28/10/2025
ٹیم سرعام گوجرانوالہ کے عہدیداران سے ملاقات: ان ملاقاتوں کا مقصد اگلے مرحلے میں کنونشنز، عوامی اجتماعات اور کالجز اور یونیورسٹیز میں ایونٹس کے انعقاد کی تیاری ہے۔
نوجوانوں کی لیڈرشپ کی مخالفت کرنے والے ذہنی غلام لاکھ زور لگا لیں لیکن نوجوانوں کی جمہوری سیاسی جماعت بن کر رہے گی اور انشاء اللہ یہ نوجوان جلد شخصیات اور خاندانوں کی ذہنی غلامی سے آزاد ہوں گے۔ آپ نے اُنہیں تیس تیس سال دئیے ہیں، میرے اس پیغام کو صرف تیس ہفتے دیجئے۔ پھر کرتے ہیں موازنہ اور مقابلہ۔۔۔