IER Sharing/Corner Confessions

IER Sharing/Corner Confessions This page is all about you ,everybody to share their stories and confessions to everyone. your identity will be kept secret ..

12/01/2026

بہرحال _! یہ دِل گریزاں ہے مُحبت سے آپ یقین دہانی کا تکلف نہ کریں 🍂🖤

11/01/2026

حال ہی میں دو واقعات ہوئے۔
عاقل و بالغ عوام کو جگانے کے لیے۔
بچے اور تنگ زہنیت لوگ پوسٹ سے دور رہیں۔۔

ایک ہم سے پی ایچ ڈی کی فی میل اسٹوڈنٹ نے رابطہ کیا اور کہا کہ انہیں ایک موضوع پر اپنا ریسرچ پیپر مرتب کرنا ہے اس پر رہنمائی چاہیے۔ ہم نے پہلے تو معذرت کی کہ وقت کی کمی کے باعث ممکن نہ ہو سکے گا، پھر ایویں مارے تجسس موضوع پوچھ لیا۔

ان کا جواب تھا: کنواری لڑکیوں کا بڑی عمر کے مردوں سے مراسم قائم کرنا، وجوہات، زندگی پر اثرات، اور شریعت کی نظر میں اس کا حل؟

موضوع دلچسپ تھا اور معاشرے کا بڑھتا ہوا ناسور بھی۔۔
ہم نے کہا دیکھیں کچھ لکھ کر دینے کا وقت نہیں ہے، ہم سے وقت لے کر کال پر آجائیں، ہم جو کہیں ان کے نوٹس بنا لیں یا چاہیں تو ریکارڈ کرلیں اور جو سمجھ آئے بعد میں اپنی تحقیق میں جو مواد کام کا لگے اسے استعمال کر لیجیے گا۔۔

خیر کال پر بات ہوئی تو ہم نے ان سے پوچھا کہ اب تک آپ نے کیا تحقیق کی ہے اس پر ؟
جس پر انہوں نے کچھ حوالہ جات کا ذکر کیا اور ساتھ یہ بھی کہا کہ ایسی بہت ساری اسٹوڈنٹس لڑکیوں کے انٹرویو کیے ہیں اور جاری ہیں جو ایسے رشتوں میں رہی ہیں یا موجود ہیں۔۔
اس کے بعد ہم نے گھنٹہ بھر تقریر کی جسے وہ کچھ دیر لکھنے کی کوشش کرتی رہیں پھر اجازت لے کر بقیہ سب ریکارڈ کرلیا۔۔

حیرانی کی بات ہے کہ جو آنکھوں دیکھے حال اور انٹرویو سے اخذ کردہ نتائج انہوں نے بتائے ان سے کسی حد تک تو ہم واقف تھے پر جس نہج پر معاملات پہنچ چکے تھے وہ انکشافات ہمارے لیے حیران کن تھے۔۔

دوسرا واقعہ آج کا ہے کہ ایک صاحب جن سے شناسائی کو کوئی بیس سال کا عرصہ گزر گیا ہے۔۔ ان سے کسی اور سلسلے میں کال پر بات ہو رہی تھی، کسی کے رشتے کے حوالے سے موضوع چِھڑا اور ماضی کے دریچوں سے بات اس طرف نکل گئی کہ کالج یونیورسٹی کے کیا حال احوال ہیں، پھر پرانی دوستی کو خاطر میں لاکر انہوں نے اپنے دورِ جاہلیت کے واقعات سنانا شروع کیے جہاں اس قدر تفصیلات تھیں کہ بیان کرنا مشکل ہے۔۔

ویسے تو اس موضوع پر وقتاً فوقتاً کئی افراد نے کئی معلومات دی ہیں۔۔ البتہ جو تفصیلات ان دونوں سے اب تک ملی وہ پہلے نہ تھیں۔۔

