28/07/2019
فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے پاکستانیوں میں سے 16 عازمین حجاز مقدس میں جاں بحق ہوگئے ہیں جنہیں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اب تک ایک لاکھ 29 ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، جن میں 93 ہزار سرکاری جب کہ 36 ہزار عازمین نجی حج سکیم کے ذریعے پہنچے ہیں۔
سرکاری حج اسکیم کے تحت آنے والے 81 ہزار عازمین حج اس وقت مکہ مکرمہ میں موجود ہیں جن میں 47 ہزار عازمین مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کر کے مکہ پہنچے ہیں جب کہ 12 ہزار عازمین حج ابھی مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔ اب تک مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 16 عازمین کی طبعی اموات واقع ہوئی ہیں جن میں سے 12 سرکاری اور 4 نجی حج اسکیم کے تحت حجاز مقدس پہنچے تھے، تمام کی تدفین مدینہ منورہ کے جنت البقیع اور مکہ مکرمہ کے شرائع قبرستان میں کر دی گئی
Maverix Media
Maverix Digital