01/03/2020
جیسے چکی میں گندم ڈالیں یہ آٹا پیس دے گی
کانچ ڈالیں تو یہ کرچیاں بنا دے گی...
پتھر ڈالیں یہ انہیں پیس دے گی...
اسی طرح دماغ بھی ایک چکی ہے...
اس میں مسلسل خوبصورت خیالات ڈالیں یہ آپ کو خوبصورت بنا دے گا...اس میں مسلسل اچھی باتیں ڈالیں یہ آپ کو کامیاب انسان میں ڈھال دے گا...
اس میں محبت اور مثبت جذبوں کا بار بار اظہار ڈالیں یہ آپ کی زندگی کو سکون سے بھر دے گا...
اس میں لمحہ لمحہ شکر ڈالیں یہ آپ کی زندگی اطمینان سے بھر دے گا...لیکن اگر آپ اس میں دن بھر غصہ، منفیت، نا شکری، بے زاری دکھوں کے ذکرکا کچرا ڈالتے رہیں گے تو یہ بے چارا آ پ کو سکون محبت ،اطمینان،کیسے لوٹائے گا؟
آپ کی چکی...
آپ کا فیصلہ...