Rai Saaz - رائے ساز

Rai Saaz - رائے ساز Voices that Lead - Opinions that Matter

پنجابی ہنسی کے استاد جسوندر بھلا  انڈسٹری کے محسن کی زندگی، کامیڈی، اور انتقالجسوندر بھلا، جو ہنسی کے ایک استاد، یونیورس...
22/08/2025

پنجابی ہنسی کے استاد جسوندر بھلا انڈسٹری کے محسن کی زندگی، کامیڈی، اور انتقال

جسوندر بھلا، جو ہنسی کے ایک استاد، یونیورسٹی پروفیسر، اور زندہ دل انسان تھے، 4 مئی 1960 کو لودھیانہ میں پیدا ہوئے۔ تعلیم کے میدان میں انہوں نے PAU سے بورسخ اور ماسٹرز، اور CCS یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کی، اور ایک کامیاب تعلیمی سفر کا آغاز کیا جو 2020 تک جاری رہا۔

اسی دوران، 1988 میں 'Chhankata 1988' آڈیو سیریز نے عوامی توجہ سمیٹی، جس نے مزاح کا ایک منفرد سفر شروع کیا۔ ان کے کردار، خاص طور پر 'چچا چتر سنگھ'، سماجی تضادات پر مزاحیہ تبصرے تھے۔ بڑے پردے پر 'Carry On Jatta' سیریز میں Advocate Dhillon کا کردار رکھا، جس کے موٹے لفظ اور "Kaala Coat" والی ڈائیلاگ نے انہیں ایک یادگار بنا دیا۔

وہ ہنسی کے ساتھ انسانیت کو نبھاتے تھے—ایک اسکول لڑکی کے لیے کی گئی محنت، مگر اس لمحے کی محبت، آج بھی سرکاری قصے ہیں۔

22 اگست 2025 کو، ایک مختصر بیماری اور دماغی فالج کے بعد، وہ فورٹس اسپتال، موہالی میں اپنے آخری لمحات میں چل بسے۔ پنجابی انڈسٹری نے ان کے جانے پر گہرے رنج کا اظہار کیا—Gippy Grewal نے انہیں "ابا جی" قرار دیا، اور دیگر فنکار بھی اپنے جذبات کا اظہار کر چکے ہیں۔
جسوندر بھلا ایک ایسے انسان تھے جنہوں نے طنز، علم اور محبت کا امتزاج عام آدمی کے سامنے پیش کیا۔ ان کی ہنسی اور شاعرانہ بصیرت آج بھی زندہ ہے۔

"چھاچا چتر کی مسکان ہمارے دلوں میں زندگی کا چراغ رہی—آپ کی مخلصانہ ہنسی کبھی مدھم نہ ہو گی۔"

عمران خان کو بڑا قانونی ریلیف، سپریم کورٹ نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت منظور کرلیاسلام آباد (رائے ساز آنلائن ڈیسک) سپر...
21/08/2025

عمران خان کو بڑا قانونی ریلیف، سپریم کورٹ نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد (رائے ساز آنلائن ڈیسک) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چئیرمین عمران خان کو 9 مئی کے واقعات سے متعلق آٹھ مقدمات میں ضمانت دے دی۔ تاہم قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ دیگر مقدمات اور پابندیوں کے باعث ان کی فوری رہائی کے امکانات اب بھی کم ہیں۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شفیع صدیقی پر مشتمل تین رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے پراسیکیوشن سے بارہا شواہد سے متعلق سوالات کیے۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی سے استفسار کیا کہ آیا پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری 9 مئی کو موقع پر موجود تھے؟ لیکن پراسیکیوٹر اس حوالے سے واضح جواب نہ دے سکے۔ جس پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر عدالت نے میرٹ پر کوئی آبزرویشن دی تو ٹرائل متاثر ہوسکتا ہے، اس لیے محتاط رہنا ہوگا۔ عدالت نے مزید کہا کہ مقدمات میں پیش کردہ گواہیوں کو ہی بطور شواہد دیکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ عمران خان کو اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں ضمانتیں مل چکی ہیں، لیکن مختلف کیسز اور عدالتی احکامات کے باعث ان کی رہائی ممکن نہیں ہو سکی۔ ماہرین کے مطابق تازہ ترین عدالتی فیصلے کے باوجود فوری رہائی کا امکان کم ہے۔