محترمہ کے مطابق لڑکیوں میں "شوگر ڈیڈی" کی اصطلاح مشہور ہے۔۔ یہ کامیاب مردوں سے پھنستی یا پھنساتی صرف پیسے کی خاطر ہیں، ان مردوں کی ہر طرح کی خواہش پورا کرنے کے بدلے انہیں اچھا کھانا پینا، موبائل، گفٹ، گاڑیوں کی سیر، برانڈڈ کپڑے، جوتے، پرس اور دیگر تحفے تحائف ملتے ہیں جس سے یہ سوسائٹی میں اپنا اسٹینڈرڈ اعلی بنا کر پیش کرتی ہیں بھلے ہی گھر سے عبایا پہن کر آتی ہوں۔۔ پر تعلیمی اداروں سے Bunk کرتے ہی یہ حجاب اتر جاتا ہے اور پھر کرتی ہیں یہ وہ زندگی انجوائے جو شائد ان کے مستقبل کا شوہر انہیں کبھی یہ سب نہ کرنے دے گا۔۔ اثرات کیا ہوں گے؟

ایمان کا سودا کرنے سے بڑا نقصان کیا ہے کوئی؟ بعض اوقات بیماریاں پکڑ لیتی ہیں، جسمانی ساخت بدل جاتی ہے اور کچھ حاملہ بھی ہو جاتی ہیں لیکن ہر چیز کا حل موجود ہے۔۔ گھر والوں کو معلوم ہوتا ہے کہ بچی اعلی تعلیم حاصل کر رہی ہے اور ستو پی کر مطمئن ہوکر غافل رہتے ہیں اور عزتیں سڑکوں، ہوٹلوں، پارکوں، پارکنگ، بند کمروں اور ہوسٹلوں میں نیلام ہو رہی ہوتی ہے۔۔ نقصانات یہ بتائے کہ کچھ شاطر مرد ان کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنا لیتے ہیں۔۔ اس کے بعد وہ ان پر خرچ نہیں کرتے بلکہ بلیک میل کرکے انہیں پھانسے رکھتے ہیں۔۔ یعنی اجرت بھی نہیں ملتی پر رکھیل بنے رہنا پڑتا ہے۔۔

ساتھ ہی بہت سی لڑکیوں نے اپنی پسند کا ہم عمر بوائے فرینڈ بھی رکھا ہوتا ہے جس کے ساتھ الگ مزے کرتی ہیں پر ایک طالب علم لڑکا خود وہ ششکے نہیں کروا سکتا جن پر ایک اسٹیبلشڈ مرد قدرت رکھتا ہے۔۔ بوائے فرینڈ رکھتی ہیں اپنی جنسی تسکین اور دوسری لڑکیوں کو دکھانے کے لیے۔۔ اور اپنی نفسی خواہشات پوری کروانے کے لیے شادی شدہ مردوں کی ایک بڑی کھیپ ہمہ وقت دستیاب رہتی ہے۔۔

کچھ تو اس کارِ شر میں بہنیں بن جاتی ہیں اور بیک وقت ایک مرد کے ساتھ گروپ کی شکل میں موجود رہتی ہیں۔۔ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ مرد کتنا بڑا شوگر ڈیڈی ہے۔۔

یہ رشتہ محبت نہیں، ضرورت کی بنیاد پر قائم ہوتا ہے۔۔ محترمہ نے بتایا کہ انہوں نے کچھ نئی شادی شدہ خواتین کا بھی انٹرویو لیا جو ماضی میں حرام کاریوں میں ملوث تھیں، ان کی زندگی بقول ان کے اب بورننگ ترین ہے، کچھ کو اس بات کا پچھتاوا ہے کہ کاش ابھی شادی نہ کرتی تو وہ زندگی مزید انجوائے کر پاتیں، کچھ اس بات پر پشیمان کہ ہمارا شوہر ہم پر ویسے خرچ کیوں نہیں کرتا اور کچھ اس بات پر نالاں کہ کاش یہ سب نہ کرتی اور اسلام سے اس قدر دور نہ ہوتیں۔۔

