Eye Lens

Eye Lens Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Eye Lens, Media/News Company, Lahore.

Eye Lens is a professional news media organization committed to delivering credible, accurate, and responsible news, in-depth stories, and impactful visuals with clarity, integrity, and journalistic standards.

عالمی کشیدگی اور گلگت بلتستان کی سیاحت پر ممکنہ اثراتتحریر : عالم شاہموجودہ عالمی حالات، بالخصوص ایران اور امریکہ کے درم...
07/03/2026

عالمی کشیدگی اور گلگت بلتستان کی سیاحت پر ممکنہ اثرات
تحریر : عالم شاہ
موجودہ عالمی حالات، بالخصوص ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پورے خطے میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو چکی ہے، جس کے اثرات سیاحت جیسے حساس شعبے پر بھی پڑ سکتے ہیں۔ اس کشیدگی کے بعد بعض ممالک کی جانب سے فضائی راستوں میں تبدیلی، پروازوں کے شیڈول میں رد و بدل اور سکیورٹی الرٹس جاری کیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں عالمی سیاحت عمومی طور پر متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے سبب 2026 کے دوران خطے کی سیاحت میں تقریباً 11 فیصد سے 27 فیصد تک کمی واقع ہونے کا امکان ہے، جس کے اثرات قریبی ممالک اور سیاحتی راستوں سے منسلک علاقوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔ چونکہ گلگت بلتستان کی سیاحت بھی بڑی حد تک بین الاقوامی سیاحوں، خصوصاً یورپ اور مشرقِ وسطیٰ سے آنے والے مہمانوں پر منحصر ہے، اس لیے اس عالمی صورتحال کا نفسیاتی اثر یہاں کے سیاحتی رجحان پر پڑنے کا اندیشہ موجود ہے۔ اس کے نتیجے میں بعض غیر ملکی سیاح اپنے سفر کو مؤخر کر سکتے ہیں جبکہ ایئر لائنز کے شیڈول اور سفری منصوبوں میں بھی تبدیلیاں دیکھنے میں آ سکتی ہیں۔
بدقسمتی سے حالیہ دنوں میں گلگت اور بلتستان کے بعض علاقوں میں احتجاج کے دوران چند عمارتوں کو نذرِ آتش کرنے جیسے افسوسناک واقعات بھی پیش آئے، جس سے اس پرامن خطے کے مثبت تشخص متاثر ہوا.
تاہم یہ بات نہایت حوصلہ افزا اور قابلِ تحسین ہے کہ وادی ہنزہ اور وادی نگر میں حالات مکمل طور پر پُرامن رہے اور مقامی عوام نے ذمہ داری، شعور اور باہمی احترام کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن و رواداری کی شاندار روایت کو برقرار رکھا۔ اس نازک مرحلے پر یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہم سب مل کر اس خطے کی اصل پہچان—امن، مہمان نوازی اور قدرتی حسن—کو مثبت انداز میں دنیا کے سامنے اجاگر کریں تاکہ گلگت بلتستان کے سیاحت کے شعبے کو ممکنہ نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے اور دنیا کا اعتماد بحال رکھا جا سکے۔

06/02/2026

بریکنگ
ترلائی دھماکہ میں زخمی 14 افراد کا تعلق بلتستان سے ہے ۰ زرائع

06/02/2026

چیورسن کے نوجوانوں میڈیا ٹاک کر رہے ہیں ۔

وادی چپورسن کے عوام نے حالیہ قدرتی آفات سے نجات کے لیے بابا غندی کے مزار پر اجتماعی حاضری دی۔ اس روح پرور اجتماع میں خصو...
29/01/2026

وادی چپورسن کے عوام نے حالیہ قدرتی آفات سے نجات کے لیے بابا غندی کے مزار پر اجتماعی حاضری دی۔ اس روح پرور اجتماع میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا جبکہ اللہ کی راہ میں بکرے ذبح کرکے صدقہ بھی دیا گیا۔ حاضرین نے نہایت عاجزی و انکساری کے ساتھ بارگاہِ الٰہی میں گڑگڑا کر دعائیں مانگیں اور دستِ دعا بلند کرتے ہوئے التجا کی کہ اللہ تعالیٰ وادی چپورسن کو ہر قسم کی زمینی و آسمانی آفات، مصیبتوں اور آزمائشوں سے محفوظ رکھے، اس خطے پر ہمیشہ اپنا خاص رحم و کرم نازل فرمائے اور اہلِ علاقہ کو امن، سلامتی اور خوشحالی عطا کرے۔

آغا خان یونیورسٹی کا 38واں کانووکیشن: 461 طلبہ فارغ التحصیل، پرنسز زہرا آغا خان پرو چانسلر مقررکراچی: آغا خان یونیورسٹی ...
18/01/2026

