Haji Sb - Haji Muhammad Tariq

Haji Sb - Haji Muhammad Tariq Haji Muhammad Tariq is A Sufi Writer and Expert in Baba Bulleh Shah 's Work and his Poetry.

21/06/2026

شانِ اہل بیت و صحابہ کرام (رضوان اللہ علیہم اجمعین)

ہمرازِ مصطفیٰؐ کون ہے علیؓ جانتے ہیں علیؓ مانتے ہیں
مَنْ کُنْتُ مولا مشکل کشا صدیقؓ جانتے ہیں صدیقؓ مانتے ہیں

صدیقِ اکبرؓ لقب کس نے دیا کس نے لیا
فاروقؓ و عثمانؓ جانتے ہیں علیؓ بھی مانتے ہیں

مشکل کشا لقب ہے کس کا اللہ کے بعد
یہ قولِ اولیاء کا سب جانتے ہیں ہم سب مانتے ہیں

فرمانِ مصطفیٰؐ جب ہوا مَنْ کُنْتُ مَّوْلَا فَاھٰذَا عَلِیٌّ مَّوْلَا
سر تسلیم خم ہوئے سب ہوئے سب جانتے ہیں

بعد از نبی کون ہے افضل البشر سب میں
فرمانِ مصطفیٰؐ فاروقؓ و عثمانؓ علیؓ جانتے ہیں

یہ راز کسی کو معلوم نہیں کیا ہے مقامِ علیؓ
فرمانِ مصطفیٰؐ صدیقؓ، فاروقؓ اور عثمانؓ جانتے ہیں

حاجی محمد طارق

ہاں  میرے سردار ، ہمیں آپ سے محبت ہے ، ابوبکر قدوسی دل تڑپ تڑپ اٹھتا تھا جب اپنی محبوب مشفق پیاری ماں کو دیکھتے - دل میں...
30/07/2025

