Ehsan Malik Official

Ehsan Malik Official Digital Creator | Daily Vloger | Traveler | Explorer Places |

11/06/2026
11/06/2026

گاؤں کی صبح کا اپنا ہی سکون ہوتا ہے۔
کھیتوں میں شبنم سے بھیگی گھاس کاٹتے ہوئے ٹھنڈی ہوا دل کو عجیب راحت دیتی ہے۔ نہر کنارے بچھی چارپائی پر لیٹ کر بہتے پانی کی آواز سننا ایسا لگتا ہے جیسے ساری تھکن ختم ہو گئی ہو۔ پھر گرم گرم چاول چنے کا سادہ سا ناشتہ، مٹی کی خوشبو اور اپنے لوگوں کی محبت… یہی تو اصل خوشی ہے۔
گاؤں کی زندگی شاید سادہ ہو، مگر اس سکون کا کوئی مقابلہ نہیں۔

08/05/2026

کچھ لوگ ہمارے معاشرے میں ایسے بھی پائے جاتے ہیں جو آپکے احسان کا بدلہ آپکو ڈس کر ہی دیتے ہیں

07/05/2026

@ہمت نہ ہارو، کیوں کہ ہمت بہت بڑی چیز ہے اور ہمت ہمیشہ انسان کا ساتھ دیتی ہے @

07/05/2026

ہمت نہ ہارو، کیوں کہ ہمت بہت بڑی چیز ہے اور ہمت ہمیشہ انسان کا ساتھ دیتی ہے

15/11/2025

اور پھر ایک دن انسان کسی بہت پرانی ہویلی جیسا ہو جاتا ہے بلکل خالی ، ویران ، کھو کھلا اور بے رنگ 🖤🔥

15/11/2025

یہ سرکتی جوانی اور ڈھلتی عمر بتاتی ہے کہ "

زندگی جی لی جائے تو بہتر ہے دُکھوں کا ختم ہونا تو محض دھوکہ ہے 🖤🙂

25/08/2025

یہ ماہ ربیع الاول ہے، انسانیت پر اللہ کا سب سے بڑا احسان اسی مہینے میں ہوا، رحمت اللعالمین اس دنیا میں تشریف لائے، ان کی تاریخ ولادت پر جھگڑنے سے زیادہ زور اگر ان کی تعلیمات پر ہو تو دنیا کیا آخرت بھی سنور جائے، میں ان کی سیرت دیکھتا ہوں تو کتنے ہی پہلو سامنے آنے لگتے ہیں،
ایک بہترین شوہر، مثالی باپ، اوج کمال کی حد کو پہنچے ہوئے قائد،
غیر اہم جزیرہ عرب کے بدویوں کو یوں تراشا کہ دنیا کو جینا سکھا گئے، یثرب کو مدینہ یوں بنایا کہ آج بھی مدن ہائے عالم تمدن سیکھنے کو اسی شہر کے محتاج ہیں۔
نبی رحمت ﷺ کی اس زندگی پر کوشش رہے گی کہ اس مہینے کچھ نا کچھ لکھتا رہوں۔۔۔اسی بہانے شاید میری بھی اصلاح ہوجائے اور اگر کسی اور کی ہوجائے تو مجھ سا خوش نصیب کون بھلا

اپنی زندگی کے پچھلے چند سالوں کو پلٹ کر دیکھتا ہوں تو شدت سے یہ احساس ہوتا ہے کے وقت کیسے گزر گیا ، کیا کچھ سکھا گیا اور...
25/08/2025

اپنی زندگی کے پچھلے چند سالوں کو پلٹ کر دیکھتا ہوں تو شدت سے یہ احساس ہوتا ہے کے وقت کیسے گزر گیا ، کیا کچھ سکھا گیا اور کیا کچھ ساتھ بہہ گیا۔۔۔
کتنا کچھ بدل گیا ۔۔۔
لوگ
رشتے
دوست
ترجیحات
زندگی
گولز
عادات

شاید سب کچھ ۔۔۔۔!!

وہ لوگ جن کے بارے میں کبھی یہ سوچتا تھا کے یہ نہ ہوئے تو میں سروائیو نہیں کر سکوں گا نجانے وہ سب کب اور کہاں کھو گئے۔۔۔۔!!

جن لوگوں کے بارے میں یہ گمان تھا کے میں ان کی زندگی سے نکل گیا تو یہ لوگ غم سے نڈھال ہو جائیں گے ( کے میں ان کے لئے اتنی اہمیت کا حامل ہوں) نجانے کب میرے سارے اندازوں کو غلط ثابت کرتے الگ ہو گئے ۔۔۔!!

جن لوگوں کے لئے اپنے آپ کو پیچھے رکھا یہ سوچ کر کے کوئی بات نہیں وہ اس بات کی قدر کریں گے کتنے سفاک نکل آئے ۔۔!!

کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں نا کے آپ ان کے حصے کی روٹی ہی ان کو دیں تو وہ اس پر بھی آپ کے مشکور ہوتے ہیں اور کچھ کو آپ پنے منہ کا نوالہ بھی دے دیں تب بھی وہ اپ کی قدر نہیں کرتے ۔۔!!

Address

Lahore

Telephone

+923059529091

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ehsan Malik Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ehsan Malik Official:

Share