مردوں کی طرف کی تفصیلات یہ صاحب بتاتے ہیں کہ انہوں نے خود اپنے دور میں ہر عمر کی عورت کو اپنی گاڑی میں گھمایا ہے، نیز ان کے دیگر دوست بھی اس بات پر گواہ ہیں کہ وہ سب ہی ان کاموں میں ملوث رہے ہیں۔۔

پندرہ سولہ سال کی بچیوں سے لے کر پچاس سالہ عورت تک ہر عمر اور قسم کی فی میل با آسانی شوگر ڈیڈیز کے لیے دستیاب ہوتی ہیں، یہ پروفیشنلی فاحشائیں نہیں ہوتی، جسمانی طور پر اور مزاج میں فاحشاوں سے قدرے بہتر، صاف ستھری اور جو رجھانا، لبھانا اور منانا جانتی ہے، جس کی ذمہ داری سر پر اٹھانی نہیں پڑتی، یہ نہ ناراض ہوتی ہے نہ تقاضے کرتی ہے، بس ان پر خرچ کرو اور یہ تمہاری، جو سمجھ نہ آئے تو دنیا ختم نہیں ہوتی، بندہ/بندی بدل لو روزانہ کی بنیاد پر جیسے کپڑے تبدیل کیے جاتے ہیں، کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے۔۔

خواتین میں تین اقسام ہیں،

ایک وہ جو خود "شوگر ماما" ہوتی ہیں یعنی ہائی سوسائیٹی کی وہ عورت جو اپنے شوہر سے تسکین نہیں حاصل کر پاتی یا بیزار ہوتی ہے پر مالدار ہونے کی وجہ سے چھوٹی عمر کے لڑکوں پر پیسہ خرچ کرکے اپنی شہوت مٹاتی ہیں۔۔

دوسری مڈل کلاس آنٹیاں، جو پیسہ تو خرچ نہیں کرتی پر اس قابل بھی نہیں ہوتی کہ ان پر کوئی مرد اپنا پیسہ خرچ کرے۔۔ یہ رشتہ بس جنسی تسکین مٹانے کی خاطر بھائی بندی کی بنیاد پر قائم ہوتا ہے۔۔ ایڈوینچر کا ایڈوینچر اور پلے سے گیا کچھ بھی نہیں۔۔ سامنے لڑکا ہو یا انکل ان کے گھروں کی عورتیں اپنی جگہ مطمئن اور ان آنٹیوں کے شوہر اپنی جگہ پر اطمینان کہ گھر کی عزت گھر میں محفوظ ہے۔۔

تیسری قسم کنواری لڑکیوں کی ہے جو زندگی انجوائے کرنا چاہتی ہیں اور صرف امیر، مالدار یا پھر ہوس پرست اشخاص کو گھیرتی ہیں جو خود لٹنے کو تیار ہوں، گھر میں بیویاں ان کے لیے بنیں سنوریں پر انہیں فرق نہیں پڑتا کیونکہ ساری رنگینیاں تو باہر ہی دیکھ کر آتے ہیں۔۔

جسے کچی عمر کی نوجوان لڑکیاں کثرت سے دستیاب ہوں اسے اپنی بیوی کیونکر بھلی لگے گی؟

وہ پورن دیکھ کر اس جانب راغب ہوتا ہے، کوئی ہاتھ لگ جائے تو پھر سب بھلا کر اسی راہ پر چل نکل کر ان لڑکیوں سے اپنی ساری فینٹسی پوری کرتا ہے، تھکا ہارا گھر لوٹتا ہے، بیوی کا چہرہ دیکھتا ہے تو موڈ خراب، کھانا کھا کر نہ آیا ہو تو کھا کر فون میں گھس جاتا ہے، ریلز دیکھنا یا لڈو اسٹار کھیلنا۔۔ ایک ڈیڑھ بجے تک نیند آجانا اور پھر اگلے دن وہی روٹین، کام، دوسرا کام اور گھر بس۔۔

