Ghazal,s

Ghazal,s تمہارے لئے کتاب کا کوئی قصہ ہے محبت !!
سن لو ہمارے لئے ای?

26/02/2026
26/02/2026

حرفِ رنجش پہ کوئی بات بھی ہو سکتی ہے
عین مُمکن ہے، مُلاقات بھی ہو سکتی ہے

زندگی پُھول ہے، خوشبو ہے، مگر یاد رہے!
زندگی، گردشِ حالات بھی ہو سکتی ہے.
💜💜

24/02/2026
24/02/2026

تری ہی شکل کے بت ہیں کئی تراشے ہوئے
نہ پوچھ کعبۂ دل میں بھی کیا تماشے ہوئے
ہماری لاش کو میدان عشق میں پہچان
بجھی ہوئی سی ہیں آنکھیں تو دل خراشے ہوئے
بوقت وصل کوئی بات بھی نہ کی ہم نے
زباں تھی سوکھی ہوئی ہونٹ ارتعاشے ہوئے
وہ کیسے بات کو تولیں گے اور بولیں گے
جو پل میں تولے ہوئے اور پل میں ماشے ہوئے
مذاق چھوڑ بتا یہ کہ مجھ سے کیا پردہ
ترے نقوش ہیں سارے مرے تلاشے ہوئے
میں تیرے شہر سے نکلا تھا عین اس لمحہ
ترے نکاح پہ تقسیم جب بتاشے ہوئے

پھر حسیں وادیٔ گلشن میں سجا لی آنکھیں جب سے اس شوخ کی دیکھی ہیں غزالی آنکھیں تو نے اے دوست یہ کیوں مجھ سے چرا لی آنکھیں ...
24/02/2026

پھر حسیں وادیٔ گلشن میں سجا لی آنکھیں
جب سے اس شوخ کی دیکھی ہیں غزالی آنکھیں

تو نے اے دوست یہ کیوں مجھ سے چرا لی آنکھیں
اب لئے پھرتا ہوں در در پہ سوالی آنکھیں

دل میں اٹھنے لگے طوفان و حوادث پیہم
ان کی آنکھوں سے یہ کیوں میں نے ملا لی آنکھیں

مضطرب ہو گیا دل اپنا نظاروں کے لئے
دیکھ کر مجھ کو کسی نے جو چھپا لی آنکھیں

میری آنکھوں کو میسر تھا سکوں جن کے سبب
چھپ گئیں جانے کہاں اب وہ مثالی آنکھیں

کیسے ہم کرتے تمناؤں کا اظہار امیرؔ
لب ادھر کھولے ادھر اس نے نکالی آنکھیں

21/10/2025

Yasr unmoly

20/10/2025
20/10/2025
08/10/2025

میں عشق و محبت کی کھلاڑی تو نہیں تھی
میں تیری کبھی راج کماری تو نہیں تھی

بخشے ہیں مجھے تُو نے ہی یہ جنگل و صحرا
میں گردشِ حالات کی ماری تو نہیں تھی

تھی میرے مقدر کے اندھیروں میں ستم گر
ہر جیت ترے پیار میں ہاری تو نہیں تھی

جو وحشت و دہشت کی طرفدار ہوئی ہے
یہ قوم محبت کی شکاری تو نہیں تھی

گزرے تھے جہاں اپنی جوانی کے مہینے
معلوم ہوا بستی ہماری تو نہیں تھی

آنکھوں میں قیامت کے مناظر تو تھے وشمہ
ہونٹوں پہ مرے آہ و زاری تو نہیں تھی

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghazal,s posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ghazal,s:

Share