آغا خان یونیورسٹی کا 38واں کانووکیشن: 461 طلبہ فارغ التحصیل، پرنسز زہرا آغا خان پرو چانسلر مقرر
کراچی: آغا خان یونیورسٹی (AKU) نے پاکستان میں اپنے 38ویں کانووکیشن کے موقع پر 18 ڈگری پروگرامز سے 461 طلبہ کو فارغ التحصیل کیا، جبکہ اس تاریخی تقریب میں پرنسز زہرا آغا خان کو باضابطہ طور پر یونیورسٹی کی پہلی پرو چانسلر کے طور پر نصب کیا گیا۔ پرو چانسلر کی حیثیت سے پرنسز زہرا آغا خان یونیورسٹی کو معیارِ زندگی بہتر بنانے کے مشن میں رہنمائی فراہم کریں گی۔
آغا خان یونیورسٹی کے چانسلر، ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ آغا خان یونیورسٹی اور اس کے گریجویٹس کے پاس ایک غیر معمولی ذمہ داری اور موقع موجود ہے کہ وہ علم کو تخلیق کریں، پھیلائیں اور انسانیت کی فلاح کے لیے استعمال کریں۔
اس سال انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ کے بیچلر آف ایجوکیشن پروگرام کے پہلے بیچ نے بھی گریجویشن مکمل کی۔ یہ پروگرام نظریاتی تعلیم اور فیلڈ ٹریننگ کا جامع امتزاج فراہم کرتا ہے جو طلبہ کو مختلف تعلیمی ماحول میں مؤثر تدریس کے لیے تیار کرتا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرو چانسلر پرنسز زہرا آغا خان نے کہا کہ یونیورسٹی کی جغرافیائی توسیع نے پاکستان کے مزید شہروں اور دیہات تک اس کی موجودگی کو ممکن بنایا ہے۔ کراچی سے مٹیاری، لاہور سے گلگت تک، AKU کے صحت کے ماہرین، اساتذہ اور محققین عوامی زندگی کا حصہ بن چکے ہیں۔
یونیورسٹی نے بتایا کہ اس سال فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ میں تقریباً 70 فیصد خواتین شامل ہیں، جو پاکستان میں تعلیمی صنفی فرق کم کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔
ویلڈی کٹورین محمد طہٰ نسیم نے اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیں اعلیٰ معیار تک پہنچنے کی ترغیب دی اور سکھایا کہ ہمدردی کے بغیر عمدگی بے معنی ہے۔
آغا خان یونیورسٹی کے گریجویٹس ملک میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ مثال کے طور پر پاکستان میں نرسز کی قلت کے باوجود AKU کے فارغ التحصیل افراد ملک بھر کے تقریباً 80 نرسنگ اور مڈوائفری اداروں میں قائدانہ عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
یونیورسٹی نے 2025 میں 100 ملین امریکی ڈالر سے زائد ریسرچ فنڈنگ حاصل کی، جبکہ 27 فیکلٹی ممبران کو دنیا کے ٹاپ دو فیصد سائنسدانوں میں شامل کیا گیا۔
صدر AKU ڈاکٹر سلیمان شہاب الدین نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ہم آہنگ، مختلف نظریات کو قبول کرنے والے اور ٹیکنالوجی کو مواقع میں بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مالی مشکلات کا شکار طلبہ کے لیے یونیورسٹی نے گزشتہ تعلیمی سال میں 72 فیصد طلبہ کو مالی معاونت فراہم کی۔
تقریب میں ممتاز طلبہ کو بہترین گریجویٹ ایوارڈز بھی دیے گئے۔ جبکہ پروفیسر ایمریٹس مشتاق احمد کو صدراتی میڈل سے نوازا گیا جو AKU کا اعلیٰ اعزاز ہے۔
کانووکیشن میں شمس قاسم لاکھا (بانی صدر AKU) سمیت معزز شخصیات نے شرکت کی۔

13/01/2026

نگر : جعفرآباد نگر میں قراقرم ہائی وے پر برف جمنے کے باعث گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے کے باعث گاڑی میں سوار افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔

13/01/2026

متاثرین ناصر اباد نے قراقرم ہائی وے ہر طرح کے ٹریفک کے لیے بند کر دیا ۔
ناصر آباد ہنزہ آبپاشی کے پانی کے سنگین مسئلے سے دوچار ہے، 2007سے پانی کے منصوبے کا التواء۔

12/01/2026

ناصرآباد ہنزہ :
عوامی ورکرز پارٹی ناصرآباد ہنزہ کا پانی کے بحران پر دیا گیا ڈیڈ لائن ختم کل دھرنے کی تیاریاں شروع:
یاد رہے عوام پہلے ہی دھرنے کی حمایت کر چکے ہیں اور برپور شرکت کرنے اعلان کر چکے ہیں

ناصر آباد : مناپن-ناصر آباد واٹر سپلائی سکیم گزشتہ 12 سے 15 سال سے التواء کا شکار ہے، جس کی وجہ سے علاقے کے عوام شدید پا...
12/01/2026

