19/01/2023
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) یو اے ای میں شوہر کو اپنی بیوی کی تصویر بنانے پر5 ہزاردرہم تک جرمانہ کیا گیا. دبئی میں ایک خاتون نے اپنے ہی شوہر کے خلاف عدالت سے رجوع کیا اوردرخواست میں کہا کہ میرے شوہر بغیر کسی وجہ کے کیمرے سے ان کی تصویریں بناتے رہتے ہیں۔ خاتون نے مزید کہا کہ میرے شوہر یہ بھی نہیں سوچتے کہ میں کس وقت کس حالت میں ہوں وہ نامناسب حالت میں بھی تصویر بنا لیتے ہیں جس سے انہیں کئی بار منع کیا گیا ہے لیکن وہ منع نہیں ہوتے جس پر عدالت نے خانون کی درخواست پر ان کے شوہر کو 5 ہزار درہم تک جرمانے کی سزا سان دی