صوابی کے گاؤں دالوڑی میں کلاؤڈ برسٹ کی اطلاعات، امدادی ٹیمیں روانہبی بی سی اردو کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا...
18/08/2025

صوابی کے گاؤں دالوڑی میں کلاؤڈ برسٹ کی اطلاعات، امدادی ٹیمیں روانہ

بی بی سی اردو کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے گاؤں دالوڑی میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں متعدد گھروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

صوابی کے ڈسٹرکٹ کمشنر نصراللہ خان نے بی بی سی کو بتایا کہ گذشتہ رات کی موسلادھار بارشوں کے بعد آج صبح انھیں اطلاع ملی کہ ضلع کے ایک دور دراز گاؤں دالوڑی میں بادل پھٹنے (کلاؤڈ برسٹ) کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دالوڑی 40 سے 50 گھروں پر مشتمل ایک چھوٹا سا گاؤں ہے۔

نصراللہ خان کا کہنا ہے کہ انھیں اطلاعات موصول ہوئیں کہ کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں 15 سے زیادہ گھروں کو نقصان پہنچا ہے جس کے بعد امدادی ٹیمیں گاوؑں کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقہ ہونے، لینڈ سلائیدنگ اور پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے بھاری مشینری فی الحال جائے وقوعہ تک نہیں پہنچائی جا سکی ہے۔ ان کے مطابق کچھ ریسکیو اہلکار دالوڑی تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں تاہم ان سے فی الحال رابطہ نہیں ہو پا رہا۔

ڈی سی صوابی نے بتایا کہ وہ خود بھی اس مقام کی طرف جا رہے ہیں اور پانی کے بہاؤ میں کمی آتے ہی مشینری بھی روانہ کر دی جائے گی۔

معروف امریکی ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں چل بسے۔ہلک ہوگن کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، 1980 کی دہائی میں ہلک ہوگن...
24/07/2025

معروف امریکی ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں چل بسے۔

ہلک ہوگن کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، 1980 کی دہائی میں ہلک ہوگن ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر سٹار ریسلر بنے۔

ہلک ہوگن نے 5 بار ورلڈ چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کیا، ہلک ہوگن نے 1977 میں ریسلنگ کا آغاز کیا۔

ہلک ہوگن کا اصل نام ٹیری بولیا تھا، تاہم انہیں شہرت ہلک ہوگن کے نام سے ملی، امریکی میڈیا کے مطابق ہلک ہوگن نے کئی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

ہلک ہوگن کی زندگی پر ایک نظر

ہلک ہوگن جن کا اصل نام ٹیری بولیا ہے، 1953 میں پیدا ہوئے اور 1980 اور 1990 کی دہائیوں میں پروفیشنل ریسلنگ کی دنیا کے بڑے ستارے کے طور پر سامنے آئے۔ انہوں نے نہ صرف ریسلنگ میں شہرت پائی بلکہ فلموں اور ریئلٹی ٹی وی میں بھی اپنی شناخت بنائی۔

ہوگن نے 1979 میں ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن (جو آج WWE کہلاتی ہے) میں شمولیت اختیار کی، مگر 1981 میں تنظیم چھوڑ دی۔ ان کی واپسی 1985 میں ریسل مینیا کے پہلے ایونٹ میں ہوئی، جہاں انہوں نے مسٹر ٹی کے ساتھ مل کر روڈی پائپر اور پال اورنڈورف کو شکست دی، اور یہ میچ ان کی مقبولیت کا سنگ میل بن گیا۔

90 کی دہائی میں انہوں نے "مسٹر نینی" اور "سبربن کمانڈو" جیسی فلموں میں کام کر کے شوبز میں قدم رکھا۔ 2005 میں انہیں WWE ہال آف فیم کا حصہ بنایا گیا، لیکن 2015 میں ایک لیکڈ ویڈیو میں نسل پرستانہ زبان استعمال کرنے پر کمپنی نے ان سے لاتعلقی اختیار کر لی اور ہال آف فیم سے بھی نکال دیا۔

