Believe News

Believe News latest Update News, Interviews, Infotainment, Shows, Public Views, Documentaries & much more

اسلام آباد آٸی 8 میں ٹریفک ورڈنز پر تشدد کرنے اور قانون  کی خلاف ورزی کرنے پر بگڑا امیرزادہ گرفتار کرلیا گیا تھانہ آئی ن...
02/11/2025

اسلام آباد آٸی 8 میں ٹریفک ورڈنز پر تشدد کرنے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے پر بگڑا امیرزادہ گرفتار کرلیا گیا تھانہ آئی نائن منتقل کر دیا گیا مزید تحقیقات جاری ہیں۔

لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن نے اپنے عملے کے لیے نئی وردی متعارف کرا دی
31/10/2025

لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن نے اپنے عملے کے لیے نئی وردی متعارف کرا دی

سی سی ڈی میانوالی کا پہلا شکار : بھکر میں والدین کو باندھ کر انکے سامنے بچے کو ہوس کا نشانہ بنانے والا اشتہاری عبیداللہ ...
31/10/2025

سی سی ڈی میانوالی کا پہلا شکار :
بھکر میں والدین کو باندھ کر انکے سامنے بچے کو ہوس کا نشانہ بنانے والا اشتہاری عبیداللہ عرف دودا مقابلے میں پار ، میت بھکر پارسل کردی گئی


‏لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے توہینِ مذہب کے الزام میں قید نوجوان خاتون انیقہ عتیق کو بری کر دیا۔ انیقہ پر یہ الزام اُس کے ...
28/10/2025

‏لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے توہینِ مذہب کے الزام میں قید نوجوان خاتون انیقہ عتیق کو بری کر دیا۔ انیقہ پر یہ الزام اُس کے سابق ساتھی نے لگایا تھا، تاہم عدالت نے شواہد کی بنیاد پر اسے بے گناہ قرار دیا۔مبینہ طور پر اصل کہانی یہ تھی کہ انیقہ نے اپنے بوائے فرینڈ کو “نہ “ کہا تھا ۔

‏ذرائع کے مطابق انیقہ نے جھوٹے الزام کے باعث کئی سال جیل میں گزارے، جس کے نتیجے میں وہ شدید نفسیاتی دباؤ اور صدمے کا شکار ہو چکی ہے۔ قریبی افراد کے مطابق عدالت کا فیصلہ اگرچہ خوش آئند ہے، مگر انیقہ کی زندگی پہلے ہی برباد ہو چکی ہے۔

‏سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے موجودہ و سابقہ حکومتوں اور متعلقہ اداروں کو انیقہ کے کیس میں غفلت کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے، اور مطالبہ کیا ہے کہ جھوٹے مقدمات کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

پنجاب پولیس کے ایک اور سب انسپکٹربلال شاہد نے سی ایس ایس امتحان میں کامیابی حاصل کر لی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ...
28/10/2025

پنجاب پولیس کے ایک اور سب انسپکٹربلال شاہد نے سی ایس ایس امتحان میں کامیابی حاصل کر لی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی ایس ایس کوالیفائی کرنے والے سب انسپکٹر بلال شاہد اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
پیشہ ورانہ ورکنگ کو سمجھ کر نئے آئیڈیاز کے تحت شہریوں کی بھرپور خدمت کریں، اختیارات، صلاحیتوں کو ملک و قوم کی خدمت اور تعمیر و ترقی کیلئے استعمال کریں، محکمہ پولیس کے ساتھ آپ کا تعلق ہمیشہ برقرار رہے گا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

گلوکارہ نصیبو لعل نے 56 برس کی عمر میں بیٹے کو جنم دے دیا زچہ و بچہ خیریت سے ہیں شوہر نوید کی تصدیق
28/10/2025

گلوکارہ نصیبو لعل نے 56 برس کی عمر میں بیٹے کو جنم دے دیا زچہ و بچہ خیریت سے ہیں شوہر نوید کی تصدیق

ڈکیتی کی واردات ڈاکو حاضر ڈیوٹی نیوانار کلی سب انسپیکٹر عمار شاہ نکلاتھانہ شاہدرہ کی حدود میں ڈکیتی کی واردات ڈاکو حاضر ...
28/10/2025

ڈکیتی کی واردات
ڈاکو حاضر ڈیوٹی نیوانار کلی سب انسپیکٹر عمار شاہ نکلا
تھانہ شاہدرہ کی حدود
میں ڈکیتی کی واردات ڈاکو حاضر ڈیوٹی نیوانار کلی سب انسپیکٹر عمار شاہ نکلا
شاہدرہ میں ایک ہی شخص کے ساتھ 4 مرتبہ 17 لاکھ سے زائد ڈکیتی کی واردات کا معاملہ
شہری سے ڈکیتی کی واردات کرنے والا کوئی اور نہیں پولیس اہلکار نکلا۔۔۔
شاہدرہ انوسٹی گیشن پولیس نے واردات کرنے والا سب انسپکٹر گرفتار کر لیا ۔
واردات کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج چند روز قبل منظر عام پر آئی تھی۔
انوسٹی گیشن پولیس نے سب انسپکٹر عمار کو گرفتار کرکے سی سی ڈی کے حوالے کر دیا ہے۔
سب انسپکٹر عمار ان دنوں نیو انارکلی تھانہ میں تعینات ہے۔پولیس
میرے ساتھ لاکھوں روپے کی چوتھی واردات ہوئی ہے ۔مقدمہ مدعی عمران حیدر
پولیس نے مجھے اطلاع کی ہے ملزم گرفتار کرلیا ہے ۔مدعی مقدمہ

