10/05/2025
آئی جی اسلام آباد کا وائرلیس سیٹ کے ذریعے حکم: سرکاری گاڑیوں، تھانوں اور دفاتر پر سبز ہلالی پرچم فوری لگایا جائے
اسلام آباد: انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد نے وائرلیس سیٹ کے ذریعے تمام افسران کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی سرکاری گاڑیوں، تھانوں اور دفاتر پر سبز ہلالی پرچم آویزاں کریں۔
یہ اقدام قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ اپنے گھروں، دفاتر دکانوں پر پٹرول پمپوں پر اور گاڑیوں پر قومی پرچم لہرا کر وطن سے محبت کا اظہار کریں۔