظر نظر آئیں گے جو آج سے ستتر سال پہلے کے تھے۔۔۔وہ شاید قائد اعظم ،مہاتما گاندھی اور لارڈ ماؤنٹ بیٹن کے درمیان مذاکرات دیکھ رہا ہو گا یا پھر قرارداد مقاصد کی روداد سن رہا ہو گا۔۔۔
اس شخص کے نقظہ نظر کے مطابق ابھی ہم پیدا نہیں ہوئے ۔۔شاید اسے ہمارے آباؤ اجداد کپڑوں کے گٹھڑ سر پہ لیے ہجرت کرتے نظر آئیں ۔۔
یا پھر ہمارا کوئی بزرگ جو اب فوت ہو چکا ہے انہیں سکول نہ جانے کی تکرار کرتا نظر آئے۔۔یہ سب ممکن ہے بلکہ عین ممکن ہے ۔البرٹ آئن سٹائن کی تھیوری آف ریلیٹوٹی کے مطابق ماضی، حال اور مستقبل میں کوئی بھی حقیقی تقسیم موجود نہیں ہے۔یہ تینوں وقت ہر وقت موجود رہتے ہیں ۔بالکل DVD پہ کسی فلم کی مانند ۔۔
لیکن ڈی وی ڈی پر موجود مناظر کو ہم جب چاہیں آگے پیچھے کر سکتے ہیں۔ تو کیا ممکن ہے کہ ہم حال سے ماضی یا ماضی سے مستقبل کی طرف غوطہ لگا سکیں ؟
اگر ہمارا ماضی اس وقت بھی موجود ہے تو کیا ہم ماضی کو واپس لا سکتے ہیں ؟
کیا ہم وقت کو روک پائیں گے۔۔؟
کیا ہم اپنے مستقبل کو دیکھ پائیں گے۔۔
تھیوری آف ریلیٹوٹی میں اس کا جواب ہاں ہے۔
کم ازکم نظریہ کی حد تک وقت کو دھوکا دینا عین ممکن ہے۔ان نظریات کے مطابق کائنات میں ہر جگہ وقت گزرنے کی رفتار ایک جیسی نہیں ہوتی ۔۔
کشش ثقل اور رفتار ۔۔۔یہ وہ دو عوامل ہیں جو کسی بھی چیز پہ وقت گزرنے کی رفتار کو کم یا زیادہ کر سکتے ہیں ۔۔۔

28/04/2025

تمہارا شوہر اس بار مزدوری کیلئے پنڈی نہیں گیا ؟

میں نے تین بچوں کی اس جوان ماں سے سوال کیا ۔

نہیں خان صاب ، میں نے اسے جانے ہی نہیں دیا ۔

کیوں نہیں جانے دیا ، کچھ کما لاتا ، تم غریب لوگ ہو ، ذرا سَوکھے ہوجاتے ، میں نے استعجاب سے سوال داغا ۔

خان صاب ، رات کے پہلے حصے میں بچے اُس کے سینے پر کھیلتے ہیں اور باقی رات میں اس کے ساتھ اٹھکیلیاں کرتی ہوں۔ برسات کا مہینہ ہے ، بھلے یہاں کم کماتا ہے مگر میرے ساتھ تو ہوتا ہے ۔

اُس شوخ و شنگ ناری نے بے باکانہ انداز اور چمکتے ہوئے لہجے میں اتنا دھانسو جواب دے کر مجھے خاموش کردیا ۔

وہ ایک ان پڑھ اور بظاہر گنوار لڑکی تھی مگر قیمتی بات کر گئی اور ایک طبقہ ہمارے معاشرے میں ایسا بھی ہے کہ جن کے کمرے سامانِ زیست سے اٹے پڑے ہیں مگر نوجوانوں کی شادیاں کرکے دو تین مہینوں بعد انہیں پردیس سڑنے کیلئے بھیج دیتے ہیں اور یہاں جوان ، الہڑ دلہنیں ہاتھوں پر مہندی سجا کر اور دل میں طوفان چھپا کر دیواروں سے باتیں کرتی رہتی ہیں !

بنی آدم

#کاپی

13/02/2024

international media

13/02/2024

‏جاوید لطیف (خلاصہ):

عوام نے ہمیں ووٹ نہیں دیا کیونکہ عوام سمجھتی تھی کہ ہم عوامی نفرت والے ادارے (فوج) کے اتحادی بن گئے ہیں۔

اگر ہم مقبول ہونا چاہتے ہیں تو ہمیں فوج سے دور رہنا ہوگا، اور فوج کے برے کاموں کی ذمہ داری نہیں لینی ہوگی۔

13/02/2024

‏ایم این اے لیہ اویس نیاز جکھڑ کی انٹرنیشنل نیوز چینل رشیا ٹو ڈے پر گفتگو
انتخابات میں راتوں رات نتائج بدلے جانے کو سب کے سامنے بے نقاب کر دیا

08/02/2024

‏ن لیگ کی دھاندلی
رانا ثناءاللہ کے حلقے میں عوام نے ن لیگ کے بٹھائے انتخابی عملے کو جعلی ووٹنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
عوام کا شدید احتجاج پکڑے جانے والے عملے نے کہا رانا ثناءاللہ کے کئے کام کر رہے ہیں۔

29/01/2024

شہباز شریف: میں اللّٰه تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ اعلان کرنے آیا ہوں کہ "8 مئی" کو شیر پر مہر لگائیں۔۔۔۔

9 مئی اتنا سوار ہے 😂😂

29/01/2024

‏ایبٹ آباد میں اندوہناک واقعہ۔غربت بےوزگاری سے تنگ شہری بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اور ہائی وولٹیج نے جان لے لی۔ شہریوں کو روکنا چاہئیے تھا

29/01/2024

میاں شبیر علی قریشی کہ گھر پر کل رات پولیس نے چھاپہ مارا لیکن اس کے باوجود اج وہ ہزاروں لوگ اکٹھا کرنے میں کامیاب ہوئی

جیتی رہو میاں شبیر علی قریشی🤚

23/01/2024

‏سی پی او ملتان صادق علی اردل روم کے دوران پولیس ملازمین کی اپیلیں سن رہے ہیں۔

22/01/2024

سابق رہنما تحریک انصاف ہمایوں اختر۔
جنہوں نے نو مئی کے بعد تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کی اور چینی چور کی پارٹی میں شامل ہو گیا
اج وہ این اے 97 تاندلیا والا
میں کمپین کے لیے نکلا تو عوام نے اس کو اس کی اوقات یاد کروا دی

Address

Lahore
31650

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when انصاف نیوز پہاڑ پور posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to انصاف نیوز پہاڑ پور:

Share