09/10/2025
حافظ آباد پولیس نے شہید کانسٹیبل اللہ دتہ کی بیٹی کی شادی میں والد کی کمی کو محسوس نہ ہونے دیا۔
ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیر کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے دلہن کے سرپرست کی طرح میزبانی کی۔
بارات کو پولیس پروٹوکول کے ساتھ لایا گیا، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے دلہے کا پرتپاک استقبال کیا،
جبکہ ڈی پی او عاطف نذیر کی جانب سے شہید کی بیٹی کو تحائف اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا گیا۔