ہاں میرے سردار ، ہمیں آپ سے محبت ہے ،
ابوبکر قدوسی
دل تڑپ تڑپ اٹھتا تھا جب اپنی محبوب مشفق پیاری ماں کو دیکھتے - دل میں یہ خیال کہ میری یہ اچھی اچھی ماں جہنم میں جائے گی -
جس ماں نے پاؤں پاؤں چلنا سکھایا ، اس کی چھوٹی سی چھوٹی تکلیف کو سینے سے لگایا ، پھر جب اس کو چلنا ، بولنا آ گیا تو اس کے لیے دامن دل کے ساتھ ساتھ دامن دعا بھی بچھا لیا -
بچے کو بھی ماں یہ محبت ہر دم نہال کیے رکھتی - اس کو بھی اپنی ماں ، پیاری ماں سے بہت محبت تھی - ماؤں پاؤں رکھتی ، بیٹا ہاتھ بچھا دیتا -
پھر بیٹا صاحب شعور ہو گیا ، مدینے میں ایک نئے نبی کی آمد کا غلغلہ بلند تھا - بیٹا اس کی نگاہ ناز کا اثیر ہو گیا -
ایک روز کہہ اٹھا کہ :
اشہد ان لا الہ الا اللہ ، محمد الرسول اللہ "
بس وہی ماں اب روٹھ گئی - ناراض اور شدید ناراض - ابو ہریرہ کو سمجھ نہ آتی کہ کیا کریں - ہاں یہ ابو ہریرہ تھے کہ دن رات تڑپتے - ایک روز بہت محبت سے ماں کو مخاطب کیا :
"ماں ، کلمہ پڑھ لو نا "
ماں کو یاد آ گیا کہ کیسے ننھے ابوہریرہ کے لاڈ اٹھاتی تھی . غربت میں بھی اس کو امیری کے دن دکھائے رکھتی - آنسو آنکھوں سے نکل کے پلکوں پر رک گئے - دل نرم پڑا ، لیکن پھر ایک دم لات منات کی محبت غالب آ گئی - یہ جو عقیدہ ہے نا بہت عجیب شے ہوتی ہے - بندے کو ایسا محبوب ہوتا ہے کہ کبھی کبھی تو جان سے گذر جانا آسان ہوتا ہے - آپ کو ساونڈ بیرئر کا تو پتہ ہو گا ..وہی جب جنگی جہاز آواز کی رفتار کو عبور کرتا ہے ، تب ایک شدید دھماکہ ہوتا ہے اور شہر کا شہر باہر نکل آتا ہے - بس جب عقیدے پر ضرب پڑتی ہے تو بندے کے اندر کا اندر باہر نکل آتا ہے - آج اس کے عقیدے پر ضرب پڑ رہی تھی - آج اس کے اندر کی دنیا کی دنیا باہر چلی آ رہی تھی ...اب اس کے سوا کوئی چارہ نہ تھا جو اس نے کیا ، ہاں اس نے بیٹے کی جان لینے کی سوچ لی ...یہ جان لینا ہی تو تھا کہ ابو ہریرہ کے محبوب بارے اس نے زبان دراز کر لی - خوب خوب سنا ڈالیں ، - اسے معلوم تھا کہ ابو ہریرہ کے لیے یہ سب موت کا سامان ہو گا ..لیکن آج مامتا ہار گئی اور عقیدہ جیت گیا -
ابوھریرہ تڑپ اٹھے ، آنکھوں سے آنسو ، روتے روتے باہر نکل گئے - کدھر جاتے ، کہا جاتے ؟؟
ان کے سوا کون تھا جو اس وقت ان کے سر پر ہاتھ رکھتا ، جس کے لمس سے روح کو سکون مل جاتا - بھاگے بھاگے مسجد نبی پہنچے - آپنے تمام آنسو اپنے محبوب کے قدموں میں بہا دیے - دل کا تمام دکھڑا آنسوؤں کے راستے بہا دیا - حضور ماں نے آج آپ کو برا کہا حضور برداشت نہیں ہوتا -
اس نے جلتے ہوئی پیشانی پر جب ہاتھ رکھا
روح تک آ گئی تاثیر مسیحائی کی
سید کونین ، رحمت للعالمین کے حضور درخواست گذاری کہ :
"میری ماں کے لیے ہدایت کی دعا کیجئے "
شفیق اور مہربان نبی نے اللہ کے حضور سیدنا ابو ہریرہ کی والدہ کی ہدایت کی دعا کی - کچھ بھگتی ، کچھ خشک آنکھوں سسے گھر کو چلے - دروازہ بند پایا تو دستک دی -
ماں کو بھی خبر تھی کہ بیٹا ہی آنے والا ہے ..ماؤں کے دل بھی عجیب ہوتے ہیں - پہلے مار لیتی ہیں اور پھر رونے بیٹھ جاتی ہیں - آج ابوہریرہ کی ماں کو بھی بیٹے کے آنسوؤں نے بے چین کر دیا تھا - بیٹے کی محبت ہر شے پر غالب آ گئی - آپ دروازے پر رک گئے - کہ آواز آئی تھی ابھی ٹہر جاؤ ...
آپ رک گئے ، اندر سے نہانے کی آواز آ رہی تھی - درجاناں کھلنے کو تھا - ماں نہا کے باہر آئی - دروازہ کھولا ..بیٹا کچھ حیرت سے ماں کو تک رہا تھا -
ماں نے ابھی ٹھیک سے دوپٹہ بھی نہ اوڑھا اور کہہ دیا کہ :
"اشہد ان لا الہ الا للہ و اشہد ان محمد عبدہ و رسولہ "
بیٹا پھر رو رہا تھا ..اب یہ خوشی کے آنسو تھے -
سیدنا ابوہریرہ بیان کرتے ہیں کہ میں اسی طرح روتا روتا آپ کے پاس چلا آیا -
آ کے عرض کی کہ اللہ کے رسول خوش ہو جائیے اللہ نے آپ کی دعا قبول کی ، اور ابوہریرہ کی ماں کو ہدایت دی -
پھر آپ نے مزید فرمائش کی کہ :
" دعا کیجئے کہ مجھے اور میری ماں کو مومنوں کا محبوب بنا دے "-
آپ نے ایسے ہی دعا فرمائی اور آج ڈیڑھ ہزار برس کے بعد ہم بہت دور پار کے باسی اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ ہاں ہمارے نبی کی دعا قبول ہوئی ...میں کہ ہندستان کی اس بستی لاہور میں بیٹھا رات اس اس پہر اس بات کا اقرار کر رہا ہوں کہ ہاں آپ ہمارے محبوب ہیں ..آپ نے ہمارے نبی کو دیکھا ، ان کی جوتیوں کو سیدھا کیا ، اے سیدنا ، اے ہمارے سردار ، اے ہمارے پیارے استاد ، اے حدیث رسول کے امام ہم آپ سے محبت کرتے ہیں ..اور ہاں ابھی بہت سے پڑھنے والے بھی اپنی محبت کی تصدیق کریں گے ..مجھے یقین ہے کہ ان شا اللہ لکھنے والے فرشتے اس کو لکھیں گے اور جب قیامت کو حساب ہو گا --------
ہاں ہاں ہاں مجھے یقین ہے کہ ہمارے نامہ اعمال میں موجود محبت کی یہ گواہی بھی مغفرت کا سامان ہو کے نکلے گی ..ان شا اللہ
رضی اللہ عنہ

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haji Sb - Haji Muhammad Tariq posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share