Amjad Tufail Bhatti

Amjad Tufail Bhatti Video Creator I am an Engineer and Urdu Article Writer. More than One thousand Articles have been published in different Daily Urdu Newspapers and websites.

Currently Writing Articles for Daily Nawa-e-Waqt. روزنامہ نوائے وقت

01/02/2025

Gaddafi Stadium Visit | Renovation Work in Progress |

09/01/2025

Travel Through Salt Range | Motorway M-2|

15/11/2024

Fog on Motorway M-2 | 15-11-2024|

13/11/2024

Smog in Punjab

13/11/2024

Fog Condition on Motorway M-2 | 07-11-2024 |

13/11/2024

Lahore Smog

پاکستان کرکٹ کا آخری آل راؤنڈردنیائے کرکٹ میں کئی کھلاڑی اپنی جارحیت اور جوشیلے انداز سے جانے جاتے ہیں تو بہت سے کھلاڑی ...
09/09/2024

پاکستان کرکٹ کا آخری آل راؤنڈر

دنیائے کرکٹ میں کئی کھلاڑی اپنی جارحیت اور جوشیلے انداز سے جانے جاتے ہیں تو بہت سے کھلاڑی اپنی دھیمی اور خاموش طبعیت کی وجہ سے معروف ہیں اور میرے مطابق ایک کھلاڑی ایسے تھے جس کی طبعیت سب سے منفرد اور جداگانہ شخصیت کی حامل تھی جو ہمیشہ آپ کو مسکراتا ہی ملتا اور یہ صفت آپ کہہ سکتے ہیں اس کی فطرت سے ہی جڑی تھی وہ اگر بلند وبالا چھکے لگاتا یا سچن ٹنڈولکر جیسے بڑے بلے باز کی 90 پر وکٹیں ہوا میں اڑاتا بس اس نے اپنے انداز میں مسکرانا تھا،وہ ایسے وقت میں بھی مسکرایا جب کروڑوں کی تعداد میں قوم کی دھڑکنیں غیر معمول رفتار سے چل رہی ہوتی کوئی اعصاب شکن مقابلے کی تاب نہ لاتے ہوئے جذبات سے معمور جوشیلا یا غم سے نڈھال ہوتا،مقابلہ یکطرفہ طور پر حریف کے پلڑے میں ہوتا اور وہ اس لمحے بھی مسکراتا نظر آتا،وجہ یہ تھی کہ اسے اپنے رب پر انتہاء درجہ کا توکل اور بھروسہ تھا قدرت نے اس کے بازو میں بلا کی طاقت عطا فرمادی تھی وہ ایسی خداداد صلاحیتوں سے مالامال تھا کہ حریف کے منہ سے فتح کو چھین لاتا اور شکست کو بزور بازو اس کا مقدر ٹھہراتا۔

قارئین گرامی!میں بات کررہا ہوں سابق شہرہ آفاق،میچ ونر اور ٹاپ کلاس،کوالٹی آل راؤنڈر عبدالرزاق کی جنہوں نے اپنی جارحانہ بلے بازی اور میڈیم فاسٹ بولنگ سے اپنے تو کیا غیروں کے ہاں بھی مقام بنایا تھا۔

سابق کیوی کپتان سٹیفن فلیمنگ نے انہیں اپنے دور میں کرکٹ کا بہترین آل راؤنڈر قرار دیا تھا جبکہ متعدد کمنٹیٹرز کی جانب سے انہیں "The soldier" کا لقب دیا گیا تھا،ایک بار شاہد خان آفریدی نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ "آج سے میں بوم بوم نہیں بلکہ عبدالرزاق بوم بوم ہیں"۔

عبدالرزاق شاندار صفات کا حامل ورلڈ کلاس آل راؤنڈر تھا جس نے ڈیبیو کرتے ہی وسیم اکرم کی ٹیم میں مستقل جگہ بنالی تھی اور پلیئنگ الیون میں عظیم وسیم اکرم کے پہلے پسندیدہ کھلاڑی ہوا کرتے تھے،افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کو ضائع کرنے میں ہمیشہ مقدم رہا یقین کیجیے اگر رزاق آسٹریلیا،انگلینڈ اور افریقہ وغیرہ میں ہوتے تو جیک کیلس،فلنٹاف اور واٹسن کے ناموں سے دنیا ناآشنا ہوتی۔

عبدالرزاق 2 دسمبر 1979 کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پیدا ہوئے اور نومبر 1996 کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں زمبابوے کے خلاف ونڈے میچ میں عالمی کرکٹ میں شروعات کی اور نومبر 2013 کو دبئی کے گراؤنڈ پر جنوبی افریقہ کے خلاف اپنا آخری عالمی مقابلہ کھیل کر کرکٹ کو الوداع کہا۔

میں اگر عبدالرزاق کے بدولت جیتے گئی میچز کے احوال لکھنا شروع کردوں تو شاید لکھنے کا سلسلہ تھم نہیں پائے گا کیونکہ عبدالرزاق نے متعدد بار اپنی بیٹنگ اور بولنگ سے میچوں کا پانسہ پلٹایا ہے جو اگر نووارد شائقین دیکھ لیں تو بمشکل یقین کر پائیں گے۔

