Daily Sahib Lahore

Daily Sahib Lahore T.V. MEDIA

29/11/2021

m.me/alfalah.adsen

Please Like & Share

We offer the Best Designing, Advertising & Printing Services that are Tailored to your Personal and Business Requisites. With our superb creativity and unusual style of working.

work on call or whatsapp:
+92-321-6999906
[email protected]

بات کو سمجھنے کی کوشش کریں اس وقت سب سے ذیادہ ضروری آپ اور آپ کے گھر والوں کی زندگی ہے... خدارا احتیاط کریں... گھروں میں...
23/03/2020

بات کو سمجھنے کی کوشش کریں اس وقت سب سے ذیادہ ضروری آپ اور آپ کے گھر والوں کی زندگی ہے...
خدارا احتیاط کریں...
گھروں میں رہیں...
اپنی اور اپنے خاندان اور اپنے لوگوں کی جان خطرے میں نہ ڈالیں

‫کورونا وائرس کی روک تھام کے لیےحکومت کا ساتھ دیں۔۔۔ شکریہ
23/03/2020

‫کورونا وائرس کی روک تھام کے لیےحکومت کا ساتھ دیں۔۔۔ شکریہ

ہمارا ساتھ دیںایسے افراد کے لئے جو اپنے گھر کے راش کے لئے دیہاڑی لگاتے تھے ان  کی مدد میں ہم سے تعاون فرمائیں
23/03/2020

ہمارا ساتھ دیں
ایسے افراد کے لئے جو اپنے گھر کے راش کے لئے دیہاڑی لگاتے تھے ان کی مدد میں ہم سے تعاون فرمائیں

ساہیوال : میجر جنرل آصف غفور باجوہ صاحب کا ساہیوال  حاجی عبدالقیوم ہسپتال ساہیوال اور ڈی ایچ کیو کا دورہ کیاکررونا وائرس...
23/03/2020

ساہیوال : میجر جنرل آصف غفور باجوہ صاحب کا ساہیوال حاجی عبدالقیوم ہسپتال ساہیوال اور ڈی ایچ کیو کا دورہ کیا

کررونا وائرس سے نمٹنے کے لئے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ (ابتدائی خبر)

پنجاب حکومت کی طرف سے بس سٹیشنز اور ریلوے سٹیشنز پر سپرے. یہ آپ کو کوئی میڈیا نہیں دکھائے گا. کونکہ یہ دکھانے کیلئے میڈی...
23/03/2020

پنجاب حکومت کی طرف سے بس سٹیشنز اور ریلوے سٹیشنز پر سپرے. یہ آپ کو کوئی میڈیا نہیں دکھائے گا. کونکہ یہ دکھانے کیلئے میڈیا کو پیسے نہیں ملتے

چیچہ وطنی سے تعلق رکھنے والا ساہیوال حاجی عبدالقیوم ہسپتال(کورونا سنٹر) میں پہلا کورونا کا مریض داخل خدارا اپنا اور دوسر...
23/03/2020

چیچہ وطنی سے تعلق رکھنے والا ساہیوال حاجی عبدالقیوم ہسپتال(کورونا سنٹر) میں پہلا کورونا کا مریض داخل خدارا اپنا اور دوسروں کا خیال کریں اور حکومت کے احکامات پر عمل کریں

چیچہ وطنی :چیچہ وطنی میں کورونا وائرس کا پہلا مریض رپورٹ،حاجی قیوم ہسپتال ساہیوال منتقل
22/03/2020

چیچہ وطنی :چیچہ وطنی میں کورونا وائرس کا پہلا مریض رپورٹ،حاجی قیوم ہسپتال ساہیوال منتقل

کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے، اس وائرس کا خوف دن بدن بڑھتا ہی جا رہا ہے جبکہ اب یہ وبا پاکستان میں بھی...
22/03/2020

کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے، اس وائرس کا خوف دن بدن بڑھتا ہی جا رہا ہے جبکہ اب یہ وبا پاکستان میں بھی آ چکی ہے۔

اگر ہم تاریخ میں آنے والی بھیانک بیماریوں پر نظر ڈالیں تو معلوم ہوتا ہے کہ کورونا وائرس بہت عام سی بیماری ہے، اس سے پہلے بھی خطرناک وبائیں آ چکی ہیں جس نے بے شمار انسانی جانوں کو نگل لیا۔

آئیے جانتے ہیں وہ کون سی 5 بدترین وبائیں تھیں جنہوں نے دنیا کا نقشہ ہی بدل ڈالا:

'سیاہ موت'

