Awaz-e-Marwat آوازِ مروت

Awaz-e-Marwat آوازِ مروت News update channel

22/09/2025
16/09/2025
امریکہ: پاکستانی حکام پر پابندیاں عائد کرنے کا بل متعارفامریکی ایوان میں جو نیا بل متعارف کیا گیا ہے، اس میں انسانی حقوق...
16/09/2025

امریکہ: پاکستانی حکام پر پابندیاں عائد کرنے کا بل متعارف
امریکی ایوان میں جو نیا بل متعارف کیا گیا ہے، اس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے والے پاکستانی حکام پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور آزادانہ انتخابات، جمہوری اداروں اور حقوق کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔ اس بارے میں مزید تفصیلات جاننے کے لیے لنک پہلے کمنٹ میں۔

*وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کے لیے 35 ٹرکوں پر مشتمل امد...
03/09/2025

*وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کے لیے 35 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان طورخم کے راستے روانہ کر دیا گیا۔ یہ امداد برادر ملک افغانستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی اور مشکل وقت میں ان کی معاونت کے جذبے کے تحت فراہم کی گئی ہے۔*

اس موقع پر وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ریلیف نیک محمد خان، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ، سیکرٹری ریلیف یوسف رحیم اور ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے اسفندیار خٹک اور دیگر اعلی افسران موجود تھے۔ تقریب میں افغانستان کے قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر کو پی ڈی ایم اے ہیڈ کواٹر آنے پر خوش آمدید کہا گیا۔

تقریب میں صوبے کی اعلی حکام کی جانب سے افغانستان کے قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکرکی کی موجودگی میں 35 ٹرکوں پر مشتمل ریلیف کھیپ افغان حکام کے حوالے کی گئی، جن میں دو ٹرک ادویات کے بھی شامل ہیں۔ امدادی سامان میں 500 ونٹرائز ٹینٹس، 500 فیملی سائز ٹینٹس، 1000 ترپال، 1500 گدے، 3000 تکیے، 1500 رضائیاں اور 500 کمبل شامل ہیں۔

یہ سامان زلزلہ متاثرہ خاندانوں کی فوری ضروریات پوری کرنے اور انہیں موسم کی سختیوں سے بچانے کے لیے فراہم کیا گیا ہے۔
تقریب کے دوران صوبائی حکام نے افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور متاثرہ کمیونٹی کے لیے دعا کی۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور حکومت کی جانب سے ریلیف، تعاون اور مدد کا سلسلہ متاثرہ خاندانوں کی بحالی تک جاری رہے گا۔

افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر نے حکومتِ خیبر پختونخوا کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ امداد دونوں برادر ممالک کے درمیان خیرسگالی اور بھائی چارے کے رشتے کی مضبوطی کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے ایک قابلِ قدر اقدام قرار دیا۔

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں حالیہ زلزلے کے باعث اب تک تقریباً 800 افراد جاں بحق اور 2500 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ہزاروں مکانات زمین بوس ہوئے ۔ جس کے نتیجے میں متاثرہ خاندان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ یہ بروقت امداد ان کے لیے قیمتی سہارا ثابت ہوگی۔

Awaz-e-Marwat آوازِ مروت

میں پاکستانی قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ملک بھر میں جاری افسوسناک سیلابی صورتحال میں ریسکیو اینڈ ریلیف مہم میں ہمیشہ کی ...
02/09/2025

میں پاکستانی قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ملک بھر میں جاری افسوسناک سیلابی صورتحال میں ریسکیو اینڈ ریلیف مہم میں ہمیشہ کی طرح بڑھ چڑھ کر حصہ لیں- تحریک انصاف بھی سیلاب زدگان کے لیے بلاتفریق اپنا کردار ادا کرے۔

میں ہمیشہ موسمیاتی تبدیلیوں اور ان سے آنے والے نقصانات کے حوالے سے شعور اجاگر کرتا رہا ہوں- ہم نے پہلے خیبر پختونخوا میں”بلین ٹری منصوبہ” شروع کروایا اور وفاقی حکومت میں آ کر “ٹین بلین ٹری منصوبہ” شروع کروایا- اس کے ساتھ متعدد چھوٹے، درمیانے اور بڑے درجے کے ڈیمز اور نیشنل پارکس سمیت ایسے اہم ماحولیاتی حفاظت کے منصوبے شروع کروائے جو ماحولیاتی تباہی میں کمی کا باعث بنے- درخت ہی ماحولیات کا تحفظ کر سکتے ہیں۔ ایسے منصوبوں پر تیزی سے کام کرنا قومی ترجیح ہونی چاہیے-

