
29/03/2025
احمد نورانی صاحب نے جب فیکٹ فوکس پر بلاسفیمی کے گروہ کو بے نقاب کیا جو ملک کے طول و عرض میں نوجوانوں کو نشانہ بنا رہا تھا۔ جہاں چند لوگوں کے معاشی چولہوں میں معصوم لوگوں کے ارمان جل رہے تھے کسی ضعیف باپ کی امید پر توہین کا ہتھوڑا چل رہا تھا تو کہیں ممتا سے استقامت کا بلیدان اپنے مذموم مقاصد کے لئے لیا جا رہا تھا۔ جتھے کے جذبات کو اشتعال کی آنچ پر بھڑکانے والے لوگوں کے لئے توہین سے اچھا کاروبار کوئی نہیں ہو سکتا۔
چار جنوری 2011 کی اداس شام یاد کے حجرے میں ہمیشہ کے لئے مقید ہو گئی۔ سوریا کے انگارے زمستانی موسم کی لپیٹ میں تھے، اندھیرے کا فتور یخ بستہ ہواؤں سے لبریز ت...