تمام بشپ صاحبان، پاسٹر صاحبان،پادری صاحبان کو اطلاع کی جاتی ھے کہ حکومت پنجاب کے محکمہ داخلہ کی جانب سے مراسلہ جاری کیا ...
26/10/2025

تمام بشپ صاحبان، پاسٹر صاحبان،پادری صاحبان کو اطلاع کی جاتی ھے کہ حکومت پنجاب کے محکمہ داخلہ کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ھے کہ کوئی شخص کتنا بھی بااثر ھو اسلحہ کو ساتھ لے کر گھوم نہیں سکتا(چاہے اسلحہ لائسنس شدہ ھو) اور دوسرے جو لوگ اسپیکر کا غلط استعمال کرتے ہیں چاہے چرچ ھو یا مسجد اسلئے گزارش ھے قانون کا احترام کریں تاکہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے

لاہور سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرام، پنجاب پولیس ہائی الرٹ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور...
26/10/2025

لاہور سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرام، پنجاب پولیس ہائی الرٹ،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری، سنائپرز کی تعیناتی اور آر پی اوز، ڈی پی اوز کو گرجا گھروں کی سکیورٹی انتظامات بڑھانے کا حکم۔
گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں اورحساس مقامات کے گرد سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری رکھے جائیں، علما کرام، مسیحی کمیونٹی، امن کمیٹیوں کے ارکان بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

دردناک واقعہ!گجرات دیونہ منڈی میں انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک مبینہ سرجن ڈاکٹر کی سنگ...
26/10/2025

دردناک واقعہ!
گجرات دیونہ منڈی میں انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک مبینہ سرجن ڈاکٹر کی سنگین غفلت نے ایک 40 دن کے معصوم بچے کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا۔
تفصیلات کے مطابق:
بچے کے ختنے کے عمل کے دوران مبینہ طور پر ڈاکٹر نے غلطی سے بچے کا عضو تناسل ہی کاٹ دیا، جس سے والدین کی دنیا تاریک ہو گئی اور معصوم بچے کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔
* غریب والدین کی آہ و پکار: بچے کے غریب والدین انصاف اور مدد کے لیے فریاد کر رہے ہیں۔
* سنگین غفلت: یہ واقعہ طبی غفلت کی انتہا ہے اور مجرم ڈاکٹر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
حکام سے مطالبہ:
اس سنگین غفلت کا نوٹس لیا جائے، ڈاکٹر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور متاثرہ بچے کے علاج و مستقبل کے لیے حکومتی سطح پر مدد فراہم کی جائے۔

اہم نوٹ: یہ خبر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے اور اس کی سرکاری ذرائع سے تصدیق ضروری ہے۔ ذمہ دار شہریوں کی حیثیت سے، ہم حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کریں۔ 🙏

‏ایس پی عدیل اکبر ( مرحوم ) کا ٹویٹ‏ایس پی عدیل اکبر مسلسل دباؤ کا سامنا کررہے تھےپی ایس پی میں ٹاپر، سی ایس ایس 2017 می...
23/10/2025

‏ایس پی عدیل اکبر ( مرحوم ) کا ٹویٹ
‏ایس پی عدیل اکبر مسلسل دباؤ کا سامنا کررہے تھے
پی ایس پی میں ٹاپر،
سی ایس ایس 2017 میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے عدیل اکبر نے ایک سینئر افسر کی کال موصول ہوتے ہی خود پر گولی چلا دی۔
عدیل، اپنے ایک قریبی دوست کے مطابق، ایک شاندار افسر تھا لیکن اعلیٰ کمانڈ کے رویے سے بے حد ناراض تھا۔ ان کی 4 سالہ بیٹی بھی ہے۔
ایس پی عدیل اکبر کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا، میت آبائی گاؤں روانہ

پنجاب اینڈو منٹ ایجوکیشن فنڈ کی طرف سے سپیشل کوٹا سکالرشپایسے طلبہ و طالبات جن کے انٹرمیڈیٹ سالانہ 2025 میں 60 فیصد یا ا...
22/10/2025

پنجاب اینڈو منٹ ایجوکیشن فنڈ کی طرف سے سپیشل کوٹا سکالرشپ
ایسے طلبہ و طالبات جن کے انٹرمیڈیٹ سالانہ 2025 میں 60 فیصد یا اس سے زائد نمبر ہیں
اور وہ اگے کسی بھی کالج یا یونیورسٹی میں پڑھ رہے ہوں
ان کے والد صاحب وفات پا چکے ہو،
جن کے والدین میں سے کوئی گریڈ 4 کی سرکاری ملازمت کرتا ہو،
جو بچے معذور ہو،
طلاق یا فتہ خواتین کے بچے
تو ان کے لیے PEEF پنجاب اینڈو منٹ ایجوکیشن فنڈ کی طرف سے سپیشل کوٹا سکالرشپ آیا ہے
جس میں 18 نومبر تک اون لائن اپلائی کیا جا سکتا ہے
اور یہ سکالرشپ ہرمستحق درخواست گزارکو مل جاتاھے

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Believe News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Believe News:

Share