A4 News

A4 News Welcome to "All 4 News" on Facebook - for the stories that matter to you. Your window to latest New

وزیراعظم پاکستان کا دورہ استنبول، ترک صدر سے ملاقات
25/05/2025

وزیراعظم پاکستان کا دورہ استنبول، ترک صدر سے ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا آپریشن بنیان مرصوص اور معرکہِ حق کے ہیروز کے اعزاز میں عشائیہصدر مملکت، وزیراعظم، وزرا، سروس...
24/05/2025

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا آپریشن بنیان مرصوص اور معرکہِ حق کے ہیروز کے اعزاز میں عشائیہ
صدر مملکت، وزیراعظم، وزرا، سروسز چیفس، اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
قوم کی بے مثال جرات، سیاسی قیادت کے تدبر اور افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین
آرمی چیف کا سیاسی قیادت کی دوراندیشی اور آپریشن کی کامیابی پر اظہار تشکر
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تینوں افواج کی مثالی ہم آہنگی اور مربوط کارروائیوں کو سراہا
بھارتی پراپیگنڈے کے خلاف نوجوانوں اور میڈیا نے فولادی دیوار کا کردار ادا کیا، آرمی چیف
پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز اور سفارتکاروں کی پیشہ ورانہ خدمات کو زبردست خراج تحسین
یہ یادگار عشائیہ ملکی اتحاد، یکجہتی اور مضبوط قومی عزم کا مظہر تھا،آئی ایس پی آر

23/05/2025

کیا آپ بھی اپنی آمدنی میں اضافے کے خواہشمند ہیں تو آج ہی آئی ٹی سیکلز سیکھ کر فری یا کا آغاز کیجیے، مزید معلومات کے لیے نیچے دیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں.

آرمی چیف سید عاصم منیر کو ’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘ کا اعزاز دے دیا گیا پاکستان کی فوج کے سربراہ سید عاصم منیر  کو ایوان صد...
22/05/2025

آرمی چیف سید عاصم منیر کو ’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘ کا اعزاز دے دیا گیا


پاکستان کی فوج کے سربراہ سید عاصم منیر کو ایوان صدر میں ’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘ دے دی گئی ہے۔

جمعرات کو ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سید عاصم منیر کو ’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘ کا اعزاز دیا.

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’ہماری عسکری قیادت نے دشمن کو بے مثال شکست دے کر اس کا غرور خاک میں ملا دیا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہم وطن عزیز کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔‘

تقریب میں وفاقی وزرا، صوبائی قیادت، غیرملکی سفیروں اور اعلیٰ عہدے داروں نے شرکت کی۔ سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی بھی تقریب میں شریک تھے۔

صدر مملکت آصف علی زرادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’آرمی چیف سید عاصم منیر کو ’فیلڈ مارشل‘ کا اعزاز دینا قابل فخر لمحہ تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معرکۂ حق کے دوران فرنٹ سے لیڈ کیا۔‘

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی خصوصی تقریب
21/05/2025

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی خصوصی تقریب

حکومت  نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دیفیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا ...
20/05/2025

حکومت نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی

فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان، فیلڈ مارشل عاصم منیر

یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لئے اعزاز ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

وزیر اعظم شہباز شریف کا کامرہ ایئربیس کا دورہ، پاک فضائیہ کے سٹاف سے ملاقات
16/05/2025

وزیر اعظم شہباز شریف کا کامرہ ایئربیس کا دورہ، پاک فضائیہ کے سٹاف سے ملاقات

11/05/2025

چین نے ’پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہونے‘ کے عزم کا اعادہ کیا ہے: پاکستانی وزارت خارجہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ملک بھر میں آج یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ’عا...
11/05/2025

وزیر اعظم شہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ملک بھر میں آج یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ’عالمی و علاقائی امن اور خطے میں بسنے والے کروڑوں لوگوں کے مفاد میں جنگ بندی کی تجویز کا مثبت جواب دیا۔

11/05/2025

ڈونلڈ ٹرمپ کا انڈیا اور پاکستان کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کرنے کا اعلان

10/05/2025

پاکستان اور انڈیا کے درمیان مکمل اور فوری سیز فائر پر اتفاق، پاکستانی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بحال

پاکستان اور انڈیا کے درمیان فوری اور مکمل جنگ بندی کا نفاذ امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر یہ اعلان...
10/05/2025

پاکستان اور انڈیا کے درمیان فوری اور مکمل جنگ بندی کا نفاذ
امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر یہ اعلان کیا جس کا سکرین شاٹ انھوں نے بعد میں ایکس پر بھی پوسٹ کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’میں دونوں ممالک کو ہوش مندی اور عقل مندی کا مظاہرے کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔‘
انڈیا اور پاکستان دونوں نے جنگ بندی کی بات کی تصدیق کی ہے۔

Address

Lahore
<<NOT-APPLICABLE>>

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when A4 News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

A4News

”اے فور نیوز“ کا مقصد اپنے قارئین کو غیر جانبدارانہ اور مصدقہ صحافتی مواد پیش کرنا ہے، جو مستند ہونے کے ساتھ ساتھ دلچسپ بھی ہو، تاکہ وہ اس کی مدد سے اپنے آس پاس کے ماحول اور دنیا کو درپیش مسائل کو بہتر انداز سے اور بروقت سمجھ سکیں۔

اگر آپ بھی اپنے علاقے کے مسائل اجاگر کرنا چاہتے ہیں تو تصاویر کے ساتھ ہمیں لکھ کر بھیجیں، ہم آپ کی تحریر کو آپ کے نام کے ساتھ شائع کریں گے۔

اپنی تحریر ہمیں نیچے دیئے گئے ای میل پر میل کر سکتے ہیں یا ہمیں فیس بک پیج کے ان بکس میں میسج بھی کر سکتے ہیں۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے تو اے فور نیوز کی ٹیم آپ کا نام صیغہ راز میں رکھنے کی پابند ہو گی۔