طاعون کی کئی قسموں میں سے یہ ایک قسم کا طاعون تھا جس نے تباہی مچا دی تھی۔ یہ وبا 1347 سے 1352 تک رہی۔ طاعون کی اس وبا نے مشرقی ایشیا پر حملہ کیا اور وہاں سے مشرقِ وسطیٰ اور پھر یورپ جا پہنچی۔ اس وبا سے تقریباً 20 کروڑ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ تباہی اس قدر بد ترین تھی کہ پورے شہر میں مُردوں کو دفنانے والا کوئی نہیں بچا تھا۔ اس وبا کے اثرات کی وجہ سے تاریخ میں پہلی بار دنیا کی مجموعی آبادی کم ہو گئی۔

'ہسپانوی فلو'

یہ وبا اس وقت پھیلی جب دنیا پہلی عالمی جنگ کی تباہی کے ملبے تلے دبی ہوئی تھی یعنی 1918 تا 1920۔

دنیا بھر میں اس سے 5 کروڑ افراد کی ہلاکتیں ہوئیں۔ اس وقت جنگ کی صورتِ حال کی وجہ سے یورپ کے بیشتر حصوں میں اس فلو سے ہونے والی ہلاکتوں کو چھپایا گیا، جبکہ اسپین چونکہ جنگ میں شامل نہیں تھا اور وہاں سے بڑی ہلاکتوں کی خبریں آنے کے بعد یہ تاثر ملا جیسے اس بیماری نے خاص طور پر اسپین کو ہدف بنایا ہے۔

عام طور پر فلو بچوں اور بوڑھوں کے لیے زیادہ مہلک ثابت ہوتا ہے، لیکن ہسپانوی فلو نے جوانوں کو خاص طور پر ہلاک کیا۔
ایڈز/ایچ آئی وی'

ایڈز کا وائرس 1976 سے سب سے پہلے مغربی افریقہ میں چمپینزیوں سے انسان میں منتقل ہوا اور پھر وہاں سے دنیا بھر میں پھیل گیا۔ اس بیماری نے سب سے زیادہ افریقہ کو متاثر کیا ہے۔ اس وائرس سے دنیا بھر میں 1981 سے لے کر اب تک ساڑھے 3 کروڑ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ 2005 سے 2012 کے درمیان اس وائرس نے تقریباً ڈھائی کروڑ افراد کی جان لی۔

'جسٹینن طاعون'

541 تا 542 میں آنے والی یہ وبا طاعون کی ایک قسم کی پہلی بڑی مثال ہے۔ اس وبا نے دو سال کے اندر اندر بازنطینی سلطنت اور اس سے ملحقہ ساسانی سلطنتوں کو سیلاب کی طرح لپیٹ میں لے لیا۔

طاعون کی اس وبا سے 5۔2 کروڑ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اس وبا کا اثر اس قدر شدید تھا کہ ماہرین کے مطابق اس نے تاریخ کا دھارا ہی بدل کر رکھ دیا۔ کہا جاتا ہے کہ اس وبا نے ان دونوں سلطنتوں کو اتنا کمزور کر دیا تھا کہ چند عشروں بعد عرب بڑی آسانی سے دونوں کو الٹنے میں کامیاب ہو گئے۔

'انتونین کی وبا'

اس وبا سے 50 لاکھ لوگ ہلاک ہوئے۔ یہ دہشت ناک مرض اس وقت پھیلا جب رومی سلطنت اپنے عروج پر تھی۔ 165 عیسوی سے 180 عیسوی تک جاری رہنے والی اس وبا نے یورپ کے بڑے حصے کو تہہ و بالا کر کے رکھ دیا۔

تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ مرض کون سا تھا، اور اس سلسلے میں خسرہ اور چیچک دونوں کا نام لیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ دنیا میں دیگر بھیانک وبائی امراض بھی آئے جن میں کوکولز تلی، ایرانی طاعون، ایشیائی فلو، نیند کی وبا شامل ہیں۔

پوری دنیا کو صرف کرونا کے خلاف لڑنا پڑ رہا ہے اور ہمیں کرونا کے ساتھ ساتھ جہالت اور ڈھیٹ پنے سے بھی نبٹنا پڑ رہا ہے.
22/03/2020

پوری دنیا کو صرف کرونا کے خلاف لڑنا پڑ رہا ہے اور ہمیں کرونا کے ساتھ ساتھ جہالت اور ڈھیٹ پنے سے بھی نبٹنا پڑ رہا ہے.

Address

Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Sahib Lahore posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Sahib Lahore:

Share