Punjab Now HD

Punjab Now HD Punjab Now Official page| پنجاب دی آواز
Latest news, culture, and real stories from across Punjab. Our team is based on reliable and experienced journalists.

Politics | Agriculture | Crime | Sports | Culture | Breaking News
📍 Truth • News • Punjab
🌐 Digital Media Platform of Punjab thesouthpress.com is an independent news web site & digital media platform which deliver authentic and accurate news and information about latest happenings and events in pakistan with the focus on south punjab.On this web site you will find investigative news stories,documentaries,motivational stories,human rights news including women, minorities&transgender,history,culture,education,politics,sports,literature news and videos related to information,digital marketing, business activities,traditional food.Our aim is to introduce South Punjab's culture and positive activities around the world.we believe that journalism must be fact-based,and viewers&readers needed efficient and reliable coverage.We are fully aware of our digital responsibilities for the welfare of the people and the integrity of the homeland. The South Press is an unbiased, independent digital news, analytical and information platform. Our mission is to promote objective journalism in this digital era and highlight the burning and sensitive issues of the people. We are the voice of the marginalized and downtrodden sections of the society. We prioritize responsible journalism over specific thinking and ideology. We believe in truth and fact-based journalism against slander, exaggeration and fake news

09/07/2026


لاہور: میٹرو بس سروس میں خواتین کے لیے خصوصی بسیں آپریشنللاہور میں میٹرو بس سروس استعمال کرنے والی خواتین کی سہولت اور م...
09/07/2026

لاہور: میٹرو بس سروس میں خواتین کے لیے خصوصی بسیں آپریشنل

لاہور میں میٹرو بس سروس استعمال کرنے والی خواتین کی سہولت اور محفوظ سفر کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے خصوصی بسیں چلا دی ہیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق میٹرو بس سروس میں خواتین کے لیے 5 خصوصی بسیں مختص کی گئی ہیں، جبکہ 5 سپیڈو بسوں کو عارضی طور پر میٹرو ٹریک پر خواتین مسافروں کی سفری سہولت کے لیے آپریشنل کر دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے بتایا کہ خواتین کو رش کے دوران ہراسگی سے بچانے اور انہیں محفوظ سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے اضافی بسیں شامل کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی ہدایات پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے سپیڈو بسوں کو عارضی طور پر میٹرو فلیٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق جلد ہی سپیڈو بسوں کی جگہ نئی میٹرو بسیں خرید کر خواتین کے لیے مستقل طور پر مختص کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کا محفوظ سفر پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

پنجاب میں اراضی ریکارڈ خدمات کی نئی فیسیں نافذپنجاب حکومت نے اراضی ریکارڈ سے متعلق مختلف خدمات کے لیے نئے سروس چارجز ناف...
08/07/2026

پنجاب میں اراضی ریکارڈ خدمات کی نئی فیسیں نافذ
پنجاب حکومت نے اراضی ریکارڈ سے متعلق مختلف خدمات کے لیے نئے سروس چارجز نافذ کر دیے ہیں، جن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لینڈ ریکارڈ سینٹرز اور متعلقہ دفاتر میں نئی فیسوں کے تحت وصولیاں کی جائیں گی۔ فرد، انتقال اور گرداوری کی ایکسپریس کاپی کی فیس 4 ہزار روپے جبکہ عام کاپی کی فیس 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اراضی ریکارڈ کی نقل کے حصول کے لیے 5 ہزار روپے، رجسٹرڈ ڈیڈ کی نقل کے لیے 1400 روپے جبکہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے اجرا کی فیس 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق ایکسپریس انتقال اور عام انتقال کی فیس 1200 روپے ہوگی، جبکہ بینکوں کے ذریعے انتقال کرانے پر 2100 روپے فیس وصول کی جائے گی۔
ای رجسٹریشن کے ذریعے زمین کی خرید و فروخت پر پراپرٹی مالیت کا 0.1 فیصد سروس چارج مقرر کیا گیا ہے، تاہم کم از کم فیس 3600 روپے ہوگی۔ پراپرٹی ٹرانسفر سسٹم کے تحت ہر ٹرانزیکشن پر 3 ہزار روپے سروس چارج بھی وصول کیا جائے گا۔