افغانستان میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں اور نقصان پر دل شدید رنجیدہ ہے۔ ہم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مجھے افغانیوں کے پاکستان سے زبردستی نکالے جانے پر بھی شدید تحفظات اور افسوس ہے۔

خیبرپختونخوا میں اپنے ہی لوگوں پر ڈرون اٹیکس اور ملٹری آپریشن فوری طور پر بند ہونا چاہیئے۔ علی امین گنڈا پور سمیت صوبائی حکومت کو اس معاملے پر بھرپور مزاحمت کرنی چاہیئے۔ پہلے ہی وہ علاقے سیلاب کی تباہی جھیل رہے ہیں ان حالات میں آپریشن یا ڈرون حملے اور اپنے علاقوں سے بے دخلی زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

میری ہدایات کی روشنی میں تحریک انصاف کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے والے امیدواران بھی داد کے مستحق ہیں۔ جن ارکان نے اسمبلی کی کمیٹیوں سے استعفی دیا ہے وہ بھی قابل تعریف ہیں۔ ان کو یہ بھی ہدایت کرتا ہوں اگر ان کے زیر استعمال کوئی بھی گاڑی یا مراعات ہیں تو اسے فوری واپس کریں۔ پشاور جلسے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ ستمبر میں ہی سیلاب کی صورتحال دیکھ کر مشاورت سے کیا جائے۔

تین سال ظلم و جبر سہنے اور حق پر ہونے کے باوجود میں نے ملکی مفاد میں مذاکرات کی بات کی مگر مجھ سمیت میرے خاندان سے سیاسی انتقام کی انتہا کر دی گئی ، ہمارے لوگوں پر سیدھی گولیاں چلائی گئیں اور پارلیمان میں ہمارے اپوزیشن لیڈرز تک کو نا اہل کر دیا گیا اس کے بعد مذاکرات کی گنجائش باقی نہیں رہتی۔

یہ مجھ سمیت میرے خاندان میں سے جس مرضی کو قید کر دیں میں اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا اور نہ ہی ان کے آگے جھکوں گا۔ عمران خان


Awaz-e-Marwat آوازِ مروت

چوروں کو پڑگیے مور۔
24/08/2025

چوروں کو پڑگیے مور۔

پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ بنگلہ دیش کے دروان بروز اتوار ڈھاکا اور اسلام آباد کے مابین اس بات پر اتفاق کیا گ...
24/08/2025

پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ بنگلہ دیش کے دروان بروز اتوار ڈھاکا اور اسلام آباد کے مابین اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ وہ اپنے طویل عرصے سے کشیدہ تعلقات کو بہتر بنائیں گے، جن میں تجارتی تعلقات میں اضافہ بھی شامل ہے۔ تاہم ڈھاکا نے کہا کہ ایک اہم مسئلہ، یعنی پاکستان سے معافی کا مطالبہ اب بھی ’غیر حل شدہ‘ ہے۔ ڈھاکا کے امور خارجہ کے مشیر محمد توحید حسین نے کہا کہ معافی کا مسئلہ حل نہیں ہوا، تاہم دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا ہے، ’’ ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ باقی مسائل کو حل کرنا ضروری ہے تاکہ وہ ہمارے تعلقات میں رکاوٹ نہ بنیں۔‘‘

https://www.facebook.com/profile.php?id=61568137464100&mibextid=kFxxJD

بنگلہ دیش نے پہلی بار پاکستانی حکام کیلئے ویزے کی شرط بھی ختم کر دی
24/08/2025

بنگلہ دیش نے پہلی بار پاکستانی حکام کیلئے ویزے کی شرط بھی ختم کر دی


حوثی چیف آف اسٹاف کے خلاف قاتلانہ حملہ کیا گیا، لیکن وہ بچ گئے: اسرائیلی میڈیا
24/08/2025

حوثی چیف آف اسٹاف کے خلاف قاتلانہ حملہ کیا گیا، لیکن وہ بچ گئے: اسرائیلی میڈیا

24/08/2025


20/08/2025

‏“ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔ اس مشکل وقت میں تمام قوم کو بڑھ چڑھ کر ریسکیو اینڈ ریلیف مہم کا حصہ بننا چاہیے۔”
‏- عمران خان

‏⁧‫ ‬⁩
-E-Marwat

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awaz-e-Marwat آوازِ مروت posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share