بیوی کو سمجھ نہیں آتا کہ اچانک اٹینشن نہ ملنے کی وجہ کیا ہے؟
وہ بلاتی رہتی ہے پر اس کے سر پر جوں تک نہیں رینگتی۔۔ نتیجہ؟

ٹوٹتے گھر یا عمر بھر کے سمجھوتے۔۔ ہاں بعض اوقات یہی بیویاں جن کے حقوق ادا نہیں ہوتے اور تقاضے سر چڑھ کر بولتے ہیں پھر یہی وہ "آنٹیاں" بن جاتی ہیں اور اپنی تسکین کا سامان کہیں اور سے پورا کرتی ہیں۔۔

دیر سویر شوہر کا اگر دیوالیہ نکل جائے تو اسے اپنی بیوی یاد آتی ہے کہ چلو گھر میں بھینس پال تو رکھی ہے۔۔ اب یہ اسے بلاتا ہے تو وہ ٹھینگا دکھاتی ہے کیونکہ اب یہ خود اپنے شوہر حال ہی میں دو واقعات ہوئے۔۔

انا للہ وانا الیہ راجعون،
یہ ہے ہمارے معاشرے کی ایک بھیانک کڑوی سچائی جو نہ نگل سکتے ہیں نہ اگل سکتے ہیںالحق

11/01/2026
‏"خود کو آباد رکھو،‏مرجھائے پھولوں کا کوئی خریدار نہیں ہوتا."
06/01/2026

‏"خود کو آباد رکھو،
‏مرجھائے پھولوں کا کوئی خریدار نہیں ہوتا."

"لڑکا کبھی لڑکی کا دوست نہیں ہو سکتا کیونکہ اس میں جذبہ ہے، خواہش ہے۔"(شیکسپیئر)آئرش شاعر آسکر وائلڈ نے بھی یہی کہا تھا۔...
06/01/2026

"لڑکا کبھی لڑکی کا دوست نہیں ہو سکتا کیونکہ اس میں جذبہ ہے، خواہش ہے۔"
(شیکسپیئر)
آئرش شاعر آسکر وائلڈ نے بھی یہی کہا تھا۔۔۔!
"مرد اور عورت کے درمیان صرف دوستی کا ہونا ناممکن ہے۔ خواہش، کمزوری، نفرت یا محبت جو ہو سکتی ہے۔"

"ایک لڑکا اور لڑکی دوست ہو سکتے ہیں، لیکن وہ محبت میں ضرور پڑ جائیں گے۔ شاید بہت کم وقت کے لیے یا غلط وقت پر، یا بہت دیر سے، یا شاید ہمیشہ کے لیے لیکن وہ محبت میں پڑ جائیں گے۔"
(ہمایوں احمد)
سچ پوچھیں تو لڑکے اور لڑکی کے درمیان محض دوستی ناممکن اور خلاف فطرت ہے کیونکہ اگر صرف دوستی ہو گی تو فطرت اپنا وجود کھو دے گی۔ مقناطیس اور لوہا کبھی ایک ساتھ نہیں ہو سکتے۔ یہ اپنی طرف متوجہ کرے گا۔ اگر کوئی اس سے گریز کرتا ہے تو وہ یا تو منافق ہے یا دھوکہ دے رہا ہے خود کو یاں کسی اور کو۔۔۔!