پنجاب میں گاڑیوں کی تعداد میں تاریخی اضافہ، 1973 میں 12 ہزار 900 سے بڑھ کر 2026 میں 3 کروڑ 50 لاکھ تک پہنچ گئیلاہور: پنج...
08/07/2026

پنجاب میں گاڑیوں کی تعداد میں تاریخی اضافہ، 1973 میں 12 ہزار 900 سے بڑھ کر 2026 میں 3 کروڑ 50 لاکھ تک پہنچ گئی

لاہور: پنجاب میں گاڑیوں کی تعداد میں گزشتہ پانچ دہائیوں کے دوران غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کے مطابق 1973 تک صوبے میں ہر قسم کی صرف 12 ہزار 900 گاڑیاں رجسٹرڈ تھیں، جبکہ 2026 میں یہ تعداد بڑھ کر تقریباً 3 کروڑ گاڑیوں تک پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت پنجاب بھر میں تقریباً 3 کروڑ 50 لاکھ گاڑیاں سڑکوں پر چل رہی ہیں.


06 جولائی 2026 | نیو بنولہ ریٹس 🌿📊پنجاب- حاصل پور: 3500 روپے- ہارون آباد: 3450 روپے- وہاڑی: 3400 تا 3475 روپے- چیچہ وطنی...
06/07/2026

06 جولائی 2026 | نیو بنولہ ریٹس 🌿📊

پنجاب

- حاصل پور: 3500 روپے
- ہارون آباد: 3450 روپے
- وہاڑی: 3400 تا 3475 روپے
- چیچہ وطنی: 3350 تا 3450 روپے
- بورے والا: 3350 تا 3400 روپے

سندھ

- نیو بنولہ: 3400 تا 3475 روپے

کھل پنجاب ریٹس

56 کلو

- حاصل پور: 5150 روپے
- ہارون آباد: 5200 روپے
- وہاڑی: 5200 روپے
- بورے والا: 5250 تا 5300 روپے
- چیچہ وطنی: 5150 روپے

37.324 کلو

- خانیوال: 3500 تا 3550 روپے
- ملتان: 3450 تا 3600 روپے

غلہ منڈی میاں چنوں | آج کے زرعی ریٹس 🌾📊- نیو گندم: 4130 تا 4170 روپے- مکئی: 2200 تا 2325 روپے- تل: 10200 تا 10500 روپے- ...
06/07/2026

غلہ منڈی میاں چنوں | آج کے زرعی ریٹس 🌾📊

- نیو گندم: 4130 تا 4170 روپے
- مکئی: 2200 تا 2325 روپے
- تل: 10200 تا 10500 روپے
- سرسوں: 7400 تا 7500 روپے
- کنولہ: 7575 تا 7675 روپے
- پھٹی: 8500 تا 8750 روپے

پنجاب کا اپنا نیوز پلیٹ فارم — Punjab Now
پنجاب دی آواز

Facebook: PunjabNowPK
Instagram:
YouTube: PunjabNowPK

پنجاب کی غلہ منڈیوں میں آج سرسوں کے ریٹسسرسوں / کنولا حاضر رپورٹ 🌾📊06 جولائی 2026 | ٹرینڈ: پلس 🔥- سرسوں سندھ لائن ایکس: ...
06/07/2026

پنجاب کی غلہ منڈیوں میں آج سرسوں کے ریٹس

سرسوں / کنولا حاضر رپورٹ 🌾📊
06 جولائی 2026 |
ٹرینڈ: پلس 🔥

- سرسوں سندھ لائن ایکس: 7000 تا 7100 روپے
- سرسوں سندھ لائن اے ایکس: 7150 تا 7225 روپے
- سرسوں کراچی پہنچ: 7300 تا 7400 روپے
- سرسوں سکھر پہنچ: 7300 تا 7400 روپے
- سرسوں ملتان پہنچ: 7300 تا 7400 روپے
- سرسوں حیدرآباد/کوٹری پہنچ: 7200 تا 7250 روپے
- کنولا ملتان پہنچ: 7650 تا 7700 روپے
- کنولا لوڈ تھل لائن: 7550 تا 7600 روپے
- سرسوں لوڈ تھل لائن: 7200 تا 7300 روپے
- سرسوں لوڈ اوور آل پنجاب: 7200 تا 7450 روپے

