Shakargarr daily news

Shakargarr daily news شکرگڑھ ڈیلی نیوز آپ سب کی پہچان حق سچ کی آواز اٹھانے والا واحد پیج؛ جو الحمد للہ آپ سب کے تعاون سے سرفہرست ہے،

14/09/2026

پاکستانی عوام سے پٹرول ریلیف کی مد میں حکومت کی ایک اور باریک واردات 9771 پر میسج کے تین روپے کاٹ کر اربوں روپے بٹورے جائیں گے۔

14/09/2026

میں حیران ہوں ھنڈا موٹر سائیکل 125 کے سلنسر کا ساونڈ سونگھنے والی قوم ترقی کرے گی میاں صاحب تن کے رکھو تسی ٹھیک ہو

12/09/2026

یقین کریں 'انسان پر زوال
تب شروع ھوتا ہے جب وہ اپنے مخلص لوگوں کے ساتھ منافقت شروع کردیتا ہے۔

12/09/2026

کونسا کاروبار اس وقت پاکستان میں اچھا چل رہا ہے دوسرے لوگوں مشورہ دیں تاکہ وہ بھی بلا تاخیر شروع کریں؟

11/09/2026

رات کے 12:20 سے 1:20 تک لوڈشیڈنگ میرے نزدیک کوئی جاہل حکمران ھی کروا سکتا ھے۔ غریب کے بچے مچھر میں تڑپ رہے ہیں

11/09/2026

پنجاب بھر میں محکمہ اینٹی کرپشن کی کاروایاں تیزی سے جاری مختلف اداروں میں کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ

پاکستانیوں یہ عمرہ کر کے نہیں آئے ،،، بلکہ رشوت لیتے ہوئے رنگ ہاتھوں پکڑے گئے ،،،،گرفتاری ہوئی اور ہتھکڑیاں لگیں  ان کے ...
11/09/2026

پاکستانیوں یہ عمرہ کر کے نہیں آئے ،،، بلکہ رشوت لیتے ہوئے رنگ ہاتھوں پکڑے گئے ،،،،گرفتاری ہوئی اور ہتھکڑیاں لگیں
ان کے گلے میں پھولوں کے ہار اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنا سمجھ میں نہیں آیا
ان میں ایک اسسٹنٹ کمشنر جہلم کا ریڈر اور دوسرا آپریٹر ہے ،،،، اینٹی کرپشن کی ٹیم نے انہیں ان کے آفس میں رنگے ہاتھوں پکڑا ایف آئی آر درج ہوئی ،، گرفتاریاں ہوئیں اور ان کی تصویریں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئیں
عدالت نے ضمانت دی پھر ان کا ایسا استقبال ہوا جیسے کشمیر فتح کر کے آئے ہوں ،،،،،، بس یہی بوسیدہ نظام ھے میرے اور اپ کے ملک کا۔ اب بتاؤ بندہ ماتم کرے یا ہنسے

11/09/2026

کاروبار تباہ'پراپرٹی کاروبار تباہ'ملکی معیشت تباہ کسان تباہ'روزگار کوئی نہیں۔ سمجھ سے باہر ھے حکومت کرنا کیا چاہتی ھے عوام کے ساتھ

پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ🏠 پرائیویٹ عمارتوں میں پٹواری خانے بند🏢 پرائیویٹ منشی بھی فارغپنجاب حکومت کی جانب سے تمام پٹواری...
10/09/2026

پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ
🏠 پرائیویٹ عمارتوں میں پٹواری خانے بند
🏢 پرائیویٹ منشی بھی فارغ
پنجاب حکومت کی جانب سے تمام پٹواریوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ اب تمام پٹواری تحصیل آفس میں بیٹھیں گے۔
✅ کسی بھی قسم کا پرائیویٹ پٹواری خانہ یا بیٹھک رکھنے پر پابندی ہوگی۔
✅ پٹواریوں کو سرکاری دفاتر میں فرائض انجام دینے کی ہدایت۔
✅ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔
📞 شکایات اور فوری اطلاع کے لیے 1350 ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔
📌 شفاف انتظامیہ، بہتر پنجاب
#1350

بیوہ خاتون سے 50 ہزار روپے رشوت لینے والا اے ایس آئی گرفتار، اینٹی کرپشن سیالکوٹ کی ٹریپ ریڈسیالکوٹ: اینٹی کرپشن سیالکوٹ...
10/09/2026

بیوہ خاتون سے 50 ہزار روپے رشوت لینے والا اے ایس آئی گرفتار، اینٹی کرپشن سیالکوٹ کی ٹریپ ریڈ

سیالکوٹ: اینٹی کرپشن سیالکوٹ نے کرپشن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بڈیانہ میں تعینات پولیس اے ایس آئی محمود علی کو مبینہ طور پر 50 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے ٹریپ ریڈ کے دوران گرفتار کر لیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ایک بیوہ خاتون نے شکایت درج کروائی تھی کہ تھانہ بڈیانہ میں تعینات اے ایس آئی محمود علی کی جانب سے سرکاری معاملے میں کارروائی کے عوض مبینہ طور پر 50 ہزار روپے رشوت طلب کی جا رہی ہے۔

شکایت موصول ہونے پر اینٹی کرپشن سیالکوٹ نے معاملے کی تصدیق اور قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد کارروائی کا منصوبہ بنایا۔ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن رانا مبشر علی کی نگرانی میں ٹیم نے ٹریپ ریڈ کیا اور مبینہ طور پر رشوت کی رقم وصول کرتے ہوئے اے ایس آئی محمود علی کو گرفتار کر لیا۔

حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے مبینہ طور پر 50 ہزار روپے رشوت کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ گرفتار پولیس اہلکار محمود علی بی ایس-11 کا اے ایس آئی ہے اور تھانہ بڈیانہ میں تعینات تھا۔

Address

Model Twon
Jeddah
22230

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shakargarr daily news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shakargarr daily news:

Shortcuts

Share