05/01/2026

#2588
By a girl

Asslam O alaikum
My student was in love with me but he is only 16 year old
meri age 18 thi jab mene teaching start ki thi us wqt uski age 15 thi 9 class mein tha i was his computer teacher bht tameez dar aur piayara sa student th mein use bilkl bacha samjhti thi but after some time mujhe pta chala he was in love with me wo jistarah mujhe dekhta tha adore krta tha mujhe samjh me agya bad mein ye baat usne khud bh btai but still after his confession mene ziada koi interest nhi lia mujhse bht chota tha mene usko samjhane ki koshish ki par wo hamesha wohi bachon wali bat mere parents ne mera Rishta krdiya mera nikah bht jldi jldi mein hua jis raat mera nikah tha us raat uski itni calls thi behad mene call uthai mein Dulhan bni hui th usne mujhe call par btaya k mein apke ghar k neeche hun jab mene window se dekha he was there usko lga nikah wala mene use Mazak kia th magar mujhe dekhne k bad he cant hold his tears wo samne bike pr betha tha ansoon saaf krrha th that moment my heart break into pieces when i was signing my nikah nama mere samne us bache ki chehra ata raha phr uske bad wo gyb hogya then wo mere khaab mein anay lga phr bh i ignored qk mene uski wajah se teaching bh chordi th recently i joined school again qk principal ne bht req ki thi lkn jab mene usko dekha mein use nzran nh mila pai na hi usne sir uthaya wo mujhe dekh kr shock thaa lkn wo itna ziada kamzor lgraha th jab se mene school join kia hai na wo lunch krta hai na wo khin jata hai he is prefect in school and topper too mere period mein itna jldi jldi likhta hai tak kaam khtm ho aur kisi Tarah wo chala jaye mein jitna hoske uski nazron se door rehti hun pr wo hnsna bh bhool gya hai baat salam krna to door i realize now k choti umer mein dill toot jaye to kia hota hai ab mujhe samjh nh araha kia krun mein

05/01/2026

#2587
By a boy

Hi, 21 Male here.. Good looking and Heighted

Doing PharmD & almost Meri degree complete honay wali hai!
Masla ye hai k mein Roz orange train se ata jata hun university
Toh pta ni kyun log line marnay lg jatay.. especially uncles or 25 to 30 age k around waly males 😂🥹
Darhi mooch wala larka hun mein, Burger werger b Nahin hun or na he sparrowusa24 jesa hun
Magr phir b na janay Kya mindset ho gya hua hai logo kaa
Dekhtay hain pehlay toh,,, or phir continuously straight forward dekhtay rehtay
Toh is wja se Mujhey kbhi kbar itna zyada awkward lagta hai k 1 train se utr k Dusri mein Jana prta hai

How to deal with this situation yaar???? Ab toh tang aa gya hun
Mein otovert hun! Esi situations mein confidence Nahin rehta mujh mein

Roz Roz mask b Nahin lgaya jata abb
Kya Kiya jaye iskay ilawa!!!???
Transport change ka option b Nahin mery pas

کچھ دوریاں محض فاصلہ نہیں ہوتیں، بلکہ تباہی کا پیش خیمہ ہوتی ہیں۔ ہری گھاس کا لالچ جب آنکھوں پر پٹی باندھ دے، تو انسان ک...
04/01/2026

کچھ دوریاں محض فاصلہ نہیں ہوتیں، بلکہ تباہی کا پیش خیمہ ہوتی ہیں۔ ہری گھاس کا لالچ جب آنکھوں پر پٹی باندھ دے، تو انسان کو اپنے پیچھے آنے والے خطرے کی آہٹ سنائی نہیں دیتی۔ مالک کی گرفت میں رہنا قید نہیں، تحفظ ہے۔ کیونکہ باڑ کے اس پار کی ہریالی دیکھنے میں تو بھلی معلوم ہوتی ہے، مگر وہاں کوئی بچانے والا نہیں ہوتا۔ اپنی حدود میں رہ کر جینا ہی سکون کا اصل راستہ ہے۔"