نوٹ: یہ ریٹس 10 فیصد نمی (Moisture) پاس مال کے لیے ہیں۔

دیہی آبادی ملکی ترقی کی اصل طاقت، وزیراعلیٰ مریم نواز کا عالمی یومِ دیہی ترقی پر پیغاملاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ش...
06/07/2026

دیہی آبادی ملکی ترقی کی اصل طاقت، وزیراعلیٰ مریم نواز کا عالمی یومِ دیہی ترقی پر پیغام

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ رورل ڈیولپمنٹ ڈے (عالمی یومِ دیہی ترقی) کے موقع پر اپنے پیغام میں دیہی آبادی کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی میں دیہات کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے، جبکہ زراعت، غذائی تحفظ اور صدیوں پرانی روایات کے تحفظ میں بھی دیہی برادری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیہی معیشت کا مستحکم ہونا ترقی یافتہ پاکستان کی تشکیل کے لیے ناگزیر ہے، جبکہ دیہی افراد میں سرمایہ کاری دراصل ایک مضبوط، خوشحال اور پائیدار معاشرے کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے۔ وزیراعلیٰ نے دیہی برادری کو تعلیم، ہنر، صحت اور پائیدار روزگار کے ذریعے بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت دیہی علاقوں میں تعلیم، صحت، صاف پانی، جدید زراعت اور بنیادی انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ستھرا پنجاب پروگرام پہلی بار شہری علاقوں کے ساتھ دیہات میں بھی مکمل طور پر فعال ہے، جبکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ الیکٹرک بسوں کی سہولت دیہی علاقوں تک پہنچائی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ "اپنا کھیت، اپنا روزگار" اسکیم خصوصی طور پر دیہی علاقوں کے بے روزگار افراد کے لیے شروع کی گئی ہے۔ اسی طرح 2,400 سے زائد دیہات کو بنیادی شہری سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے مثالی گاؤں پراجیکٹ پر کام جاری ہے، جس کے تحت صاف پانی کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹس، پارکس اور بچوں کے کھیلنے کی جگہیں تعمیر کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ لوکل روڈز پروگرام کے تحت 1,500 سے زائد منصوبوں کے ذریعے 3,300 کلومیٹر سے زائد دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت جاری ہے، جبکہ سوہنے پنڈ پنجاب دے پروگرام کے تحت دیہات میں پختہ گلیوں کی تعمیر، سڑکوں کی بحالی، چلڈرن پارکس کے قیام اور شجرکاری پر بھی تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں خاتون کو ہراساں کیے جانے سے بچاتے ہوئے شہید ہونے والے پاکستان ایئر فورس کے گروپ کیپٹن ع...
05/07/2026

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں خاتون کو ہراساں کیے جانے سے بچاتے ہوئے شہید ہونے والے پاکستان ایئر فورس کے گروپ کیپٹن عاصم طارق کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم سعد عباسی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو تھانہ کھنہ کی حدود سے حراست میں لیا گیا۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے کی حساسیت کے پیش نظر فوری تحقیقات کا آغاز کیا گیا، جس کے نتیجے میں ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔

آئی جی اسلام آباد کے مطابق 26 سالہ سعد عباسی اور خاتون نمرہ ایک ہی ادارے میں ملازمت کرتے تھے، جبکہ ملزم ماضی میں بھی خاتون کو اپنی موٹر سائیکل پر لاتا لے جاتا رہا تھا۔ وقوعہ کے روز ملزم خاتون کو کسی اور مقام پر لے جانا چاہتا تھا، تاہم خاتون کی مزاحمت پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہو گئی۔