بعد میں 2018 میں WWE نے انہیں دوبارہ موقع دیا اور کمپنی میں بحال کیا، مگر کئی ریسلرز جیسے کہ دی نیو ڈے اور ٹائٹس او نیل نے اس فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ہلک ہوگن کی باتیں بھلانا آسان نہیں۔

2020 میں انہیں مشہور گروپ این ڈبلیو او کے رکن کی حیثیت سے ہال آف فیم میں دوبارہ شامل کیا گیا۔ حالیہ برسوں میں ہلک ہوگن امریکی سیاست میں بھی متحرک دکھائی دیے، خاص طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلیوں میں شرکت کرتے رہے۔

ان کی آخری WWE پیشی پر، جب وہ اپنے بیئر برانڈ کی تشہیر کے لیے آئے، تو شائقین کی طرف سے انہیں ہوٹنگ کا سامنا کرنا پڑا، جس سے ان کی موجودگی متنازع ہو گئی۔

ڈی جی خان/ریتڑہحدود تھانہ ریتڑہ میں چوڑیاں بیچنے والی نوجوان لڑکی سے چار ملزمان کی مبینہ زیادتی افسوس ناک واقعہ موضع بول...
24/07/2025

ڈی جی خان/ریتڑہ

حدود تھانہ ریتڑہ میں چوڑیاں بیچنے والی نوجوان لڑکی سے چار ملزمان کی مبینہ زیادتی

افسوس ناک واقعہ موضع بولانی میں پیش آیا

خاتون کی درخواست پر 3 نامزد اور ایک نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج

درخواست گزار کے مطابق وہ چوڑیاں بیچنے نکلی اور رشتے میں ملزمان نے اسلحے کے زور پر اغوا کیا

چار ملزمان دو ہنڈا 125 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے

ملزمان میں محبت ولد مولا داد، شانن ولد تگہ محبت، اسماعیل ولد عبدالرشید اور ایک نامعلوم ملزم شامل ہے

تمام ملزمان بستی میرانی کے رہائشی ہیں

ملزمان خاتون کو زبردستی موٹر سائیکل پر اغوا کرکے قریب واقع جنگلی مسکیت میں لے گئے

ملزمان نے اسلحے کے زور پر باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے

تھانہ ریتڑہ پولیس نے ایف آئی آر 212/25 درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی

راولپنڈی میں ڈرامائی سین ہو گیا، پولیس کو ہوشیاری مہنگی پڑ گئی۔ راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کو گرفتار ک...
24/07/2025

راولپنڈی میں ڈرامائی سین ہو گیا، پولیس کو ہوشیاری مہنگی پڑ گئی۔ راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کو گرفتار کیا مگر کچھ ہی دیر بعد انھیں چھوڑنا پڑ گیا

ذرائع کے مطابق راجہ بشارت الیکشن ٹربیونل میں این اے55 کیس میں پیشی پر آئے تھے جہاں پولیس الیکشن کمیشن کے باہر تعینات تھی۔

وہیں سے پولیس نے پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کو حراست میں لے کر گاڑی سمیت تھانا نیوٹاؤن منتقل کردیا۔

راجہ بشارت کے وکیل عبدالرزاق خان نے کہا کہ پولیس کو تمام بیل آرڈرز دکھائے ہیں مگر پولیس راجہ بشارت کو ہر صورت حراست میں لینا چاہتی تھی۔

تاہم کچھ دیر بعد تمام ضمانتی دستاویزات دیکھنے کے بعد پولیس کو مجبورا انھیں چھوڑنا پڑا۔

"آج میں نے اپنے واشنگٹن آفس میں عمران خان کے صاحبزادوں سلیمان اور قاسم سے ملاقات کی۔ مجھے یہ سن کر تشویش ہے کہ خان اپنے ...
24/07/2025