03/01/2026

#2586
By a girl

میں کم عمری میں، جب میں 9ویں یا 10ویں جماعت میں تھی، نادانی اور ماحول کے اثر میں آ کر ایک قریبی کزن کے کہنے پر ایک لڑکے سے محدود اور وقفے وقفے سے بات کرنے لگی۔ یہ سلسلہ تقریباً ایک سال تک رہا، مگر اس میں نہ کوئی غلط، فحش یا ناجائز تعلق تھا، نہ تصاویر کا لین دین، اور نہ ہی کوئی غیر اخلاقی عمل۔ ایک موقع پر اس لڑکے کا میرے ہاتھ پر بوسہ مجھے ناگوار گزرا، جس کے بعد میں نے فوراً یہ باب بند کر دیا۔ بعد میں میں نے خود گھر والوں کو سچ بتایا، اللہ سے معافی مانگی اور معاملہ ختم سمجھ لیا۔
بدقسمتی سے اسی کزن نے خود کو بچانے کے لیے مجھ پر جھوٹے الزامات لگا کر مجھے بدنام کیا، جس کے نتیجے میں میں شدید ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کا شکار ہو گئی۔ مجھے یہ احساس دلایا گیا کہ شاید میری عزت ختم ہو چکی ہے، حالانکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس تھی۔ انہی حالات میں میں یہ سوچنے پر مجبور ہوئی کہ یا تو جلد شادی ہو جائے یا وہ پہلا لڑکا سچ بتا دے کہ اس سب کے پیچھے کزن تھی۔
اسی ذہنی الجھن اور سچ کی تلاش میں، جب میری عمر تقریباً 19 سال تھی، میری بات چیت ایک اور شخص سے ہوئی۔ ابتدا ہی سے اسے میرے ماضی اور پوری حقیقت کا علم تھا، اور یہ بھی معلوم تھا کہ میرا مقصد صرف وضاحت اور سچائی تھا۔ یہی دوسرا شخص میری زندگی کی اصل محبت بنا۔ میں نے اس کے ساتھ پورے خلوص، سچائی اور وفاداری کے ساتھ تقریباً 11 سال گزارے۔ میں نے نہ اسے کبھی دھوکہ دیا، نہ کچھ چھپایا، اور ہمیشہ سچ کا راستہ اختیار کیا۔
اس کے باوجود، اس شخص نے مجھے وعدوں اور امیدوں پر رکھ کر بغیر کسی واضح وجہ کے چھوڑ دیا۔ اس کے بعد میں شدید پریشانی اور ذہنی کرب میں مبتلا ہو گئی اور بار بار یہ خیال آنے لگا کہ شاید اس نے مجھے میرے ماضی کی وجہ سے چھوڑا ہو۔ حالانکہ اللہ بہتر جانتا ہے کہ میرا ماضی صرف بچپن کی ایک نادان بات چیت تک محدود تھا، اس میں کوئی گناہ، کوئی ناجائز تعلق اور کوئی بے حیائی شامل نہیں تھی۔
آج، جب میری عمر 31 سال ہے، میں پورے یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ پہلا معاملہ محض کم عمری اور نادانی کا ایک مختصر باب تھا، جبکہ حقیقی محبت، وابستگی اور جذباتی تعلق مجھے صرف دوسرے شخص سے تھا۔ اس کے باوجود میں نے بارہا معافی بھی مانگی، حالانکہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، پھر بھی تنہا رہ گئی۔
میرا سوال یہ ہے کہ کیا دوسرا شخص واقعی مجھے میرے ماضی کی وجہ سے چھوڑ گیا؟ کیا مرد کبھی معاف نہیں کرتے؟ حالانکہ میں نے سچ بتایا، کچھ نہیں چھپایا، پھر بھی کیا سچ بولنا اتنا بڑا گناہ ہے؟ کیا آپ میں سے کوئی ایسا ہے جس نے اپنا ماضی بتایا ہو اور سامنے والے نے اسے قبول کیا ہو؟ کیا واقعی ماضی اور سچائی انسان کو اس قدر سزا دینے کے قابل بنا دیتے ہیں؟

30/11/2025

#2585
By a girl

Ch***ry sahib ho gaye ho pass? Apki bhi farewell party hay phr PULC dept say pass honay ki khoshi mein? Ya phr fail ho gaye ho? 😬😂😂

Address

IER Punjab University New Campus
Lahore
54500

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when IER Sharing/Corner Confessions posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share