ناصر آباد : مناپن-ناصر آباد واٹر سپلائی سکیم گزشتہ 12 سے 15 سال سے التواء کا شکار ہے، جس کی وجہ سے علاقے کے عوام شدید پانی کی قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ منصوبہ مناپن (ضلع نگر) سے پائپ لائن کے ذریعے پانی لانے کا ہے، جو پینے کے پانی اور آبپاشی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ تاخیر کی وجہ سے زرعی نظام متاثر ہو رہا ہے، کروڑوں روپے مالیت کے پھلوں کے درخت سوکھ رہے ہیں، فصلیں تباہ ہو رہی ہیں اور روزمرہ زندگی شدید مشکلات کا شکار ہے۔
حال ہی میں عوام ناصر آباد نے منصوبے کی سائٹ کا دورہ کیا، جہاں غیر معیاری کام اور تیز رفتار تاخیر پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ رہائشیوں نے احتجاج کی دھمکی دے دی ہے اگر منصوبہ فوری طور پر مکمل نہ کیا گیا تو۔
سابقہ ممبر گلگت بلتستان اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے عوام کے مطالبے کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ ورکس اور کاممیونیکیشن کی غفلت کی وجہ سے یہ سکیم پائے تکمیل تک نہیں پہنچ سکی۔ انہوں نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے فوری نوٹس لے کر منصوبے کی تکمیل یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

10/01/2026

*شاہراہِ قراقرم پر تھلچی ٹول پلازہ میں مبینہ امتیازی سلوک*

*بلتستان کے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو ہراساں کیے جانے پر شدید تحفظات*

شاہراہِ قراقرم پر واقع تھلچی چیک پوسٹ اور ٹول پلازہ ایک بار پھر تنازع کا شکار ہو گیا ہے، جہاں این ایچ اے اور چیک پوسٹ عملے کی مبینہ ملی بھگت سے بلتستان سے تعلق رکھنے والے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو رات گئے، بالخصوص صبح چار بجے کے قریب، ہراساں کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹول پلازہ کے نام پر صرف بلتستان کے اضلاع سے آنے والی گاڑیوں کو روکا جاتا ہے، ان سے زبردستی فیس وصول کی جاتی ہے جبکہ گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کی گاڑیوں کو استثنا دیا جاتا ہے۔ اس عملے پر الزام ہے کہ وہ علاقائی رنگ، نسل اور زبان کی بنیاد پر بلتستان کے پرامن عوام کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھے ہوئے ہے، جو نہ صرف آئینی اصولوں بلکہ انسانی وقار کے بھی منافی ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ خواتین، بچوں اور بزرگوں تک کو بلاجواز روکا جاتا ہے، گاڑیوں کی غیر ضروری تلاشی لی جاتی ہے اور ذہنی دباؤ میں رکھا جاتا ہے۔ ٹرانسپورٹرز کے مطابق یہ رویہ روز کا معمول بن چکا ہے، جس سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

بلتستان کے عوام نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، گورنر، چیف سیکرٹری اور فورس کمانڈر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سنگین معاملے کا فوری اور سختی سے نوٹس لیں، تھلچی ٹول پلازہ اور چیک پوسٹ پر ہونے والے مبینہ امتیازی سلوک کا خاتمہ کریں اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔

عوام کا سوال ہے کہ
کیا بلتستان گلگت بلتستان کا حصہ نہیں؟
کیا بلتستان کے عوام کسی غیر علاقے سے تعلق رکھتے ہیں؟
اگر قانون ہے تو وہ سب کے لیے یکساں کیوں نہیں؟

متاثرین نے واضح کیا ہے کہ اگر بلتستان کے عوام کو انصاف فراہم نہ کیا گیا اور یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو وہ احتجاج اور دھرنے پر مجبور ہوں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومتِ گلگت بلتستان پر عائد ہوگی۔

عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہراہِ قراقرم پر تمام اضلاع کے شہریوں کے ساتھ یکساں قانون نافذ کیا جائے، تاکہ علاقائی ہم آہنگی، اتحاد اور امن کو نقصان نہ پہنچے۔

بریکنگ-عراق: حشد الشعبی ”عراقی مزاحمتی فورس“ کا ایران میں حکومت مخالف احتجاج کے خلاف مدد کا اعلان۔
10/01/2026

بریکنگ-عراق: حشد الشعبی ”عراقی مزاحمتی فورس“ کا ایران میں حکومت مخالف احتجاج کے خلاف مدد کا اعلان۔

ممتاز عالم دین الواعظ عبداللہ جان انتقال کر گئے۔ممتاز عالم دین، مشہور تاریخ دان، کئی کتابوں کے  مصنف، الواعظ عبداللہ جان...
10/01/2026

ممتاز عالم دین الواعظ عبداللہ جان انتقال کر گئے۔
ممتاز عالم دین، مشہور تاریخ دان، کئی کتابوں کے مصنف، الواعظ عبداللہ جان اسلام آباد میں انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ ایچ ایٹ اسماعیلی قبرستان میں ادا کر دی جائے گی۔

Address

Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Eye Lens posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share