اسی دوران پاکستان ایئر فورس کے گروپ کیپٹن عاصم طارق وہاں پہنچے اور صورتحال دیکھ کر مداخلت کی۔ انہوں نے گاڑی روک کر ملزم کو خاتون سے بدسلوکی سے منع کیا، جس پر سعد عباسی نے مبینہ طور پر پستول سے فائر کر دیا۔ گولی لگنے سے گروپ کیپٹن عاصم طارق موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

آئی جی کے مطابق واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا تھا، جس کی گرفتاری کے لیے 11 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ پولیس نے ملزم کے موبائل فون، پیغامات اور نقل و حرکت کا ریکارڈ حاصل کیا، اسلام آباد کے 13 مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے جبکہ ایبٹ آباد بھی خصوصی ٹیم روانہ کی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنے کپڑے تبدیل کر لیے تھے اور شہر سے فرار ہونے کے لیے سفری ٹکٹ بھی خرید رکھا تھا، تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پنجاب میں الیکٹرو بس سروس کا دائرہ مزید وسیع، 6 اضلاع میں جدید بسوں کا آغازلاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ...
05/07/2026

پنجاب میں الیکٹرو بس سروس کا دائرہ مزید وسیع، 6 اضلاع میں جدید بسوں کا آغاز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت صوبے میں ماحول دوست اور جدید پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز سے چھوٹے شہروں اور قصبات تک الیکٹرو بس سروس کی توسیع کے بعد شہریوں نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق خانیوال، خوشاب، بھکر، اٹک، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد کے مجموعی طور پر 13 روٹس پر جدید الیکٹرو بسیں چلنا شروع ہو گئی ہیں۔ خوشاب کے لیے 15 جبکہ خانیوال، بھکر، اٹک، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد کے لیے 9، 9 جدید الیکٹرو بسیں فراہم کی گئی ہیں۔

خوشاب میں جنرل بس اسٹینڈ سے گِروٹ چوک، مِٹھا ٹوانہ اور منگوال روٹس پر بسیں چل رہی ہیں، جبکہ خانیوال میں خانیوال تا جہانیاں اور کبیر والا روٹس پر مسافروں کی بڑی تعداد اس جدید سفری سہولت سے مستفید ہو رہی ہے۔

اسی طرح بھکر میں جنرل بس اسٹینڈ سے دریا خان اور بہل روٹس، اٹک میں پی او ایف سنجوال تا حضرو اور حکیم آباد تا اٹک خورد، منڈی بہاؤالدین میں کٹھیالہ شیخان تا رسول ویلیج اور کالج چوک تا مانوچک، جبکہ حافظ آباد میں جناح چوک (انٹر سٹی) سے گھوڑا چوک تا جلال پور بھٹیاں روٹس پر الیکٹرو بسیں آپریشنل ہو چکی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق جولائی 2026ء کے اختتام تک چنیوٹ، لیہ، اوکاڑہ اور سیالکوٹ میں 10، 10 الیکٹرو بسیں، جبکہ گوجرانوالہ اور ملتان میں 12، 12 اور مری، گجرات، شیخوپورہ، وہاڑی، قصور، لودھراں، ننکانہ صاحب اور نارووال میں 11، 11 الیکٹرو بسیں فعال کر دی جائیں گی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اگست 2026ء کے آخر تک مزید 488 الیکٹرو بسیں پاکستان پہنچ کر مختلف اضلاع میں آپریشنل ہو جائیں گی، جبکہ مزید 20 اضلاع کے لیے 212 نئی الیکٹرو بسیں بھی پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

سالانہ ترقیاتی پروگرام میں جدید ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کے لیے اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں۔ پنجاب کے 18 اضلاع میں 400 الیکٹرو بسیں پہلے ہی کامیابی سے چل رہی ہیں، جبکہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 1500 جدید الیکٹرو بسیں متعارف کرانے کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ صرف بڑے شہروں ہی نہیں بلکہ پنجاب کے ہر شہر، قصبے اور دیہی علاقے تک محفوظ، معیاری اور ماحول دوست الیکٹرو بس سروس پہنچائی جائے گی تاکہ عوام کو جدید سفری سہولیات میسر آ سکیں۔

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab Now HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Punjab Now HD:

Shortcuts

Share