16/05/2024
اوکاڑہ: محکمہ ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام نہر لوئر باری دو آب پر ممکنہ سیلاب کے پیش نظر موک ایکسر سائز کا اہتمام
اوکاڑہ: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان کی شرکت
اوکاڑہ: ریسکیو 1122سمیت متعلقہ سرکاری محکموں نے اپنی استعداد کار کا مظاہرہ کیا
اوکاڑہ: موک ایکسر سائز کے موقع پر ریسکیو 1122 کے چاک و چوبند دستے نے موٹر بوٹس کے ذریعے سلامی پیش کی
اوکاڑہ: ریسکیو 1122کے جوانوں نے فلڈ ایمر جنسی کی صورت میں لوگوں کے جان و مال کو بچانے کا عملی مظاہرہ کیا
اوکاڑہ: ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے موک ایکسر سائز کے لئے شہر میں لوگوں کی جان کو بچانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا عملی مشاہدہ کیا
اوکاڑہ: موک ایکسر سائز کے موقع پرمحکمہ ہیلتھ،محکمہ لائیو سٹاک ،سول ڈیفنس، ایجو کیشن، ریسکیو 1122، ایدھی، میونسپل کارپوریشن اوریونیورسٹی آف اوکاڑہ کے طلباء و طالبات نے اپنے آگاہی کیمپ بھی لگائے
اوکاڑہ: سرکاری محکموں کی استعداد کار کو جانچنے ،عملی تر بیت اور بر وقت کاروائیوں کی صلاحیت کی جانچ کے لئے موک ایکسر سائز کی اہمیت مسلمہ ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) فرخ عتیق خان
اوکاڑہ: محکموں کے وسائل مربوط کاوشیں اور تربیت یافتہ سٹاف جب میدان عمل میں آتے ہیں تو مشکل حالات کے باوجود نتائج بہتر ہوتے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ
اوکاڑہ: وہ لوگ جومخلوق خدا کی خدمت، رہنمائی اور ان کو مشکل حالات سے نکالنے کے لئے اپنی خدمت پیش کرتے ہیں وہ معاشرہ کے اہم قابل اور بڑے لوگ ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ
اوکاڑہ: لوگوں کی مدد کے لئے آگے بڑھنا اور ان کے مال و جان کو بچانے کے لئے ریسکیو 1122 کی خدمات ہر لحاظ سے قابل ستائش ہے ۔ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ
Deputy Commissioner Okara
Additional Deputy Commissioner Revenue, Okara
Commissioner Sahiwal
Chief Secretary Punjab
Govt of Punjab
OKARA News