57Productions

57Productions Azm e AaleShan Pakistan

11/03/2026

دہلی میں تباہی کے مناظر۔۔۔ !!!

09/03/2026

آپریشن ’’علی ولی اللہ ‘‘کا آغاز۔!

Disclaimer: This post is for informational and news reporting purposes only. We do not promote or endorse any views, actions, or events mentioned. Content complies with community guidelines and is shared in the public interest by a news/media organization.

08/03/2026

رمضان کی سب سے بہترین ویڈیو !!!
مبارک مہینے میں عورت مارچ کے نام پر گندگی پھیلانے والا ٹولہ گرفتار !!!

Disclaimer: This post is for informational and news reporting purposes only. We do not promote or endorse any views, actions, or events mentioned. Content complies with community guidelines and is shared in the public interest by a news/media organization.

08/03/2026

ایران نے کیسے اسرائیلی فضائیہ کو بیوقوف بنایا ویڈیو مل گئی

Disclaimer: This post is for informational and news reporting purposes only. We do not promote or endorse any views, actions, or events mentioned. Content complies with community guidelines and is shared in the public interest by a news/media organization.

Ramzan Mubarak
11/03/2024

Ramzan Mubarak


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ماہ رمضان میں عوام کیلئے خصوصی پیکج کی رقم میں بڑا اضافہ کر دیا۔وزیراعظم نے رمضان ریل...
10/03/2024

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ماہ رمضان میں عوام کیلئے خصوصی پیکج کی رقم میں بڑا اضافہ کر دیا۔

وزیراعظم نے رمضان ریلیف پیکج کا حجم ساڑھے7 ارب روپے سے بڑھا کر ساڑھے 12 ارب روپے کردیا ہے اور اس کے ساتھ ہی رمضان ریلیف پیکج کا دائرہ کاربھی بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے زیادہ سے زیادہ غریب، نادار اور مستحق افراد تک رمضان ریلیف پیکج پہنچانے کی ہدایت کی ہے جس وجہ سے یوٹیلٹی اسٹورز اور بی آئی ایس پی کے ساتھ اب موبائل یونٹس بھی کھانے پینےکی سستی اشیا دیں گے۔

ابتدائی طورپر 1200 موبائل پوائنٹس اور 300 مستقل پیکج ریلیف مراکز قائم کیے جا رہے ہیں، یکم رمضان سے اختتام رمضان تک ریلیف پیکج میں عام بازار سےکم نرخ پر اشیا دی جائیں گی اور متعین مقامات کے علاوہ ٹرک مختلف علاقوں میں غریب عوام کو سستی اشیا پہنچائیں گے۔


پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے حاملہ ہونے سے متعلق افواہوں پر لب کشائی کی ہے۔8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے...
09/03/2024

پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے حاملہ ہونے سے متعلق افواہوں پر لب کشائی کی ہے۔

8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ماہرہ نے اپنے بلاگ 'میشن' کے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے دلچسپ گفتگو کی۔

اسی میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے حاملہ ہونے کی تردید کی اور بتایا کہ یہ افواہیں کیوں سامنے آئیں اور سوشل میڈیا سمیت بھارتی میڈیا پر اس کا چرچہ کیونکر ہوا۔

ماہرہ سے سوال ہوا کہ آپ نے اپنے متعلق سب سے عجیب افواہ کیا سنی؟ جواب میں اداکارہ نے کہا کہ حال ہی میں جب خبریں آئیں کہ میں امید سے ہوں، تو یہ بہت ہی عجیب لگا۔


انڈونیشیا میں پرواز کے دوران دونوں پائلٹ ایک ایک کرکے سو گئے جس کے بعد طیارے کا رخ تبدیل ہوگیا لیکن خوش قسمتی سے طیارہ ک...
09/03/2024

انڈونیشیا میں پرواز کے دوران دونوں پائلٹ ایک ایک کرکے سو گئے جس کے بعد طیارے کا رخ تبدیل ہوگیا لیکن خوش قسمتی سے طیارہ کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 25 جنوری 2024 کو اس وقت پیش آیا جب باتیک ائیرلائنز کی فلائٹ ID6723 شمالی انڈونیشیا کے علاقے سولاویسی سے دارالحکومت جکارتہ جارہی تھی۔

واقعہ کی ابتدائی رپورٹ حال ہی میں جاری کی گئی جس کے مطابق پرواز کو 32 اور 28 سالہ پائلٹ اڑا رہے تھے اور 28 منٹ تک طیارہ بغیر پائلٹ کے پرواز کرتا رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جیسے ہی طیارہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً 08:37 پر آسمان کی بلندی پر پہنچا تو پائلٹ نے فرسٹ آفیسر سے پوچھا کہ کیا وہ سوسکتا ہے؟ فرسٹ آفیسر نے رضامندی ظاہر کی اور پائلٹ سو گیا، فرسٹ آفیسر نے اگلے 40 منٹ تک پائلٹ کا کام سنبھالا اور ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطے میں رہا۔

بعدازاں وہ بھی نادانستہ طور پر سوگیا جس کے بعد ان کا ائیرٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا اور یوں 28 منٹ تک طیارہ بغیر پائلٹ کے چلتا رہا جس میں 153 مسافر سمیت عملے کے 4 افراد بھی سوار تھے۔

بتایا گیا کہ جب پائلٹ کی آنکھ کھلی تو پتا چلا کہ طیارہ درست سمت میں نہیں ہے جس کے بعد اس نے ساتھی کو اٹھایا اور ائیر ٹریفک کنٹرول کو جواب دیا، انہوں نے جواز پیش کیا کہ ان کے ریڈیو میں کچھ مسئلہ ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ جواب نہیں دے سکے۔


متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاستوں دبئی، شارجہ، ابوظبی، راس الخیمہ  اور عجمان میں بادل پھر برس پڑے۔موسلا دھار  بارش ...
09/03/2024

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاستوں دبئی، شارجہ، ابوظبی، راس الخیمہ اور عجمان میں بادل پھر برس پڑے۔

موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی اور ندی نالے بپھرگئے۔

بارش کے باعث دبئی سے شارجہ جانے والی بس سروس معطل ہوگئی، دبئی جانے والی کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں،کچھ پروازوں کو مسقط اور دوحہ بھیج دیا گیا۔

حکام نے شہریوں کو احتیاط سے ڈرائیونگ کرنے اور ساحل پر نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔

بارش کے باعث دبئی میں ہونے والا متحدہ عرب امارات اور اسکاٹ لینڈ کا ایک روزہ میچ بھی منسوخ کردیا گیا۔



29/02/2024

پیٹرول 5 روپے فی لٹر مہنگا
ڈیزل برقرار

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 57Productions posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 57Productions:

Share