
04/06/2025
کبھی گندگی اور بے ترتیبی کی پہچان، لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ کو اب ایک نیا اور خوبصورت روپ مل چکا ہے۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے مارکیٹ کی تزئین و آرائش کا منصوبہ مکمل کر لیا ہے۔ کچھ دکانوں کو ماڈل شاپس میں تبدیل کیا گیا ہے تاکہ دوسرے دکاندار بھی اسی طرز کو اپنائیں۔ جیل روڈ اور فیروزپور روڈ کے قریب واقع یہ مارکیٹ اب صاف ستھرا اور دلکش ماحول فراہم کر رہی ہے۔
#ٹولنٹنمارکیٹ #لاہور #ایلڈی اے #شہرکیترقی #بازارتبدیلی