"آج میں نے اپنے واشنگٹن آفس میں عمران خان کے صاحبزادوں سلیمان اور قاسم سے ملاقات کی۔ مجھے یہ سن کر تشویش ہے کہ خان اپنے خاندان، دوستوں، وکیلوں اور ڈاکٹروں سے الگ تھلگ رہتا ہے۔ ان کے بیٹوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی جسمانی صحت خراب ہو سکتی ہے۔ پاکستان کے عوام اس بات کے مستحق ہیں کہ ان کے قائدین کے ساتھ قانون کے تحت انصاف کیا جائے"
کانگریس مین بریڈ شرمین کا عمران خان کے صاحبزادوں سے ملاقات کے بعد ایکس پر پیغام

امریکہ میں پہنچتے ہی عمران خان کے صاحبزادے چھا گئے، بڑے بڑے عہدے دار بھی ملنے کے لیے بے تاب نظر آتے ہیں۔ امریکہ کے کمیشن...
23/07/2025

امریکہ میں پہنچتے ہی عمران خان کے صاحبزادے چھا گئے، بڑے بڑے عہدے دار بھی ملنے کے لیے بے تاب نظر آتے ہیں۔
امریکہ کے کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (USCIRF) کے کمشنر ڈاکٹر آصف محمود کی عمران خان کے صاحبزادوں سے ملاقات،
ڈاکٹر آصف محمود نے کہا کہ قاسم خان اور سلیمان خان کو اپنے والد سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی آزادی کے لیے لڑتے ہوئے بہادری پر فخر ہے، (عمران خان) جنہیں پاکستانی فوج نے ناحق قید کر رکھا ہے! انصاف اور اصول کے لیے کھڑے ہونے کے لیے میرے دوست رچرڈ گرینل کا بہت شکریہ۔ آئیے عمران خان کے لیے متحد ہو جائیں!
ڈاکٹر آصف محمود نے کا نعرہ بھی ایکس پر پوسٹ کیا ہے، انھوں نے عمران خان کے بیٹوں کے ساتھ تصویر بھی شئیر کی ہے۔

بریکنگ: بانی و پیٹرن انچیف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان اور سلیمان خان امریکہ کے اہم ت...
23/07/2025

بریکنگ: بانی و پیٹرن انچیف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان اور سلیمان خان امریکہ کے اہم ترین دورے پر پہنچ گئے۔ امریکہ پہنچنے پر ان کا استقبال ٹرمپ انتظامیہ کے اہم رکن رچرڈ گرینل نے کیا اور ان دونوں کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ رچرڈ گرینل نے ایک مرتبہ پھر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کا نعرہ بھی ایکس پر پوسٹ کیا۔ واضح رہےکہ عمران خان کے صاحبزادے اپنے والد کی رہائی کے مشن پر نکلے ہیں اور امریکہ کے بعد ان کی پاکستان آمد بھی متوقع ہے۔

9 مئی کیس: لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ اور سینیٹر اعجاز ...
22/07/2025

9 مئی کیس: لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ اور سینیٹر اعجاز چوہدری کو 10 سال قید کی سزا سنا دی، عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت 6 لوگوں کو بری کر دیا

22/07/2025

اہم ترین: 9 مئی کا فیصلہ: سیاسی انتقام یا انصاف؟ | پنجاب اپوزیشن لیڈر سمیت درجنوں کو 10 سال قید

پاکپتن: خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا کے خلاف اقدامِ قتل کا مقدمہ درج ، ملزم سے اسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق خاور مان...
17/07/2025

پاکپتن: خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا کے خلاف اقدامِ قتل کا مقدمہ درج ، ملزم سے اسلحہ برآمد

تفصیلات کے مطابق خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا کے خلاف پاکپتن میں اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ زخمی نوجوان علی بہادر کے والد منظور احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ باپ بیٹا دونوں خاور مانیکا کے گھر ملازم ہیں۔
زخمی نوجوان علی بہادر کے والد نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ بیٹے کے ہاتھ بیڈ کی چادر سے لگے تو ملزم موسیٰ نے فائرنگ کر دی۔پولیس کے مطابق ملزم موسیٰ مانیکا پولیس کی حراست میں ہے۔اس حوالے سے ڈی پی او پاکپتن کا کہنا ہے کہ ملزم موسیٰ مانیکا کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔





Address

301 , 6th Floor , Regency Plaza , Mini Market Gulberg II
Lahore
54660

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rai Saaz - رائے ساز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Rai Saaz - رائے ساز:

Share