کراچی میں بھارت کے مدمقابل ٹیسٹ جو بالکل بھی بھولنے کے قابل نہیں جب عرفان پٹھان اور ظہیر خان نے ابتدا میں ہی کاری وار کرتے ہوئے پاکستانی بیٹنگ لائن کا شیرازہ بکھیر دیا تھا جس میں عرفان پٹھان کی شاندار ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی جس میں سلمان بٹ اور بالخصوص کپتان یونس خان اور محمد یوسف جیسے بلے باز نشانہ بنے تھے ان کے علاوہ فیصل اقبال،عمران فرحت اور شاہد آفریدی جیسے اہم ستون گرچکے تھے اور ٹیم 39 پر آدھی سے بھی زیادہ پویلین لوٹ گئی تھی،ٹیم پر شرمناک شکست کے بادل منڈلارہے تھے اس دوران عبدالرزاق نے وکٹ پر آکر وکٹ کیپر کامران اکمل کے ساتھ شاندار شراکت قائم کی جس میں 45 رنز بٹور کر ٹیم کا ہدف 245 تک لے گئے۔پھر مدمقابل انڈیا کے کھلاڑیوں پر بولنگ کرتے ہوئے بھی ٹوٹ بڑے اور سچن ٹنڈولکر،سارو گنگولی اور مہندرا سنگھ جیسے نامور بلے بازوں کو آوٹ کیا،دوسری اننگ میں رزاق کا جادو پھر سے سر چڑھ کر بولا اور سٹار آل راؤنڈر نے 90 رنز کی اننگز کھیلی،بھارتی سورماؤں کو رزاق نے ان کی دوسری اننگز میں بھی کہیں کا نہیں چھوڑا اور مزید چار شکار کرکے ہندوستان کو ناکامی کا طوق گلے میں پہنایا۔

ایسے کئی میچز ہیں جو تن تنہا عبدالرزاق نے جتوائے،1999 ورلڈکپ کا ابتدائی میچ کس کو یاد نہیں ہوگا جب پاکستان کے دیئے گئے 228 کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم پر رزاق کی یلغار جہاں ابتدائی تین بلے بازوں کو ڈھیر کرکے ان کے لئے معمولی ہدف کو کوہ گراں بنادیا تھا،اسی ورلڈکپ کے گروپ مرحلہ میں آسٹریلیا کو مات دینے میں بھی رزاق کی 60 رنز باری شامل تھی،یونائیٹڈ سہ ملکی سیریز میں بھارت کے خلاف ایک ہی میچ میں پانچ وکٹوں کا کارنامہ اور 70 رنز کی برق رفتار باری کس کو یاد نہیں ہوگی یہی وہ سیریز تھی جس میں عظیم گلن میگراتھ کو رزاق کے ہاتھوں 5 گیندوں پر 5 چوکے بھی رسید ہوئے تھے،اسی سیریز میں 14 وکٹوں اور 225 کے ساتھ پلیئر آف دی سیریز بھی عبدالرزاق ٹہرے تھے۔

جون 2000 میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک کرکے وہ کم عمر ترین بولر بن گئے تھے اسی طرح 2002 میں افریقہ کے خلاف 112 رنز کی باری اور افریقہ ہی کے خلاف 2010 میں ہدف کے تعاقب میں مشکلات میں گھری ٹیم کا بیڑہ پار کرنے میں 10 چھکوں کی مدد سے کھیلی گئی 109 رنز کی باری تو زباں زد عام ہے،2009 ٹؤنٹی ورلڈکپ فائنل میں بھی رزاق نے سری لنکا کو شروع میں ہی ٹارچر کرکے فتح کی بنیاد ڈالی تھی اور میچ میں جے سوریا،جیہان مبارک اور مہیلا جیا وردھنا جیسی وکٹیں اکھاڑ کر جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

مختصراً عبدالرزاق کا کیریئر ملاحظہ فرمائیں۔
ٹیسٹ کیریئر
میچز:45
اننگز:77
رنز:1946
بیسٹ:134
اوسط:28.61
سینچریاں:3
ففٹیز:7
وکٹیں:100
بیسٹ بولنگ فگرز:5/35

ون ڈےکیریئر
میچز:265
اننگز:228
رنز:5080
بیسٹ:112
اوسط:29.70
سٹرائیک ریٹ:81.25
سینچریاں:3
ففٹیز:23
وکٹیں:269
بیسٹ بولنگ فگرز:6/35

ٹی ٹؤئنٹی فارمیٹ میں بھی 29 اننگز میں 46 ناٹ آوٹ کی بیسٹ باری سمیت 393 رنز 116 کے سٹرائیک ریٹ سے بنائے اور 20 وکٹیں حاصل کی۔

ᴡᴏʀꜱᴛ ᴇᴠᴇʀ ᴛɪᴍᴇ ꜰᴏʀ ᴘᴀᴋɪꜱᴛᴀɴ ᴄʀɪᴄᴋᴇᴛ ɪɴ ʜɪꜱᴛᴏʀʏ.Bangladesh creates history by clean sweeping Pakistan in test series.
03/09/2024

ᴡᴏʀꜱᴛ ᴇᴠᴇʀ ᴛɪᴍᴇ ꜰᴏʀ ᴘᴀᴋɪꜱᴛᴀɴ ᴄʀɪᴄᴋᴇᴛ ɪɴ ʜɪꜱᴛᴏʀʏ.
Bangladesh creates history by clean sweeping Pakistan in test series.

29/08/2024

Rainy Weather | Motorway M-2 |

24/08/2024

220 KV Transmission Line | Stringing | Conductor Pulling |

23/08/2024

Travel on Canal Road To Thokar Niaz Baig Lahore

Super 8 Points Table22 June 2024
22/06/2024

Super 8 Points Table
22 June 2024



Address

Johar Town
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Amjad Tufail Bhatti posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share